خود کش دھماکے اور ہماری ذمہ داریاں

یہ ویڈیو مجھے فاتح نے بھیجی ہے اور جو دردناک مناظر پیش کر رہی ہے اس کے بعد صرف نظر کرنا ناممکن ہے ۔ اس پر ہمیں غور کرنا ہے کہ بجائے لڑنے اور طعن و تشنیع کے کیا حکمت عملی اپنائی جائے جو متفقہ بھی ہو اور قابل عمل بھی۔


[ame]http://www.youtube.com/watch?v=RekCU9RlGyk[/ame]

میری نظر میں ایک پورا فورم عقائد کی تشریح کے لیے ہونا چاہیے جس میں واضح طور پر بتایا جائے کہ معاملات پر اسلام کیا کہتا ہے اور ایک غیر مانوس اقلیت کو اکثریت پر حاوی نہ ہونے دیا جائے۔ خودکشی حرام ہے اور کوئی بھی اس کا منکر نہیں تو اس پر تمام لوگوں کی رائے وضاحت سے لے کر خود کش حملوں کی تکذیب اور مذمت اجتماعی اور متفقہ ہونی چاہیے۔

اس بارے میں آپ سب بھی تحمل اور جذباتی ہوئے بغیر رائے دیں کیونکہ یہ مسئلہ بہت خوفناک اور گھمبیر ہو چکا ہے اور اس کے حل کے لیے ہم جتنی دیر کریں گے اتنا ہی نقصان اٹھائیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ محب!
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب متفقہ طور پر دنیا کو یہ بتائیں کہ اسلام نام ہے امن و آشتی کا۔ اور اس کے لیے بین الاقوامی طور پر بین المذاہب تبادلہ خیالات کے فورمز بنائے جائیں جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کے مدعو کیا جائے اور ان پر اسلام کی اصل شکل واضح کی جائے۔
 
بہت ہی درد ناک ہے ۔واقعی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت دین کی اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لائیں -
 

حسن علوی

محفلین
کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہا کیا لکھوں اس پر؛ آنکھیں ششدر اور زبان گنگ ہو کر رہ گئی ھے۔ کاش ہم
کچھ دیر بعد میں لکھتا ہوں فلحال دماغ ماعوف ہو کر رہ گیا ھے۔
 

زیک

مسافر
نہیں یوٹیوب پر ویڈیو موجود ہے مگر پاکستان میں اب یوٹیوب پر پابندی ہے۔
 

بلال

محفلین
اب پاکستان میں تو یو ٹیوب پر پابندی ہے اس لئے یہ ویڈیو تو نہیں چل رہی۔۔۔ کیا کوئی دوست جس نے یہ ویڈیو دیکھی ہو وہ بتا سکتا ہے کہ اس میں ہے کیا۔۔۔ اس کے علاوہ اگر کسی نے اسے یو ٹیوب سے ڈاؤنلوڈ کیا ہو وہ کسی اور سائیٹ پر اپلوڈ کر دے تاکہ ہم بھی دیکھ سکیں۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
محب اور فاتح صاحبان سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو کہیں‌ اور اپ لوڈ کرکے اس کا ربط یہاں‌ دے دیں - بہت شکریہ!
 

ظفری

لائبریرین
میری نظر میں ایک پورا فورم عقائد کی تشریح کے لیے ہونا چاہیے جس میں واضح طور پر بتایا جائے کہ معاملات پر اسلام کیا کہتا ہے اور ایک غیر مانوس اقلیت کو اکثریت پر حاوی نہ ہونے دیا جائے۔ خودکشی حرام ہے اور کوئی بھی اس کا منکر نہیں تو اس پر تمام لوگوں کی رائے وضاحت سے لے کر خود کش حملوں کی تکذیب اور مذمت اجتماعی اور متفقہ ہونی چاہیے۔

اس بارے میں آپ سب بھی تحمل اور جذباتی ہوئے بغیر رائے دیں کیونکہ یہ مسئلہ بہت خوفناک اور گھمبیر ہو چکا ہے اور اس کے حل کے لیے ہم جتنی دیر کریں گے اتنا ہی نقصان اٹھائیں گے۔

بلکل صحیح قدم اٹھایا ہے کہ اس بات کا واقعی ادراک ہونا چاہیئے کہ اسلام ان معاملات کو کیسے دیکھتا ہے ۔ دراصل یہ سارا کھیل تقلید کے گرد گھومتا ہے ۔ جسے میں عام طور پر " اندھی تقلید " کہتا ہوں ۔ قرآن و سنت اور حدیث کو ہم صرف اس وقت استعمال کرتے ہیں ۔ جب ہمیں اپنے عقائد اور نظریات سے وابستہ اماموں ، پیر ومرشد اور علماء کے ارشادات کو صحیح ثابت کرنا ہوتا ہے ۔ کبھی ہم نے ایسا نہیں کیا کہ قرآن کو اٹھا کراس کی روشنی میں ان تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ارشادات اور تحقیق کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کس کی ، کیا بات ، کہاں ، قرآن و سنت سے میل نہیں‌کھا رہی ہے ۔ اس کا طرزِ عمل کا اظہار اکثر اس اردو محفل پر ہوتا رہتا ہے ۔ جس میں " زمین ساکن ہے " اور دیگر ٹاپک شامل ہیں ۔ چونکہ ہماری عقائد اور نظریات کا براہِ راست تعلق قرآن وسنت سے نہیں ہوتا ہے اس لیئے ہم جس کے پیروکار ہوتے ہیں اس کی ہر بات کا حکمِ الہی سمجھ لیتے ہیں ، جس سے ایک اندھی تقلید کا وجود ہوتا ہے ۔ اور پھر آپ حور اور جنت کے لیئے کسی کو بھی ، کہیں بھی ، کسی بھی طرح ، باآسانی اس دنیا سے رخصت کر سکتے ہیں ۔
اس لحاظ سے محب کا کہنا بہت صحیح ہے کہ ان معاملات کو اللہ کے احکامات کی روشنی میں دیکھنا چاہیئے اور ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا چاہیئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ان معاملات کیا طریقے اختیار کیئے ۔ اگر ہم اس رخ پر ان تمام چیزوں کو دیکھیں تو شاید کسی مثبت اور نتیجہ خیز مرحلے پر پہنچ جائیں ۔
 
Top