خوش رہو۔۔۔۔۔!!!

نوید ناظم

محفلین
ہم تینوں بھائی اپنی باتوں میں چوتھے بھائی کی کیفیت کو پس پشت ڈال رہے ہیں
یہ زیادتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انھوں نے ہمیں خوش رہنے کی بابت بتایا اور ہم کیفیت
اور مصرعوں میں الجھتے بلکہ بہتے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میزبان محفل نوید بھائی
ہماری اس کیفیت پر قطعی خوش نہیں ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مناسب ہے ہم کیفیت
اور مصرعوں سے پلٹ آئیں اور خوش رہنے تک محدود رہیں ورنہ بال کی کھال
نکالتے نکالتے ہم اپنی ہی کھال کھینچوا نہ لیں ۔۔۔ ہوشیار بھائیوں ہوشیار
اس میں ناراض کیوں ہونا، ظاہر ہے آپ سب بھی اپنی ایک کیفیت رکھتے ہیں، زندگی کے متعلق ایک زاویہء نگاہ رکھتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے کوئی بھی اور شخص رکھتا ہے ۔۔۔۔۔ بقول واصف صاحب " ہر انسان کو رائے رکھنے کا حق ہے، رائے دینے کا حق ہے، زندگی گزارنے کا حق ہے" آپ سب آباد رہیں!!
 

عین سلام

محفلین
بہت خوب جناب، آپ نے بڑے اچھے طریقے سے خوش رہنے کا نسخہ پیش کیا ۔ اسکے بعد مزید تبصروں نے اہمیت اور بڑھا دی۔
خوش رہیں، آسانیاں پیدا کریں اور خوشیاں بانٹیں
 
Top