تعارف خوش آمدید شاہدہ اکرم آپی ۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عمار ، بلاگسپاٹ بھی کم مسئلہ نہیں ہے نان ٹیکنیکل افراد کے لیے ۔ میں اسے بھی بھگتا ہوا ہے :(

لیکن اہم بات یہ ہے کہ اردو دنیا کو اپنے قدم خود مضبوط کرنے چاہییں اور اگر اردو ٹیک پر بلاگنگ کا امکان ہے تو یہی سلسلہ بہتر ، اسی کو ہی مضبوط کرنا بہتر ۔

البتہ یہ میری رائے ہے اردو بلاگنگ کے حوالے سے نہ کہ شاہدہ آپی کے بلاگ سے مخصوص ۔

 
آپی! آپ کی بات ٹھیک ہے۔ بلاگ اسپاٹ پر اردو کے حساب سے تھوڑی بہت مشکلات ضرور پیش آتی ہیں لیکن اب جب لوکل سروسز کو لوگ بھگت چکیں تو ان کو کیسے واپس لایا جائے؟ اب بھروسہ تو خیر آتا ہی جائے گا وقت کے ساتھ ساتھ لیکن بلاگنگ تو کہیں نہ کہیں ہوتی ہی رہے نا۔ اردو ٹیک سے میری اب بھی تھوڑی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ بہرحال، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مطلع صاف ہوجائے گا۔ :)

تکنیکی رہنمائی کے لیے ویسے بھی یہاں کافی ماہرین موجود ہیں، ان شاء اللہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
 

شکاری

محفلین
آپی محفل پر خوش آمدید
لگتا ہے اب آپ کا دوسری سروسز پر بھروسانہیں رہا۔ اگر آپ اپنی ہوسٹ لے سکتی ہیں تو وہ زیادہ بہتر ہے اور ہاں آپ جس سروس پر بھی بلاگ بنائیں بیک اپ باقاعدگی سے لیتی رہیں۔
 
Top