تعارف خوش آمدید سیمل

ایک کتاب شناس اور عمیرہ احمد کی پرستار سیمل نے فورم میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور سب سے پہلے خوش آمدید کہنے میں پہل کر رہا ہوں۔ عمیرہ کے ساتھ ساتھ واصف علی واصف بھی بہت پسند ہیں سیمل کو اور مجھے امید ہے کہ فورم پر ان کا بہت اچھا وقت گزرے گا۔

امن ایمان کو بھی انٹر ویو کا موقع مل جائے گا۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
سیمل دلی خوش آمدید یعنی "Hearty welcome"

اور مجھے یہ جان کی بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کو عمیرہ احمد اچھی لگتی ہیں۔۔وہ میری بھی آل ٹائم فیورٹ ہیں ۔۔ میں بھی ایک عدد فیمیل ساتھئ کی تلاش میں تھی جو کہ میری طرح نئی ہوں ۔۔دوسرے لفظوں میں کچھ کچھ ہونق۔۔غلطیاں کرنے والی۔۔آپ کو دیکھ کے لگتا ہے کہ میری آدھی دعا قبول ہو گئی ہے :)

محب انٹرویو تو میں آپ اور قیصرانی سے شروع کروں گی اچھا :lol:

شمشاددددد آپ کہاں ہیں۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید سیمل
یہ محفل بہت ہی اچھی ہے، سب ہی اراکین بہت اچھے ہیں، ہنسی مذاق، چھیڑ چھاڑ، لیکن تہذیب کے دائرے میں، سب ہی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ شمیل آپ کو اس محفل کا مکمل تعارف دیں گے۔

اس دوران آپ اپنا مختصر تعارف تو دیں کہ کون ہیں، کہاں سے ہیں، کیوں ہیں، وغیرہ وغیرہ

اس محفل کو سنوارنے میں آپ کیا کیا کر سکتی ہیں؟

دلچسپیاں کیا ہیں، عمر کتنی ہے، چاہے غلط ہی بتائیں، تعلیم کتنی ہے۔

اگر آپ کی ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئے تو آپ مجھے کتنے پیسے دیں گی اور کیوں؟

وغیرہ وغیرہ، وغیرہ وغیرہ
 
سیمل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
کچھ اس بات کی تو وضاحت کر دیتیں :lol:

Digaar Dana-e-Raaz Ayed Na Ayed

قیصرانی

مجھے اس وقت فارسی کا یہ قطعہ مکمل یاد نہیں آرہا۔۔۔ اقبال نے اپنی زندگی کے احتتام سے پہلے جو آخری سطور رقم کی تھیں یہ ان میں سے ہے۔۔۔ اس وقت مجھے دو ہی سطور یاد ہیں۔۔۔۔

نسیمِ از حجاز آید نہ آید
دگار دانائے راز آید نہ آید
سرزمین حجاز سے اب باد نسیم آئے یا نہ آئے؟؟؟؟
اب شاید کوئی راز آشنا آئے یا یہ نہ آئے؟؟؟؟

اور یہ آخری لائن مجھے کبھی بھولی نہیں۔۔۔۔

دگار دانائے راز آید نہ آید
 
دوست

محفلین
خوش آمدید۔
خوشی ہوئی کہ آپ عمیرہ احمد کو پسند کرتی ہیں۔ عمیرہ احمد کو زیادہ نہیں پڑھا مگر میرے خیال میں اگر وہ صرف پیر کامل ہی لکھ دیتی تو بہت ہوتا۔
امید ہے آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔
بھئی شمیل کہاں ہو یار۔ ابھی تک اپنے سازو سامان ساتھ نظر نہیں آئے۔
شمیل ہمارے انچارج شعبہ خوش آمدید ہیں۔ محفل کے بارے میں ایک جامع تعارف ان کے سوا کوئی کروا ہی نہیں سکتا۔
بھائی ذرا ادھر بھی ایک نظر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیمل

محفلین
امن ایمان نے کہا:
سیمل دلی خوش آمدید یعنی "Hearty welcome"

اور مجھے یہ جان کی بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کو عمیرہ احمد اچھی لگتی ہیں۔۔وہ میری بھی آل ٹائم فیورٹ ہیں ۔۔ میں بھی ایک عدد فیمیل ساتھئ کی تلاش میں تھی جو کہ میری طرح نئی ہوں ۔۔دوسرے لفظوں میں کچھ کچھ ہونق۔۔غلطیاں کرنے والی۔۔آپ کو دیکھ کے لگتا ہے کہ میری آدھی دعا قبول ہو گئی ہے :)

محب انٹرویو تو میں آپ اور قیصرانی سے شروع کروں گی اچھا :lol:

