مبارکباد خوبصورت لمحے ، خوبصورت یادیں۔۔۔ عندلیب آپی کے سنگ

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

ہم میں سے بہت سے لوگ اب یہ بات جان چکے ہیں کہ ہماری پیاری عندلیب آپی واپس اپنے وطن جا رہی ہیں۔۔واپس جانے کے بعد کچھ عرصہ یقیناً ان کے لیے آن لائن آنا ممکن نہیں ہوگا۔ یہاں سے جانا، گھر سیٹ کرنا اور بچوں کے اسکولز دیکھنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے جو عندلیب آپی کو وطن واپسی پر کرنے ہیں۔
ان تمام کاموں کو نمٹانے کے بعد ہی وہ انٹرنیٹ کی طرف دھیان دے پائیں گی۔ اس لیے وہ کچھ دن یا کچھ ہفتے ہمیں عندلیب آپی کے بغیر گزارنے ہوں گے۔ وہ سب جو روز آن لائن آتے ہیں۔ وہ آپی کی روٹین سے واقف ہیں کہ سارے کام نمٹا کر ان کی موسٹ فیورٹ ایکٹیویٹی محفل ہی ہے۔ یہاں مجھ سمیت باقی سب کی بھی وہ فیورٹ آپی ہیں۔ سب کو ان کے آنے کا انتظار ہوتا ہے۔

اکثر ہمارے لیے چائے اور کھانے کی مختلف چیزیں لاتی رہتی ہیں۔ سب کا خیال رکھتی ہے۔
ہنستی بہت پیارا ہیں۔۔ باتیں بھی بہت کرتی ہیں لیکن مانتیں نہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خاصہ کم گو ہیں جبکہ میرا یہ ماننا ہے کہ وہ خاصی باتونی ہیں۔ ہی ہی ہی سوری آپی کیا کروں۔۔ سچ ہمیشہ ایسے ہی نکل جاتا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی

اس ٹاپک کو اسٹارٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم آپی کو بہت ساری اچھی وشز کے ساتھ بھیجیں اور ان کو یہ بتائیں کہ ہمارے لیے وہ کتنی خاص ہیں۔ ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحوں کو یہاں شئیر کریں تاکہ جب جب وہ پڑھیں ، مسکراتی رہیں۔
ان کے لیے گفٹس بھی لا سکتے ہیں۔ چاکلیٹ اور کیکس بھی لا سکتے ہیں۔ پکوڑے سموسے بھی چلیں گے
آئیے آپی کے ساتھ گزرے کسی خوبصورت لمحے کو شئیر کریں۔
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام

ہاں تو میمی اب ہم یہاں چھوٹا سا گھر بنارہے ہیں :)

ہماری عندلیب ادی ہمارے لیے محفل میں یوں بھی منفرد ہیں کہ ہم ادی صرف انہی کو بلاتے ہیں :love:
ادی اتنی پیاری ہیں کہ کوئی بات ہماری زبان تک ہی آتی ہے اور ادی اسے پورا کردیتی ہیں :)
ان کے ساتھ ہم نے ڈھیروں باتیں کیں اور ہر بار بات کرتے ہوئے ہمیں شفقت و محبت کے خزانے ملتے گئے :happy:
اور ابھی ہماری ادی یہاں سے جارہی ہیں :(
اور ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے جانے کو لے کر ہم کیا لکھیں :(

یہ دعا ہے کہ ادی آپ جہاں رہیں خوش رہیں۔ آمین
 
ہماری بے حد پیاری ننھی پری نے ہماری بے حد پیاری اپیا رانی کے لئے وہ سب کچھ لکھ دیا جو ہم سب مل کر لکھنا چاہتے تھے۔ :) :) :)
 
کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ چاکلیٹ اپیا رانی کو بے حد پسندید ہے۔ :) :) :)

Truffles.jpg
 
اپیا رانی کی یادوں کے دریچے سے جھانکتے ہیں تو ایک عدد وسیع و عریض پلاٹ نظر آتا ہے جس کے اطراف نہ تو کوئی چہار دیواری ہے اور نہ ہی خار دار تار۔ آپ کا وہ پلاٹ جوں کا توں محفوظ رہے گا اپیا رانی، بس آپ اپنے آس پاس کے پلاٹ والوں کو تاکید کر جائیے گا کہ وہ آپ کی غیر موجودگی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک و شبہ والی بات نہیں کہ عندلیب اردو محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ ماشاء اللہ اتنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے محفل کے لیے وقت ضرور نکال لیتی تھیں۔ اعلٰی ادبی ذوق کی مالک ہیں۔

