خود کار، فیوچرز ترڈینگ سافتوئیر کے لئے سٹریٹجی کی ڈویلپمنٹ

آپ کو ایسے بہت سے سوفٹوئیر مل جائیں گے جو ایک بنیادی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں کہ آپ نت نئے الگارتھم ڈویلپ کرکے خود کار طریقے سے فیوچرز یعنی مستقبل کے سودوں کی ٹریڈنگ کر سکیں۔ میں پچھلے ایک سال سے ایسے سوفٹ وئیرز کو سٹڈی کررہا ہوں۔ اور ایسے خود کار الگارتھم ڈویلپ کررہا ہوں جو اپنے آپ ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ مجھے اس میں مکمل طور پر تو نہیں لیکن کچھ کامیابی ہوئی ہے۔

مقصد اس تجویز کا یہ ہے کہ اس بارے میں معلومات کو وسیع کیا جائے، مناسب قسم کا ترقیاتی ماحول پیدا کیا جائے۔ اس کام کی کم از کم دو سائیڈز ہیں
1۔ مالیاتی سائیڈ۔
2۔ ٹیکنیکل سائیڈ-

مالیاتی سائیڈ: اگر آپ تھوڑی سی تحقیق کریں تو آپ دیکھیں گے کہ ایسے مالیاتی اداروں کی کمی نہیں جو مختلف طرح کے ٹریڈنگ کمپنی چلاتے ہیں اور جہاں ایسے سوفٹ وئیر ڈویلپرز کی تنخواہ 250،000 سے 5 لاکھ ڈالرز سالانہ ہے۔ یہ لوگ کسی طور کماتے ہیں تو ہی ایسی تنخواہیں ادا کر پاتے ہیں۔

ٹیکنیکل سائیڈ :
اس میں پروگرامنگ کی نالج تو وہی استعمال ہوتی ہے جو کسی بھی کام کے لئے درکار ہے لیکن آپ کو مالیاتی معلومات، جیسے رئیل ٹائم فیوچرز کی پرائسز کہاں سے ملیں گی، ان قیمتوں میں اوپن ، کلوز ، لو اور ہائی کے علاوہ وقت اور کیا کیا معلومات موجود ہوتی ہے؟ اور اس معلومات کو کس طرح سٹیٹس کی مدد سے کیسے جلدی سے تجزیہ کرکے کسی بھی کموڈوٹی کو بیچا یا خریدا جاسکے۔ تاکہ منافع زیادہ ہو اور نقصان کم سے کم ۔

یہ ضروری نہیں ہے کہ ایسے سافٹوئیر کو اپنے پیسے کی مدد سے ہی استعمال کیا جائے۔ آپ کو ایسے ماحول بہت سے مل جاتے ہیں جہاں آپ ورچوئیل اور سائیمولیٹڈ طریقے سے آپ اپنے نظریاتی ماڈل کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

میں یہاں اپنا کیا ہوا کام شئیر کروں گا، تاکہ دوسرے ساتھیوں کی معلومات بڑھے۔ اور اس طرح ساتھیوں کی ریسرچ سے سب کو فائیدہ ہوگا۔ اگر ہم اچھی معلومات ڈویلپ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں کہ اس سے مالیاتی سائیڈ سیکھ کر اور اپنے پروگرامنگ کی نالج کو استعمال کرکے کچھ افراد بہترین نوکری پاسکیں یا پھر بہترین قسم کے سافٹوئیر بنا کر "کیمیاء" بنا سکیں تو پھر کیا بات ہوگی۔

میں نے Ninja Trader نامی سوفٹ وئیر سے کا م شروع کیا اور طرح طرح کے انڈیکٹرز ڈاؤن لوڈ کئے۔ اور پھر اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ ممکن ہے کہ آپ مارکیٹ میں قیمتوں کے رحجان یعنی ٹرینڈ کو پہچان سکیں، اس ٹرینڈ کو کنفرم کرسکیں اور اس ٹرینڈ کے رخ کی تبدیلی کو ماپ کر کسی کموڈوٹی کو ایک ورچوئیل ماحول میں فائیدے پر بیچ یا خرید سکیں۔

میں واضح کرتا چلوں کہ میں کسی کو بھی ٹریڈنگ کی کوئی دعوت نہیں دے رہا، کسی کو پیسے کا لالچ نہیں دے رہا، اس تجویز کا مقصد صرف اور صرف وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو اس فیلڈ میں تجربہ بہم پہنچائیں اور یہ معلومات فراہم کریں کہ کس قسم کی پروگرآمنگ درکار ہے؟ اور کس قسم کی مالیاتی معلومات درکار ہیں۔

امید یہ ہے کہ یہ معلومات، پراگرامنگ اور مالیاتی دونوں بہت سے لوگوں کے لئے مالیات بہتری لائیں گی۔

اگر آپ اچھے پائتھون، یا سی شارپ کے پراگرامر ہیں یا ایسے ساتھیوں کو جانتے ہیں تو ان کو یہاں ٹیگ کیجئے اور معلومات کے اس دائرے کو وسیع کیجئے

باقی آئندہ
والسلام
 

زیک

مسافر
میں نے خود تو اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا مگر کئی کمپیوٹر سائنٹسٹس کو جانتا ہوں جو فنانشل فرمز میں ایسے ایکسپرٹ سسٹمز اور ایلگورتھمز پر کام کرتے رہے
 
Computation Investing Part 1 کے نام سے Coursera پر ایک کورس ہے اور وہی پروفیسر Udacity پر ایک اور ملتا جلتا کورس کروا رہے ہیں

Machine Learning for Trading

اس میں پائتھون کی مدد سے سکھایا گیا ہے۔

آپ چیزیں شیئر کریں ، یقینا یہ کچھ لوگوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی اورسیکھنے کو بھی ملے گا۔
 
Top