خوش خبری !

سویدا

محفلین
ان پیج کے شائقین کے لیے ایک اہم خوش خبری ہے
بہت جلد ان پیج 3 کریک ہوکر منظر عام پرآنے والا ہے
محفل کی کئی اہم اور سرگرم شخصیات اس کار خیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ چکی ہیں۔
ویسے یہ عجیب بات ہے ان پیج کی برائی بھی کی جاتی ہے پھر اس کو کریک کرنے کے لیے بھرپور کوششیں بھی
کیا یہ کھلا تضاد نہیں :cool:
 
بھئی ایسا کھلا تضاد تو ہر دو قدم پر موجود ہے۔ لوگ ونڈوز مشین سے لاگن ہو کر لینکس کی تعریف اور ونڈوز کی برائیاں لکھتے ہیں، وائرس سے نجات پانے کے لئے اینٹی وائرس جو کہ اس سے بھی خطرناک وائرس ہوتا ہے کا استعمال کرتے ہیں۔ اب یہی دیکھ لیجئے کہ ہم عموماً محفل میں کریک اور غیر قانونی سافٹوئیرز پر گفتگو کو شجر ممنوعہ سمجھتے ہیں لیکن آپ نے گپ شپ کے زمرے میں بات رکھی ہے تو تھوڑی سی تفریح میں کوئی حرج نہیں۔ :)
 
صحیح کہا آپ نے
:)
 
خوشی

محفلین
اتنی سمجھ داری کی باتیں ہو رہی ھیں تو لگے ہاتھوں مجھے بھی سمجھا دیجئے کہ ہمیشہ کھلا تضاد ہی کیوں کہا جاتا ھے بند تضاد کیوں نہیں؟؟؟؟؟
 
جی اپیا چونکہ ہم ایک کھلے فورم میں بات کر رہے ہیں اس لئے جونئیر کی اور میری باتوں میں تضاد ہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
فواد بھائی! اچھی خبر دی آپ نے۔ شکریہ
واقعی یہ بات تو حقیقت ہے کہ ان پیج کی برائی بھی بہت کی جاتی ہے اور اسے حاصل کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔
مگر یہ تضاد نہیں بلکہ ایک سچی حقیقت کے کہ جو سہولیات آج بھی اردو کے لیے ان پیج میں مہیا کی گئی ہیں ابھی تک وہ سب کسی اور پروگرام میں ملنا ممکن نہیں ہوسکا۔
اور برائی اس لیے کی جاتی ہے کہ ان پیج والے اپنے پروگرام کی اہمیت کو جاننے کے باوجود کہ اس کو کتبی بڑی تعداد میں استعمال کرنے والے موجود ہیں۔ پھر بھی اپنے پروگرام کو انتہائی محدود رکھا ہوا ہے بہت سی بنیادی سہولتیں بھی آج تک شامل نہ کر سکے۔
اور دوسری اہم وجہ ان کی کاروباری پالیسی ہے کہ قیمت اتنی زیادہ رکھ دی کہ صارف مجبورا چوری شدہ ورژن کو استعمال کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
بذات خود میں نے کوشش کی کہ کاپی رائٹ ورژن استعمال کروں، مگر ان کی کارباری پالیسی کے سبب ناکام رہا اور مجبوراً آج تک چوری شدہ ورژن ہی استعمال کر رہا ہوں۔
 
Top