پردیس سے آخر ایک دن سبکو اپنے دیس جانا ہی ہوتا ہے کہ اپنا دیس اپنا ہی ہوتا ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ اپنے گھر جائیں اور اچھی سیٹ ہو جائیں۔ وہ اردو محفل کو یاد رکھیں اور اردو محفل والے تو ان کو یاد رکھیں گے ہی کہ ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔

مجھے پوری پوری امید ہے کہ وہ اپنا گھر بار اچھی طرح سیٹ کر کے، بچوں کو ان کے اسکولوں میں داخلہ دلا کے جب فارغ ہو جائیں گی تو محفل میں ضرور آئیں گے۔

میری طرف سے نیک تمنائیں۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم عندلیب ۔۔۔!
میں نے محفل میں آنے سے قبل ہی امین کی زبانی آپ کے بارے میں سنا تھا ، پھر جب یہاں آئی تو آپ نے اچھے طریقے سے استقبال کیا ، آپ سے اچھی دعا سلام اور گفتگو رہی ، آپ ایک مخلص اور سب سے گھل مل جانے والی خاتون ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتی ہیں ، عزت کرنا اور کروانا بھی جانتی ہیں اور خوش مزاجی آپ کے مزاج کا حصہ ہے اور یہی وہ وصف ہے کہ جو آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے
آپ کی عارضی رخصت بھی محفل پر بہت محسوس کی جائے گی ، مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں سے احسن انداز سے عہدہ بر آ ہونے کے بعد ضرور اس محفل کو رونق بخشنے واپس آئیں گی
اللہ آپ کی ہر مشکل کو آسانی سے اور ہر تکلیف کو راحتوں سے بدل دے اور پردیس سے دیس کا سفر مبارک کرے آمین
 

مغزل

محفلین
شکریہ مقدس بٹیا، ہم بھی اپنے لیے پلاٹ محفوظ کرلیتے ہیں اور مقدور بھر باتاں ( ہوم منسٹر ( غ۔ن۔غ )سے میٹنگ کے بعد) شامل کرتے ہیں ۔۔۔:blushing:
 

مقدس

لائبریرین
عندلیب آپی یہاں پر آپ بھی شئیر کریں ناں ہم سب کے ساتھ
محفل میں آنا اور سب سے باتیں کرنا آپ کو کیسا لگتا ہے؟
یہاں پر ہم اموشنلی سب سے کتنا اٹیچ ہو جاتے ہیں۔ اس کے بارے میں بھی بتائیں
سعود بھیا سے آپ کی ملاقات بھی ہوئی تھی ناں
اس کے بارے میں بتائیے۔
 

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام

ہاں تو میمی اب ہم یہاں چھوٹا سا گھر بنارہے ہیں :)

ہماری عندلیب ادی ہمارے لیے محفل میں یوں بھی منفرد ہیں کہ ہم ادی صرف انہی کو بلاتے ہیں :love:
ادی اتنی پیاری ہیں کہ کوئی بات ہماری زبان تک ہی آتی ہے اور ادی اسے پورا کردیتی ہیں :)
ان کے ساتھ ہم نے ڈھیروں باتیں کیں اور ہر بار بات کرتے ہوئے ہمیں شفقت و محبت کے خزانے ملتے گئے :happy:
اور ابھی ہماری ادی یہاں سے جارہی ہیں :(
اور ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے جانے کو لے کر ہم کیا لکھیں :(

یہ دعا ہے کہ ادی آپ جہاں رہیں خوش رہیں۔ آمین

اداس نہ ہوں بھیا
آپی نے واپس تو ادھر ہی آنا ہے ناں
میں نے جو مزے مزے کی ٹپس دی ہیں۔۔ وہ آپ ان سے پوچھنا
ہی ہی ہی
 

الف عین

لائبریرین
اچھا تو عندلیب ہندوستان واپس جا رہی ہیں؟ یہ اطلاع یہاں سے ہی ملی۔ خدا کرے کہ ان کی ساری خواہشیں پوری ہو جائیں، بچوں کی تعلیم و تربیت کا معقول انتظام ہو سکے اور اللہ تعالیٰ اپنے بچوں کی طرف سے مکمل آرام اور اطمینان عطا کرے۔
افسوس عندلیب! کہ میں تمہارا استقبال کرنے کے لئے موجود نہیں ہوں۔ لیکن 4 جولائی کے بعد میں امید رکھوں گا کہ مجھ سے رابطہ رکھو گی۔ جب میں خود ہندوستان واپس ہو رہا ہوں انشاء اللہ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام

عندلیب اپیا بہت اچھی ہیں وہ کہیں نہیں جا رہیں۔ ہندوستان واپس جاکر بھی ان کو یہیں تو آنا ہے اس لیے کوئی اداس نہ ہو۔۔ بس میں ہوسکتی ہوں ۔۔عندلیب اپیاااااااااااا جلدی واپس آیئے گا ۔
 

