تعارف خوش آمدید ثوبیہ ناز

شمشاد

لائبریرین
جی جی میں یہاں ہی ہوں صرف ڈنر کرنے گٰی تھی
جہاں تک اردو ٹاٰپنگ کی بات ہے تو میں آپ کو بتا دوں کہ میں اردو لنک چیٹ رومز استمال کرتی رہتی ہوں اور وہاں بلکل یاھو کی طرح اردو میں لکھ کے بات چیت کر سکتے ہیں

کیا کھایا ڈنر میں؟

کویت میں تو آجکل ریکارڈ توڑ گرمی ہو گی۔
 

ثوبیہ ناز

محفلین
جی متنجن کھایا ساتھ میں دھی بھلے تھے اور شامی کباب
جی گرمی تو بہت ہے لیکن یہا‌ں‌لایٹ آف نہیں ہوتی اس لیے محسوس ہی نہیں ہوتا کہ گرمی ہے سنٹرل اے سے بلڈنگز ہیں سب:)
 

شمشاد

لائبریرین
بندہ کھانا کھاتے وقت صلح ہی مار لیتا ہے۔

ویسے آپ کا شگفتہ صاحبہ سے کیا رشتہ ہے؟ اگر کبھی ان سے کوئی کام پڑ گیا تو آپ کی سفارش کام آ سکتی ہے کیا؟
 

حسن علوی

محفلین
محفل میں خوش آمدید ثوبیہ صاحبہ۔

ماشاءاللہ یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ھے کہ اب محفل دنیا کے ہر خطے میں پہنچ چکی ھے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ثوبیہ آپی مجھے شاہد اپ جانتی ہو کیوں کے میں آپ کو جانتا ہوں آپ وہی ہیں نا ہا ہا میں وہی ہوں خوش آمدید امید ہے یہاں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا خوش آمدید
 

چاند بابو

محفلین
خوش آمدید ثوبیہ ناز۔ میں محفل کا تھانیدار یہاں صرف یہ دیکھنے آیا تھا کہ کیا لوگ آپ کو خوش آمدید کہ رہے ہیں کہ نہیں کیونکہ کل میرے تھانے میں آپ کی درخواست موصول ہوئی تھی کہ آپ نے اپنا تعارف کروانا ہے اور دوسروں کا تعارف لینا ہے لیکن آپ کو جگہ نہیں مل رہی۔ لیکن یہاں تو بات ہی کچھ اور ہے آپ تو بڑی خوش قسمت ہیں کہ شگفتہ باجی نے خود آپ کے تعارف کے لئے دھاگہ کھول دیا ورنہ ان کے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ہوتا ہے۔

بہرحال آپ کی شکایت رفع ہو گئی ہے اس لئے اجازت چاہوں گا میرا ڈرائیور باہر کھڑا ہے اسے پیٹرول کے پیسے دے دیجئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید ثوبیہ صاحبہ۔

ماشاءاللہ یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ھے کہ اب محفل دنیا کے ہر خطے میں پہنچ چکی ھے۔

محفل دنیا کے ہر خطے میں پہنچ گئی یا دنیا کے ہر خطے سے اراکین اس میں شامل ہو رہے ہیں؟

ویسے ذرا دھیان رکھنا، ثوبیہ ناز کی بڑی اوپر تک اپروچ ہے۔ یقین نہ آئے تو سب سے اوپر والا پیغام دیکھ لو کہ ان کے تعارف کا دھاگہ کس نے کھولا ہے۔
 

