خوش رہنے کا قاعدے۔۔

سارا

محفلین
** ایمان سے رنج و غم اور فکریں ختم ہوتی ہیں' وہ اہل ایمان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور عبادت گزاروں کی تسلی۔۔''

** جو گزارا سو گزرا' گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آتا'لہذا جو گزر گیا اس کے بارے میں مت سوچو۔۔''

**قضائے مبرم پر راضی رہو' جوروزی قسمت میں ہے اس پر شکر کرو۔۔ہر چیز تقدیر پر مبنی ہے اس لیے ملال نہ کرو۔۔

''اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ملتا ہے'گناہوں کا بوجھ کم ہوتا ہے' علام الغیوب خوش ہوتا ہے اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں۔۔''
 

سارا

محفلین
** کسی کے شکریہ کا انتظار نہ کرو۔۔بس اللہ الصمد کا ثواب کافی ہے' منکروں کے انکار اور حاسدوں سے حسد سے آپ کو کوئی نقصان نہ ہوگا۔۔''

** صبح کر لو تو شام کا انتظار نہ کرو۔۔آج کی حدود میں رہو اور آج کی اصلاح کے لیے پوری کوشش کرو۔۔''

** مستقبل کو آنے دو ' کل کی فکر میں نہ پڑو' آج ٹھیک ہوا تو کل بھی ٹھیک ہو گا (ان شاء اللہ )

** اپنے دل کو حسد سے پاک کر لو ' اس سے بغض و عداوت نکال پھینکو۔۔''

** لوگوں سے بس خیر کے لیے ملو ' گھر میں زیادہ رہو' اپنے کام سے کام رکھو' لوگوں سے کم ملو جلو ۔۔''
 

سارا

محفلین
** کتاب بہترین دوست ہے' اس کی ہم نشینی اختیار کر لو' علم و معرفت سے ہمیشہ کے لیے دوستی کر لو۔۔''

** کائنات نظام پر مبنی ہے لہذا گھر آفس لباس اور فرائض سب میں نظم و ترتیب ملحوظ رکھو۔۔''

** کھلی فضا کی طرف نکلو ۔ اچھے باغات کا مشاہدہ کرو ' اللہ کی مخلوق اور خالق کی ایجاد میں غور کرو۔۔''

** پیدل چلو ' ورزش کرو 'کسل مندی اور گمنامی ۔نکمے پن اور بے کاری کو دور کرو۔۔''
 

faqintel

محفلین
خوش رہنے کا قاعدے۔۔
مجھ کو ایک بات ہی خوش کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ایک بات ہی غمزدہ کرتی ہے
رضاے الاہی ۔۔۔۔۔ اخرت کی جنت مجھ کو خوش کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔کہرے الاہی ۔۔۔۔۔۔ جہنم غمزدہ کرتی ہے
اللہ ہم کو بخش دے اورجنت ا لفردوس میں داخل کرے آمیں
 

ف۔قدوسی

محفلین
مجھ کو ایک بات ہی خوش کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ایک بات ہی غمزدہ کرتی ہے
رضائے الٰہی ۔۔۔۔۔ آخرت کی جنت مجھ کو خوش کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قہر الٰہی ۔۔۔۔۔۔ جہنم غمزدہ کرتی ہے ۔۔۔۔۔
 

خوشی

محفلین
مجھے تو دوسروں کی خوشی سے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے اور دوسروں کا غم ہی غم زدہ کرتا ہے اپنا تو میں نے کبھی سوچا ہی نہیں
 

علی ذاکر

محفلین
میں نہین سمجھتا انسان کو خوش رہنے کے لیئے کسی خاص وجہ کی ضرورت ہو !

کیونکہ اس طرح انسان ضرورتوں کا محتاج ہو کر رہ جاتا ہے !

مع السلام
 

عسکری

معطل
بھئی میرا خوش رہنے کا اصول ہے زیادہ مت سوچو شادی مت کرو اور اپنے آپ میں مگن رہو دنیا کا غم نا کرو۔
 

خوشی

محفلین
میں سمجھتی ہوں اگر انسان خوش رہنا چاہے تو خوش رہ سکتا ہے یہ اس کے اپنے اختیار میں ہوتا ہے
 

علی ذاکر

محفلین
چلو بنا دو لیکن اس کو محفل پر لگانے کا کام فاطمہ کو دینا کیونکہ وہ ہی بعد میں‌اس کو "ورڈ" میں کنورٹ کرئے گی :laughing:!

مع السلام
 

ف۔قدوسی

محفلین
چلو بنا دو لیکن اس کو محفل پر لگانے کا کام فاطمہ کو دینا کیونکہ وہ ہی بعد میں‌اس کو "ورڈ" میں کنورٹ کرئے گی :laughing:!

مع السلام

:frustrated: کوئی اور نہیں ملا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار ایسا مت کہو وہ ابھی آ کر پوچھ پوچھ کر کھوپری گھما دے گی:nailbiting:

استغفراللہ یہ ہیں آج کل کے بھائی لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top