عندلیب

محفلین
آپ سب کی ڈھیر ساری محبتوں رفاقتوں شفقتوں کا شکریہ ۔

مجھے وہ سارے دن یاد ہیں جو ہم نے ساتھ گزارے وہ کھیل و گپ شپ وہ ہنسی وہ خوشی، جو ہم سب نے ایک دوسرے سے شئیر کیا ۔ لیکن یہ ساری چیزیں ہمارے لیے یادیں بن جائیں گی ۔
پر جو دن ہم نے ساتھ گزارے ان شاء اللہ وہ ہمیشہ یادگار رہیں گے ۔

ابن سعید بھیا ، امین بھیا ،@fahim بھیا آپ تینوں بھائیوں کو ہمیشہ ہم نے اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھا اور مانا ہے ۔
آپ تینوں بھائیوں کی محبتیں ، لاڈ و پیار ، اور اکرام و احترام ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ۔

شمشاد بھائی ، مغل بھیا ۔ آپ دونوں میں ہمیں شفیق بھائی ہی نظر آئے اتنے سالوں میں ہمیں کبھی آپ دونوں سے کوئی شکایت نہیں رہی ۔

ناعمہ عزیز ،@ عائشہ عزیز ،@ مقدس : آپ تینوں ہی بہت سوئیٹ اینڈ کیوٹ ہیں ۔ آپ تینوں نے ہمیں کبھی چھوٹی بہنوں کی کمی محسوس ہونے نہیں دی ۔

مہ جبین ،@سیدہ شگفتہ ، غزل ناز غزل سس آپ تینوں سے بھی ہمیں بہت شفقت ملی ہے جسے ہم چاہ کر بھی بھلا نہیں پائیں گے ۔

محفل ہمارے لیے کسی قیمتی سرمایے سے کم نہیں ، محفل میں آنا اور آپ سب سے گپ شپ کرنا ہمیشہ سے ہی ہمارا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے ۔ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں جو ہم سب کے درمیان ہوا کرتی تھیں وہ بہت خوبصورت تھیں ۔

اعجاز انکل کو تو زیادہ کچھ کہنا نہیں ہے کہ انشاءاللہ ان سے ملاقات ہوگی ضرور۔ محفل کے دیگر ناظمین اور ذمہ داران کا بھی شکریہ۔ محفل کو خوب سے خوب تر سنوارنے کیلئے اللہ انہیں مزید ہمت و استقامت عطا فرمائے۔

آپ تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ جو آپ سب کے ساتھ کچھ یادگار لمحات گزارنے کے زریں و شیریں مواقع مجھے نصیب ہوئے۔ بس آپ سب اتنا یاد رکھیں کہ آپ سب کی دوستی میرے لیے بہت قیمتی تھی ، ہے اور رہے گی ان شاء اللہ ۔

چلیں ہنستے مسکراتے ہی وداع ہوتے ہیں کہ زندہ رہنے کے لئے زندہ دلی ضروری ہے ۔۔۔ کسی شاعر کے شعر میں کچھ ترمیم کے ساتھ :)
چل اے ہمدم ذرا سازِ طرب کی چھیڑ بھی سن لیں​
اگر دل اوب جائے گا چلیں آئیں گے پھر ہم محفل میں​
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
عندلیب اپیا سے بات کرکے مجھے اتنا اچھا لگا تھا ، مجھے لگا جیسے وہ پٹھانوں کی طرح بات کرتی ہیں ہر بات ٹھہر ٹھہر کر ، مجھے پٹھان بہت اچھے لگتے ہیں :) اورتو اور مجھے یاد ہے اپیا اتنا مزے کا ہنستی ہیں کہ بندے کا بے اختیار دل کرتا ہے مسکرا دے :) :) :)
عندلیب اپیا میری ڈھیر ساری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں ، اللہ کرے بچوں کی تعلیم کا اچھا سا انتظام ہو جائے آپ جلدی سے سارے کام کر کے محفل پر ضرور آئیے گا، ہم سب آپ کو بہت مس کریں گے ، آئی وش آپ پاکستان میں رہتی تو ہم آپ سے ضرور ملنے آتے :rolleyes:
 

محمد امین

لائبریرین
:) :) :) :) :) ۔۔۔۔۔ اپیا امید ہے کہ جلد ہی ٹارزن کی واپسی کی طرح آپ محفل کو دوبارہ رونق بخشیں گی :)
اللہ آپ کو خیریت سے رکھے۔
اس سے زیادہ کیا کہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا :)
 
Top