ثوبیہ ناز

محفلین
السلام علیکم آلزززززززززززز
شمشاد بھائی میں تو بلکل نیو ہوں یہاں اور شگفتہ باجی کے بارے میں بلکل نہیں جانتی ویسے تعارف حاصل کرنا چاہتی ہوں ان کا اور انہوں نے جتنے پیار سے اور خلوص سے میرے لیے یہ دھاگہ کھولا ہے یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے
شکریہ حسن علوی جی
آپ نے مجھے ویلکم کیا جہاں‌تک محفل دنیا کے ہر کونے تک پہنچنے کا سوال ہے تو ہم دیارَ غیر میں رہنے والے اس معاملے میں بڑے حساس ہوتے ہیں اور پاکستانی مٹی کی کشش ہمیں زیادہ محسوس ہوتی ہے اس لیے میگنٹ کی طرح کھینچے چلے آتے ہیں
اور جتنا مجھے یہاں پیار مل رہا ہے مجھے لگتا ہے میں ویسے ہی پھول کے کپا ہو جاؤں گی کیا آپ چاہیں گے کہ یہاں کی ایک ممبر موٹی ہو جاٰے سچی مجھے موٹی ہونے سے بہت ڈر لگتا ہے اس لیے کہوں کہ پنجابی میں کہ ہتھ ہولا رکھو
خرم شہزاد خرم بھائی شاید میں نے آپ کو کہیں دیکھا ہے لیکن کافی زور لگانے کے بعد بھی میں اپنے ذھن میں نہیں لا پائی کہ آپ کو کہاں دیکھا ہے
جہاں‌تک سیکھنے کا تعلق ہے تو انسان گود سے لے کر گور تک صرف سیکھتا ہی چلا جاتا ہے ہو سکتا ہے اس بار میں آپ سے بہت کچھ سیکھ جاؤں
چاند بابو جی شکریہ آپ کا کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کے اپنی اس نئی قیدی کا حال پوچھنے خود تھانے تک تشریف لائے جہاں‌تک آپ کے ڈرائیور کو پیسے دینے کی بات ہے تو میں یہی کہوں‌گی کہ یہ اردو محفل ہے جناب اور یہاں‌ آپ کا روائتی سٹاٰل یعنی کہ گاڑی میں پٹرول ڈالنا ہے اور چائے منگوانے ہے لیکن پیسے کھلے نہیں ہیں اس لیے آپ دے دیں وغیرہ نہیں چلے گا اس لیے محتاط رہیں کہیں وہ نہ ہو کہ کوئی آپ سے ہی پیسے لے اڑے
شکریہ مرک جی آپ نے خلوص سے ویلکم کیا ہے تو میں آپ کو دُگنے خلوص سے شکریہ ادا کرتی ہوں
شمشاد بھائی میری دلی دعا ہے کہ ہماری یہ پیاری سی محفل آسمانوں کی وسعتوں جتنی ترقی کرے اور اس میں اس طرح یوزرز سمائیں جیسے آسمان پہ تارے سماتے ہیں آمین
جہاں‌تک پہنچ کی بات ہے تو جناب میری پہنچ واقعی بہت اوپر تک ہے یعنی کہ اللہ میاں‌سے آج تک جو بھی مانگا الحمدللہ اس نے دے دیا اس سے بڑی پہنچ اور کیا ہو گی
اور جس پہنچ کی بات آپ کر رہے ہیں یہ پہنچ ابھی تک تعارف کی محتاج ہے
(ثوبیہ ناز)
 

شمشاد

لائبریرین
معاملہ کچھ الجھ سا گیا ہے۔ آپ کہتی ہیں کہ آپ شگفتہ کو نہیں جانتیں اور شگفتہ کہتی ہیں
ثوبیہ ، میں یہ تھریڈ خود ہی کھول دیا ہے آپ کے لیے، آپ یہاں چاہیں تو اپنا تعارف پیش کر سکتی ہیں ۔

لگتا ہے ایف بی آئی سے تحقیقات کروانی پڑے گی۔
 

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم آلزززززززززززز

چاند بابو جی شکریہ آپ کا کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کے اپنی اس نئی قیدی کا حال پوچھنے خود تھانے تک تشریف لائے جہاں‌تک آپ کے ڈرائیور کو پیسے دینے کی بات ہے تو میں یہی کہوں‌گی کہ یہ اردو محفل ہے جناب اور یہاں‌ آپ کا روائتی سٹاٰل یعنی کہ گاڑی میں پٹرول ڈالنا ہے اور چائے منگوانے ہے لیکن پیسے کھلے نہیں ہیں اس لیے آپ دے دیں وغیرہ نہیں چلے گا اس لیے محتاط رہیں کہیں وہ نہ ہو کہ کوئی آپ سے ہی پیسے لے اڑے
(ثوبیہ ناز)

