تعارف خوش آمدید اجمل صاحب

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

اجمل صاحب آپ جلدییییییییییی سے ٹھیک ہوجائیں اور یہاں تشریف لے آئیں۔۔۔آپ کے بارے میں ابھی تجسس تو سبھی کو ہوگا ۔۔کچھ لوگ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ نام تو سنا سنا سا لگتا ہے۔۔باقی راز تو آپ کی یہاں آمد کے بعد کھلے گا۔

اردو محفل پر آپ کی تشریف آوری کا شکریہ ساتھ میں۔۔۔

خوش آمدید!
 

شمشاد

لائبریرین
اجمل صاحب میں بھی آپکو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

بقول امن تجسس تو ہے لیکن اسی نے لکھا ہے کہ یہ راز آپ کے آنے پر ہی کھلے گا تو پھر کب تشریف لا رہے ہیں تا کہ راز کھلے۔

اور امن نے لکھا ہے کہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں تو ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ کریم آپ کو جلدی سے ٹھیک کر دے۔
 
اجمل صاحب کون ہیں اور کب سے صاحب فراش ہیں

زکریا کا چونکنا معنی خیز ہے ، زکریا کا تعارف تو نہیں ہو سکتا کیونکہ زکریا کو کون نہیں جانتا اس فورم پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر وہی ہیں تو ضرور امن نے انہیں زکریا کی کوئی شکایت لگانی ہو گی جو انہیں بلا رہی ہے۔

زکریا بھائی ابھی بھی وقت ہے امن سے صلح کر لیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اجمل صاحب۔ اگر واقعی زکریا کے والد اجمل صاحب کا ذکر ہے تو خصوصی خوش آمدید۔
 

امن ایمان

محفلین
دوست صاحب۔۔>> اتنا جلدی کیوں گیس کرلیا۔۔۔
th_92.gif


شمشاد چاء۔۔ :lol: ویسے یہ تو میں نے سوچا نہیں تھا۔۔۔آپ نے ہی اس طرف متوجہ کیا ہے۔۔۔واقعی میں زکریا کو تو کھلے عام ڈانٹ پڑوا سکتے ہیں سب۔۔:)

باقی سب لوگوں کا ابھی تو میری جانب سے شکریہ۔۔۔اجمل چاء کو گیسٹرو انٹرائیٹس ہو گیا ہے۔۔:( اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتی کہ وہ کب یہاں تشریف لائیں۔
میں نے ان کے بلاگ کو پڑھا ہے۔۔بہت کمال لکھتے ہیں ۔۔اس لیے میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ یہاں اردو محفل پر بھی آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چشم ما روشن دل ما شاد، سو دفعہ آئیں، ہم تو دیدہ و دل فرش راہ کیئے ہوئے ہیں ان کے لیے۔

لیکن زکریا کو اگر ڈانٹ ہی پڑوانی ہے تو انہیں زحمت دینے کی کیا ضرورت ہے، شمیل یا فرذوق کو کہہ دیا ہوتا۔ :wink:
 

اجمل

محفلین
شکریہ

السلام علیکم
میں عزت افزائی کیلئے سب کا مشکور ہوں اور بیماری پُرسی کیلئے بھی ممنون ۔

محب علوی صاحب ۔
میں زندگی میں کئی بار صاحبِ فراش ہونے کا مزا چکھ چکا ہوں لیکن اب میں ایک ہفتہ سے علیل تھا لیکن صاحبِ فراش نہیں گو میری بیگم کی میرے ساتھ روزانہ جنگ اسی بات پر ہوتی رہی کہ اتنا علیل ہونے کے باوجود میں صاحبِ فراش کیوں نہیں ۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام اجمل انکل۔

آپ کا ذکر تو بہت بار سنا تھا۔ لیکن آج آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ محفل میں خوش آمدید۔!!
 
Top