تعارف خوش آمدید اجمل صاحب

شکریہ

اجمل نے کہا:
السلام علیکم
میں عزت افزائی کیلئے سب کا مشکور ہوں اور بیماری پُرسی کیلئے بھی ممنون ۔

محب علوی صاحب ۔
میں زندگی میں کئی بار صاحبِ فراش ہونے کا مزا چکھ چکا ہوں لیکن اب میں ایک ہفتہ سے علیل تھا لیکن صاحبِ فراش نہیں گو میری بیگم کی میرے ساتھ روزانہ جنگ اسی بات پر ہوتی رہی کہ اتنا علیل ہونے کے باوجود میں صاحبِ فراش کیوں نہیں ۔

سر ،
میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں کیونکہ واقعی اگر علیل ہونے کے باوجود آپ صاحب فراش نہیں تھے تو داد کے مستحق تھے اور آپ کی بیگم بھی دراصل جنگ کے پردے میں یہ داد ہی دے رہیں تھیں۔ ویسے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میں بھی اسی قبیل کی بیماری کا شکار ہوں اور میرا فراش رہنے کو بہت دل کرتا ہے اور میری بیگم کی بھی جنگ ہوتی ہے کہ میں صاحب فراش کیوں بننا چاہتا ہوں۔ :lol:

آپ وہی تو نہیں جنہوں نے میرے بلاگ پر بھی تبصرہ کیا ہوا اگر وہی ہیں تو یقین جانیں خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام!

اجمل انکل ایک بار پھر۔۔

خوش آمدید !

آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا۔۔۔آپ اسے میری بہت بری عادت کہہ لیں کہ جب ایک بار کچھ سوچ لوں تو وہ کام پورا کرکے چھوڑتی ہوں ۔۔اس لیے مجھ سے مزید صبر اور انتظار نہیں ہورہا تھا۔ :(

یہ صاحبِ فراش کیا ہوتا ہے۔۔؟ :oops:
 

اجمل

محفلین
امن ایمان صاحبہ کیلئے

السلام علیکم و رحمة اللہ
سوچ کر کسی بات کا ارادہ کرنا اور اسے پورا کرنا ایک اچھی عادت ہے لیکن بے صبر ہو جانا اچھا فعل نہیں ہے ۔

فراش کہتے ہیں بچھی ہوئی چیز کو یعنی چادر جو بچھائی گئی ہو ۔ عففِ عام میں بستر کو کہتے تھے [تھے اسلئے کہ اب اردو جاننے والے کہاں ؟] ۔ صاحبِ فراش بستر والا یعنی لیٹا ہوا ۔
 

ساجداقبال

محفلین
افتخار انکل، خوش آمدید۔ بلاگ پر عرصہ سے آپکو جانتے تھے اب یہاں بھی آپکی تحریروں سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انشاء اللہ۔ اللہ آپکو جلد از جلد شفاءِ کاملہ عطا فرمائے۔
 
Top