ارے بی بی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں وقت نکال تھانے میں نہیں بالکہ تھانے سے باہر آیا ہوں اور رہی بات محفل کی تو جنابہ عرض یہ ہے کہ میں محفل کے تھانے کا ہی تھانیدار ہوں اور تھانے ہر جگہ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں محفل کا تھانہ کوئی وکھرا نہیں ہے جو آپ مجھے دھمکیاں لگا رہیں ہیں۔ اور اگر میں آپ کے کام سے یہاں آیا ہوں تو گاڑی کا پیٹرول تو آپ کی دینا ہی پڑے گا ورنہ مجھے اور طریقے بھی آتے ہیں ایسا پھنساوں گا کسی کیس میں کہ ساری عمر عدالتوں اور تھانوں کے درمیان جوتیاں توڑتی رہو گی۔
اور کون ہے جس کی دھمکیاں آپ مجھے لگا رہیں ہیں کون لے سکتا ہے مجھے سے پیسے، بی بی میں تمام اعلٰی افسران کا حصہ انہیں گھر بیٹھے دیتا ہوں تو کوئی مجھے تنگ کیوں کرے گا اس لئے آئندہ احتیاط کرنا اور ہاں باہر ڈرائیور کھڑا ہے اسے پیٹرول کے پیسے دے دینا۔
میں چلتا ہوں اب۔:grin:
 

چاند بابو

محفلین
معاملہ کچھ الجھ سا گیا ہے۔ آپ کہتی ہیں کہ آپ شگفتہ کو نہیں جانتیں اور شگفتہ کہتی ہیں

لگتا ہے ایف بی آئی سے تحقیقات کروانی پڑے گی۔

جی جی شمشاد بھائی پتہ کیجئے کہ ثوبیہ ناز صاحبہ کون ہیں کہاں سے تشریف لائی ہیں ذرا احتیاط سے آج کل پلس کی پھر ماڑی آئی ہوئی ہے کچھ ناراض لوگ کچھ بیگانوں سے مل کر ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں کہیں ان کا تعلق بھی انہیں سے تو نہیں۔
 

مغزل

محفلین
ارے ۔۔۔۔ میری گڑیا بھی یہاں ہے ۔۔ واہ بھئی واہ
بہت شکریہ ’’ سم ون تنہا‘‘ کو یہاں محفل میسر آئے گی۔
پیپرز کیسے ہوئے ۔۔ اور ہاں تفصیلی تعارف پیش کرو تا کہ احباب
جان سکیں۔۔ اگر نہیں تو میں حاضر ہوں۔
 

مغزل

محفلین
جی جی شمشاد بھائی پتہ کیجئے کہ ثوبیہ ناز صاحبہ کون ہیں کہاں سے تشریف لائی ہیں ذرا احتیاط سے آج کل پلس کی پھر ماڑی آئی ہوئی ہے کچھ ناراض لوگ کچھ بیگانوں سے مل کر ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں کہیں ان کا تعلق بھی انہیں سے تو نہیں۔


نہیں چندا ماموں۔۔ثوبیہ میری پیاری سی بہنا اور دوست ہے۔۔۔۔۔فارسی کی طالبہ ہیں ۔
اور شاعری سے شغف رکھتی ہیں۔۔ گرافکس ڈیزائننگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔
خبردار ہوشیار۔۔۔ :)
 

ثوبیہ ناز

محفلین
لو بتاؤ بھلا م م مغل بھائی میں آپ کی بہن تو ہوں لیکن وہ والی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں
میں تو کچن کے کاموں‌میں‌ماہر ہوں گرافکس ڈیزاٰننگ کی ا ب پ نہیں جانتی
 
Top