شمشاددددد آپ کہاں ہیں۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ایمان۔۔۔۔ مجھے یہاں آکر لگا تھا کہ سب پرانے ہیں اور صرف میں نئی۔۔لیکن آپکا یہ جواب دیکھنے کے بعد بہت تسلی ہوئی کہ میری جیسی ایک نئی ہستی یہاں موجود ہیں۔۔۔۔ سو اگر بوکھلائے تو دونوں ہی بوکھلائیں گے۔۔۔۔۔اکٹھے۔۔۔۔۔۔
ویسے آدھی دعا کیسے قبول ہوتی ہے۔۔۔۔۔ :?:
 
امن ایمان

محفلین
سیمل نے کہا:

نہیں۔۔ نہیں میں بھی آپ کی طرح نئی ہوں۔۔ لیکن آپ کی اتنی فائن اردو اور کوٹس کے طریقے کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ آپ وہ سب غلطیاں نہیں کریں گیں ۔۔ آدھی دعا کا اس لیے کہا تھا ۔۔کہ میرئ دعا یہ دعا تھی کہ ایک نئی ممبر آئیں اور وہ بھی میری طرح غلطیاں کریں اور میں ان کو سیکھاؤں۔۔۔۔لیکن آپ کو تو ماشااللہ سے سب کچھ پہلے سے ہی آتا ہے۔۔سو۔۔۔۔۔ آدھی دعا ہی قبول ہوئی نا :)

اور ایک اور مزے کی بات۔۔۔آپ کا لکھنے کا اسٹائل کافی زیادہ مجھ سے ملتا جلتا ہے۔۔ آپ کو بھی ۔۔۔۔۔۔۔ اس کی عادت ہے :)
 
سیمل

محفلین
شمشاد نے کہا:
خوش آمدید سیمل
یہ محفل بہت ہی اچھی ہے، سب ہی اراکین بہت اچھے ہیں، ہنسی مذاق، چھیڑ چھاڑ، لیکن تہذیب کے دائرے میں، سب ہی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ شمیل آپ کو اس محفل کا مکمل تعارف دیں گے۔

اس دوران آپ اپنا مختصر تعارف تو دیں کہ کون ہیں، کہاں سے ہیں، کیوں ہیں، وغیرہ وغیرہ

اس محفل کو سنوارنے میں آپ کیا کیا کر سکتی ہیں؟

دلچسپیاں کیا ہیں، عمر کتنی ہے، چاہے غلط ہی بتائیں، تعلیم کتنی ہے۔

اگر آپ کی ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئے تو آپ مجھے کتنے پیسے دیں گی اور کیوں؟

وغیرہ وغیرہ، وغیرہ وغیرہ

جی اس محفل پر مجھے آنا اچھا لگ رہا ہے اور لوگ بھی۔۔۔۔

جہاں تک سوالات کا تعلق ہے تو اتنے زیادہ سوالات ایک ساتھ؟؟؟؟

کون ہیں، کہاں سے ہیں، کیوں ہیں، وغیرہ وغیرہ

میں سیمل ہوں (کیا آپ اصلی نام پوچھ رہے ہیں)۔۔میں پاکستان سے ہوں۔۔۔کیوں ہوں۔۔۔۔؟؟؟ شاید اس لیے کہ رب نے زندہ رکھا ہوا ہے ابھی تک۔۔۔۔؟ ورنہ شاید نہ ہوتی۔۔۔

اس محفل کو سنوارنے میں آپ کیا کیا کر سکتی ہیں؟
شاید میں واصف علی واصف کی بات سے بات یہاں لکھوں ۔۔لائبریری کے لیے۔۔۔

دلچسپیاں کیا ہیں، عمر کتنی ہے، چاہے غلط ہی بتائیں، تعلیم کتنی ہے۔

جہاں تک بات ہے دلچسپیوں کی تو میرے شوق اتنے زیادہ ہیں کہ مجھے کام اور شوق کی تفریق کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔۔۔ میرا شوق میرا کام اور میرا کام میرا شوق۔۔۔
کتابوں سے لگاؤ ہے۔۔ شاعری سے۔۔۔۔ انٹرنیٹ پر بھی پڑھنے لکھنے سے متعلق میرا کام ہے۔۔۔ اور کچھ یہ کہ کبھی کبھی کچھ لکھ لینا۔۔۔ اور باقی پڑھنا پڑھنا۔۔۔۔ اور اگر وقت بچ جائے تو پھر پڑھ لینا۔۔ عمر میری ابھی اتنی نہیں ہوئی کہ غلط بتاؤں ۔۔۔۔ 22 سال کی ہوں ۔۔ بی-اے کے رزلٹ کے انتظار میں مکھیاں مار رہی ہوں۔۔۔

اگر آپ کی ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئے تو آپ مجھے کتنے پیسے دیں گی اور کیوں؟

یہ ایک ایسا سوال ہے جس میں سیاسی بیان کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔۔۔۔۔اس لیے خاموشی بہترین حل ہے۔۔۔۔۔ 8)
 
Top