خوبصورت پہاڑ

ابوشامل

محفلین
بھائی کو کوئی پری وری تو نہیں‌ملی

:)
ہاں بالکل ملیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن پریوں کے بارے میں ہمارے ذہن میں جو تصور تھا وہ اس سے بالکل جدا تھیں ۔۔۔۔۔۔ :)
ہوا دراصل یہ کہ جیسے جیسے شام ڈھلنے لگی بادل بہت نیچے آتے جا رہے تھے اور ہم نے انہی بادلوں کو پریوں کا نام دے دیا کہ واقعی شام ڈھلتے ہی وہاں پریاں اترتی ہیں۔
سیف الملوک واقعی اتنی خوبصورت جھیل ہے کہ وہاں پریاں اترنی چاہئیں۔
 

زین

لائبریرین
ویسے انسان کی باتوں اورموڈ سے تھوڑا بہت اندازہ ہوجاتا ہے

آپ بھی اندازے لگائیں
 

زین

لائبریرین
ہاں بالکل ملیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن پریوں کے بارے میں ہمارے ذہن میں جو تصور تھا وہ اس سے بالکل جدا تھیں ۔۔۔۔۔۔
ہوا دراصل یہ کہ جیسے جیسے شام ڈھلنے لگی بادل بہت نیچے آتے جا رہے تھے اور ہم نے انہی بادلوں کو پریوں کا نام دے دیا کہ واقعی شام ڈھلتے ہی وہاں پریاں اترتی ہیں۔
سیف الملوک واقعی اتنی خوبصورت جھیل ہے کہ وہاں پریاں اترنی چاہئیں۔

اچھا ہوا کوئی حقیقی پری نہیں ملی ورنہ پھر بھابھی سے باہر نکلنے کی اجازت ہی نہیں ملتی آپ کو
:)

میں‌نے اس جھیل کے بارے میں‌بہت سنا ہے
کوئٹہ کی ہنہ جھیل بھی بہت خوبصورت ہے ،تصویریں شاید آپ نے دیکھی ہوں گی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایسا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ اس علاقے کے حالات بالکل خراب نہیں ۔۔۔ بس لوگ ڈر کے مارے نہیں جا رہے۔
حالیہ جولائی میں جب میں سیف الملوک گیا تو زیادہ سے زیادہ وہاں 200 لوگ موجود تھے حالانکہ ان ایام میں وہاں سیزن Peak پر ہوتا تھا۔ اور روزانہ ہزاروں افراد آتے تھے۔
ایبٹ آباد سے مانسہرہ، بالاکوٹ، کاغان اور ناران بالکل محفوظ علاقوں میں واقع ہیں اور وہاں امن و امان کا کوئي مسئلہ نہیں۔

ان دو سو میں سے آپ کے ساتھ کتنے افراد کا گروپ تھا؟
 
Top