خود داری::::ملازمتی تفصیل

دفتر میں ملازم اپنے صاحب سے۔۔۔۔۔
"سر میری ملازمتی تفصیل میں کہیں بھی نہیں لکھا ہوا، میری ملازمانہ ذمہ داریوں میں آپ کی چاپلوسی اور خوشامد کرنا بھی شامل ہے۔ اور نہ ہی مجھے اس کے پیسے ملتے ہیں۔ یہ اگر بہت ضروری ہے تو میری ملازمتی تفصیل پر نظر ثانی فرما کر تدوین کرا دیں،
لیکن سر اس اضافی کام پر تنخواہ میں اضافہ بھی کیا جائے۔۔۔۔۔۔ میں اس کام کے الگ سے پیسے لوں گا۔۔۔۔۔۔":):):)
 
نکتہ ور

محفلین
ارے جاہل تجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ ملازمت جاری رکھنے کے کیا لوازمات ہیں
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین

دو چار ملازمتوں کے بعد اس کو پتہ چل جائے گا کہ کچھ باتیں لکھنے کی نہیں ہوتیں۔:)
 
ارے جاہل تجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ ملازمت جاری رکھنے کے کیا لوازمات ہیں
قبلہ اس کا اصرار ہے کہ یہ بات اس کی جے ڈی میں نہیں ہے۔۔۔۔ اور نہ کمپنی ایس او پی میں ایسا کچھ درج ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
:) :) :)

دراصل جو لوگ درج بالا اضافی ذمہ داریاں خندہ پیشانی سے نبھا لیتے ہیں اُن کے لئے جاب ڈسکرپشن کی اہمیت ہی نہیں رہتی۔ :) :)
 
میں ایک عمومی رویے کی بات کر رہا تھا۔ خاص طور پر پرائیویٹ جاب میں تو یہی رویہ اپنایا جاتا ہے۔ :)
قبلہ آپ بھی نا۔۔۔۔ پالیسی میں تدوین کرتے ہوئے سفارشات لکھی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ڈپارٹمنٹ کو متعلقہ پوسٹ کے لیے نئی بھرتی درکار ہے۔۔۔۔;););)
 
محمداحمد

لائبریرین
جو لوگ صرف تعریف اور خوشامد کے بل بوتے پر نوکری کرتے ہیں وہ ترقی تو کر جاتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ خود سے نظریں کیسے ملاتے ہوں گے۔

یا اُن کے لئے اس بات کی اہمیت ہی نہیں ہوتی؟
 
جو لوگ صرف تعریف اور خوشامد کے بل بوتے پر نوکری کرتے ہیں وہ ترقی تو کر جاتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ خود سے نظریں کیسے ملاتے ہوں گے۔

یا اُن کے لئے اس بات کی اہمیت ہی نہیں ہوتی؟
میری ابزرویشن کہتی ہے کہ زیادہ تر ایسا کرنے یا نہ کرنے والے نیتا|ارادتا ایسا نہیں کرتے۔۔۔۔ سوائے چند ایک کے۔۔۔۔ لیکن وہ فرق واضح نظر آتا ہے کہ کون بالالتزام ایسا کر رہا ہے اور کون نہیں۔۔۔ ہاں وہ باسس جو اس عمل پہ خوش ہوتے اور رہتے ہیں۔۔۔۔!!
 
نکتہ ور

محفلین
قبلہ اس کا اسرار ہے کہ یہ بات اس کی جے ڈی میں نہیں ہے۔۔۔۔ اور نہ کمپنی ایس او پی میں ایسا کچھ درج ہے۔
اصرار
سب کچھ لکھا نہیں ہوتا کچھ باتیں سمجھنے کی بھی ہوتی ہیں کہ
ارے جاہل تجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ ملازمت جاری رکھنے کے کیا لوازمات ہیں
نیز مالک اور ملازم کے درمیان اسی موضوع پر گفتگو کی ایک نظم بھی غالبا علامہ اقبال کی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ سے بی انگ اے باس پوچھی ہے ناٹ بی انگ این ایمپلائی۔
اور اب سمجھا :)

سیم اگین۔

مجھے پرائیوٹ نوکری کرتے ہوئے اُنیس سال ہو گئے اس اگست میں۔ میرے پاس ہمیشہ ہی ایک چھوٹا موٹا سا ایکسپورٹ امپورٹ کا ڈیپارٹمنٹ رہا، ماتحتوں سے الحمدللہ وہی سلوک ہے یعنی کام سے کام :)
 
آخری تدوین:
Top