"خود مختار پاکستان"

ساجداقبال

محفلین
امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان میں قائم القاعدہ کے مبینہ ٹھاکانوں کو ختم کرنے کے لیےامریکہ فوجی طاقت استعمال کرنے کے بارے میں غور کرے گا۔
کہاں گئے اس چمچہ گیری کے ثمرات جسے معاذاللہ صلح حدیبیہ جیسی مبارک پالیسی سے تشبیہ دی جاتی رہی؟؟؟
 

فرضی

محفلین
انگریزوں ، رشینوں اور مشرفیوں نے تو منہ کی کھائی ہے اب امریکہ بھی کوشش کر کے دیکھ لے۔۔
کیا مشرفی آرمی بھی اب لبنان آرمی کی طرح تماشائی بنی رہے گی؟
 

ساجداقبال

محفلین
غیرتمند جرنیل کی غیرت مند ترجمان کا بیان:
پاکستان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے القاعدہ کے تعاقب میں اس کی سرزمین پر کوئی کارروائی کی تو یہ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام ہوگا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کو کارووائی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پہلے بھی موثر اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اس حوالے سے پاکستان کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ سفارتی سطح پر اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پلیٹ فارم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
مکمل خبر۔۔۔

اور وزیراعظم کی جراءت کے کیا ہے کہنے:
وزیراعظم شوکت عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان کی حدود میں کسی دوسری فوج کو آپریشن نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی ضروریات پورا کرنا حکومت کا کام ہے اور پاکستان کو کسی دوسری فوج کی ضرورت نہیں ۔
مکمل خبر یہاں۔۔۔
 
Top