خوشخبری: مائکرو سافٹ وولٹ 1.4 کا اجرا

السلام علیکم
دوستوں ابھی تھوڑی دیر قبل مایکروسافٹ کی سایٹ کی وِزٹ کی تو پتہ چلا کہ وولٹ کا نیا ورژن 1.4 ہوچکا ہے، جسمیں کافی بگز حل کیئے گئے ہیں، امید ہے اِس نازک حالت میں جب جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ اور آٹو کشیدہ ورژن بن رہا ہے نیا ورژن کافی سہولت دے گا۔
https://www.microsoft.com/typography/volt.mspx
 
ہمیں تو لگا تھا کہ مائکروسافٹ نے عرصہ پہلے اس ٹول پر کام کرنا بند کر دیا تھا۔ کیا وہ خبر بے بنیاد تھی؟ :) :) :)

دوسری بات یہ کہ لڑی کے عنوان میں اصلی خوش خبری کا ذکر کرنے سے فائدہ ہی ہوگا، نقصان نہیں۔ :) :) :)
 
ہمیں بھی ایسا ہی لگا تھا کہ مایکروسافٹ نے اِس ٹول پر کام کرنا بند کردیا ہے، اب پتہ نہیں وہ جھوٹ تھا یہ مایکروسافٹ نے اردو کمیونٹی کی ضرورت کو دیکھ کر اپنا ارادہ ہے بدل دیا۔
لڑی کا عنوان آپ ہی تبدیل کرلیں۔ فراخدلی سے اجازت ہے۔
 
arifkarim

معطل

جی کام بند تو نہیں کیا تھا۔ اسکا ایک بیٹا ورژن ایک عرصہ سے ہمارے زیر استعمال میں ہے گو کہ یہ والا جدید ترین ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہمیں بھی ایسا ہی لگا تھا کہ مایکروسافٹ نے اِس ٹول پر کام کرنا بند کردیا ہے، اب پتہ نہیں وہ جھوٹ تھا یہ مایکروسافٹ نے اردو کمیونٹی کی ضرورت کو دیکھ کر اپنا ارادہ ہے بدل دیا۔
لڑی کا عنوان آپ ہی تبدیل کرلیں۔ فراخدلی سے اجازت ہے۔
یہ مائکروسافٹ والے اردو کے دلدادہ کب ہوئے؟ :)
 
اس جدید ترین ورژن میں آپ نےکیا خوبیاں نوٹ کی ہیں؟
کافی ڈھیر سارے، جیسے کمپائلیشن ایررز فکس کیئے ہیں، مثلا ٹیبلز کی تعداد ایک حد سے بڑھ جاتی تو کمپائلیشن فیل ہوجاتی ، نیز اب کمپائلر کوڈ کو کمپائل کرتے وقت کمپریس بھی کرتا ہے جو کہ فونٹ کے سائز میں کسی حد تک بچت کرائے گا، اسی طرح وولٹ پروجیکٹ امپورٹ کرتے وقت گلفس ڈیفینیشن کو سکپ کرنا وغیرہ۔
 
مقصد عنوان بدلنا نہیں بلکہ غیر مکمل قسم کے اشتہاری عنوانات لکھنے کی عادت بدلنا تھا۔ انتہائی لجاجت و محبت کے ساتھ بصورت درخواست! :) :) :)
شکریہ جناب، البتہ مجھے عنوان بدلنے کا طریقہ کار معلوم نہیں، اگر ہوسکے تو کوئی تبدیل کردے۔
 
شکریہ جناب، البتہ مجھے عنوان بدلنے کا طریقہ کار معلوم نہیں، اگر ہوسکے تو کوئی تبدیل کردے۔
ہمارا خیال ہے کہ زکریا بھائی کا مراسلہ آپ کے لیے مفید رہا اور آپ نے تبدیلی کر لی تھی۔ مزید بر آں ہم نے عنوان کو مزید مفصل کر دیا ہے۔ :) :) :)
پہلی پوسٹ کے اوپر "لڑی کے اختیارات" پر کلک کریں۔
 
arifkarim

معطل
اسپر فانٹ کمپائل کرنے پر نتائج وہی پرانے وولٹ والے ہی نکلے ہیں۔ آہستہ آہستہ بہتری معلوم ہو سکے گی۔
 
Top