خوشی کی تلا ش

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جیسے جیسے د نیا کو سمجھا دنیا ے تلخ سے تلخ ہو تی گئی، یہ سنا تھا کہ دنیا امید کے سہارے قا ئم ہے اب اس پر یقین اور بھی پختہ ہو تا جا رہا ہے، جب انسان بچہ ہو تا ہے تو اسے پتا ہی نہیں ہو تا غم کیا چیز ہے یا پھر ہے بھی کہ نہیں ،تو وہ کتنا پر سکون ہو تا ہے ، اس میں کو ئی خود غر ضی نہیں ہو تی کوئی فریب نہیں ہو تا ، پھر انسا ن دھو کے دیتا ہے اور دھو کے کھا تا ہے، اوروقت اور حا لا ت انسان کو کتنا کچھ سیکھا دیتے ہیں ، لوگ دھوکا دے کے انسا ن کا مضبوط کرتے ہیں یا پھر اور تور ڈا لتے ہیں ، پھر پتا چلتا ہے کہ جو دینا کبھی اتنی خو بصورت ہوا کر تی تھی وہ کس قدر بے حس ہے،
جب انسا ن منہ کے بل گر تا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ اس نے غلط راستہ اختیا ر کیا تھا ، پھر انسا ن خو شی کو ترستا ہے ، اور اسے تلاش کر تا ہے، خا ص کر وہ لو گ جنہوں نے ہمیشہ خو ش رہنا ہی سیکھا ہو، اور انکے لئے خوشیو ں کے راستے تنگ سے تنگ ہو تے جا یئں ۔
یہ کتنی عجیب بات ہے کہ جب ہم خوشی کے پیچھے جاتے ہیں تو وہ آ گے بھاگتی ہے اور جب ہم تھک کر مڑ جاتے ہیں تو وہ ہمارے پیچھے آ نے لگتی ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
پتہ نہیں میں کیا لکھنا چا ہتی ہوں ،، اور مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ میں کیا لکھ گئی ہوں ،
اس لئے اگر کسی کو کچھ اچھا نا لگے تو معذرت کے سا تھ۔
کیو نکہ اسوقت میرا د ماغ ٹھیک نہیں ہے۔۔
آپ کہہ سکتے ہیں میں ابنارمل ہو کے یہ لکھ رہی تھی۔
واسلام۔
 

تیشہ

محفلین
پتہ نہیں میں کیا لکھنا چا ہتی ہوں ،، اور مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ میں کیا لکھ گئی ہوں ،
اس لئے اگر کسی کو کچھ اچھا نا لگے تو معذرت کے سا تھ۔
کیو نکہ اسوقت میرا د ماغ ٹھیک نہیں ہے۔۔
آپ کہہ سکتے ہیں میں ابنارمل ہو کے یہ لکھ رہی تھی۔
واسلام۔

یہ خود کلامی نے مشورہ دیا تھا غالبا آپ وہی لکھنے کی کوشیش میں ہیں :)
اچھی کوشیش ہے ۔۔ جاری رکھئیے ۔ باقی سب لکھنے والے شروعات ایسی ہی کرتے ہیں آہستہ آہستہ ٹھیک ہونے لگتے ہیں اور تحریر بھی بلآخر ٹھیک اور بہتر ہوتی جاتی ہے ۔ ۔ ۔
لکھنا جاری رہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، ذہن میں جو کچھ بھرا ہوا ہے، وہ نکل جائے گا تو ٹھیک ہو جائے گی۔
 

عثمان

محفلین
ابھی اس بات کی فکر نہ کرو کہ ٹھیک لکھا کہ غلط۔۔ بس کوشش کر کے لکھتی رہو۔ پہلی منزل ربط تحریر ہے۔ جو آہستہ آہستہ آتا جائے گا۔ سوچ کا ارتکاز دوسری منزل ہے۔
:)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
خوشی کو تلاش کرنے سے یہ نہیں ملتی۔
جی مجھے بھی یہی لگتا ہے جب ہم تلاش بند کر دیتے ہیں تو یہ ہما رے پیچھے آ تی ہے۔۔
میں سمجھتی ہوں جسکا رب ہے اسکا جگ ہے،
آپ رب کے ہو جاؤ ،، دنیا آخرت آپ کے پاس ہو گی۔
اور اگر آپ دنیا کے ہو تو پھر آپ کو بس اتنا ہی ملے گا جو آپ کی قسمت میں لکھ دیا گیا۔
 

خوشی

محفلین
ناعمہ پلیززززززززززززززززز آپ خوشی کی بجائے راحت کو تلاش کریں ، لوگوں نے شعر بنانے شروع کر دیئے ھیں :(
 

خوشی

محفلین
مگر کیا ہرج ھے کہ وہ راحت مسرت یا فرحت کو تلاش کریں تو


زاویہ نگاہ متاثر ہو چکا ھے اس میں توازن نہیں رہا اب، اب بولیں یا اب دعا کروائیں گے:)
 
Top