خود کار کی بورڈ لے آؤٹ تبدیلی

آصف اثر

معطل
مجھے مختلف مواقع پر چند سافٹ وئیرز ایک ساتھ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ اور کی بورڈ لےآؤٹ بھی تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ خصوصا جب ایک ہی پیراگراف میں مختلف فونٹ استعمال کرنے ہوتے ہیں تو فونٹ ٹیکسٹ باکس میں کی بورڈ انگریزی میں کرنا پڑتا ہے تاکہ فونٹ کا نام لکھا جاسکے لیکن جب واپس متن پر کلک کیا جائے تو لے آؤٹ وہی انگریزی کا ہی رہتا ہے جسے ایک بار پھر بدلنا ہوتا ہے۔ جس سے بہت کوفت ہوتی ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ فونٹ باکس کے لیے انگریزی لے آؤٹ اور باقی پیج کے لیے اردو یعنی یہ کام خود کار ہوسکے؟
arifkarim متلاشی ابن سعید محمد تابش صدیقی اور دیگر احباب
 
arifkarim

ونڈوز میں ایک ونڈو کیلئے زبان سیٹ کی جا سکتی ہے۔ البتہ ایک ونڈو کے مختلف ٹیکسٹ باکس میں الگ زبانیں سیٹ کرنا شاید ممکن نہیں ہے۔
 
آصف اثر

معطل
خودکار کاہلی دور کر لیں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا
دراصل تین کی بورڈ ایک ساتھ استعمال کرنے ہوتے ہیں۔ اس لیے بار بار ایک کی جگہ دوسرا کی بورڈ منتخب ہوجاتاہے۔ پھر جب مطلوبہ کی بورڈ منتخب کرنا ہو پھر یہی غلطی سرزد ہونے کا امکان ہوتاہے۔ یعنی دو کی بورڈز میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتالیکن تین کو ایک ساتھ چلانا کارِ دارد ہے۔
 
ربیع م

محفلین

اس کا حل شارٹ کی ہے مثلا اردو کیلئے کنٹرول 1 انگلش کیلئے کنٹرول 2 عربی کیلئے کنٹرول 3 وغیرہ۔
 
سروش

محفلین
یہاں : Portable Keyboard Layout ایک
Portable Keyboard Layout

موجود ہے ۔ اس میں ویسے تو لاطینی اور عبرانی موجود ہے لیکن اردو کے لئے اسکو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
چیک کرکے دیکھ لیں ۔
 
سروش

محفلین
آصف اثر بھائی :
اسکو انسٹال کرکے دیکھیں :
اسکا کام یہ ہے کہ آپ کے کی بورڈز کیپس لاک کی پر آجائیں گے اور اسکو (یعنی صرف ایک کی) کو دبانے سے تبدیل ہوں گے ۔
تھوڑی دیر تک کیپس لاک دبا کر رکھیں تو کی بورڈ مستقل سلیکٹ ہوگا ۔
ایگزٹ کے لئے ٹرے آئکون سے رائٹ کلک کرکے ایکزٹ کرلیں ۔
ڈفالٹ کمبینیشن یعنی آلٹ شفٹ اور ونڈو اسپیس بھی اپنی جگہ کام کرے گا ۔
بنیادی طور پر انگریزی (یو ایس) ، اردو (فونیٹک) اور عربی (فونیٹک) کے لئے ہے ۔
والسلام
 
Top