خوش گوار لمحات

جب عاجزی کے شدید احساس کے تحت لکھے ہوئے چند جملوں کے انعام کے طور پر رب کائینات نے ہمیں دو انتہائی زبردست پبلشرز عطا فرمادئیے۔



باپ فقیر منش آدمی تھے ( جن کی سادہ زندگی اور محیر العقل کارناموں پر کتاب لکھ ماری ہے، جو تقریباً مکمل ہے۔ یعنی لکھ چکے ہیں، بس ایک عدد پبلشر کا ملنا باقی ہے)



تو صاحبو! گویا یوں ہم نے اپنی مرضی کے بغیر اپنے آپ کو تلاشِ معاش میں کھودیا۔ اگر آج الہ دین کا چراغ ہمارے پاس ہوتا اور ہمیں تلاشِ معاش میں یوں در بدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑتیں تو آج ہم بھی لکھاری ہوتے۔ اب تو ہم ہیں اور ہماری عزیز ترین سہیلی ردی کی ٹوکری ہے۔جو کچھ لکھتے ہیں ، اس کی نذر کردیتے ہیں۔

ہم تہی دامنوں کے پاس تو کچھ بھی نہیں۔

ہم خستہ تنوں سے محتسبو کیا مال منال کا پوچھتے ہو
جو عمر سے ہم نے بھر پایا، سب سامنے لائے دیتے ہیں
دامن میں ہے مشتِ خاکِ جگر، ساغر میں ہے خونِ حسرتِ مئے
لو ہم نے دامن جھاڑ دیا، لو جام الٹائے دیتے ہیں​

-President
جناب ڈاکٹر عزیز الرحمٰن صاحب ( مدیر رسالہ "تعمیرِ افکار") اور

جناب الف عین یعنی ہردل عزیز جناب اعجاز عبید صاحب


شکریہ خلیل، ویسے مجھ سے پہلے میری طرف سے سمیع اللہ شکریہ ادا کر چکے ہیں۔
میں پرنٹ پبلشر تو نہیں، برقی پبلشر کہہ سکتے ہو۔ اس لئے اپنی تخلیقات ترتیب کر کے بھجوا دو مجھے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
خوشگوار لمحات اتنے کم کیوں ہوتے خلیل سر؟:)
اگلی لڑی ہم کھولیں گے" فصل غم کا گوشوارہ"
:):):):)
خوشگوار لمحات تو کم ہونے کے باوجود سرمائہء حیات ہوتے ہیں عائشہ صدیقہ بٹیا! اور غم بھول جانے کے لیے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اللہ میاں نے ہم انسانوں کی یادداشت کمزور رکھی ہے۔

ہاں! اور خبردار جو آپ نے غموں کے تعلق سے کوئی لڑی کھولی۔ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہیے۔ سدا خوش رہیے۔
 
جب ہم نے بزرگانِ محفل کی گرم گفتاری سے گھبراکر اپنی لڑی کو مقفل کردیا لیکن ابن سعید بھائی کے مراسلے نے تلخیوں کو شوخیوں میں بدل دیا اور محفل زعفران زار بن گئی۔



لا حول و لا قوۃ الا باللہ! کیا اردو ادب اتنا حساس ہے کہ اس میں طنز و مزاح کی بھی گنجائش نہیں؟ یہاں تو ایسے احتجاجی مراسلے دیکھنے کو ملے گویا کسی لا دین نے کسی مذہبی مجلس میں وجود خدا سے انکار کی کاری ضرب لگا دی ہو۔ اس لڑی کے مقفل ہونے کا سبب کم از کم ہماری سمجھ میں نہیں آیا۔ :) :) :)
 
یہی وجہ ہے کہ اللہ میاں نے ہم انسانوں کی یادداشت کمزور رکھی ہے۔
یہ غلط بات ہے انسان اپنی کی ہوئی غلطیوں ، گناھوں اور اپنے ساتھ ہوئے سانحے کو کبھی بھی نہیں بھولتا
مثال کے طور پر شادی ہاہاہاہا :) :) :(:( :(
محمد وارث بھائی کچھ روشنی ڈالیں ان نقطہ ہر
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ غلط بات ہے انسان اپنی کی ہوئی غلطیوں ، گناھوں اور اپنے ساتھ ہوئے سانحے کو کبھی بھی نہیں بھولتا
مثال کے طور پر شادی ہاہاہاہا :) :) :(:( :(
محمد وارث بھائی کچھ روشنی ڈالیں ان نقطہ ہر
آپ کی ہوئی نہیں ہے نا بھائی جی اس لیے آپ کی "وَکھیوں" میں سے بھی "ہاسے" نکل نکل جا رہے ہیں، جب ہو گئی تو انہی جگہوں سے دردیں نکلا کریں گی :LOL:
 
جب ہمیں محفل کا نشہ ہوگیا . ہمارا مراسلہ محفلین کے دلوں کو چھو گیا اور ہم نے زبردست کے بائیس اور پسندیدہ کے پانچ ٹیگ سمیٹے۔ مزہ تو تب آیا جب ہمارے مراسلے سے متاثر ہوکر لکھنے والے محفلین کے مراسلے بھی مقبولِ عام ہوئے۔


اردو محفل پر ہمارے ایک ہزار پیغامات

واہ کیا بات ہے ہم نے یہ تحریر اب دیکھی اور اس کے مضامین سے جنم لینے والی تحریریں پہلے دیکھ لیں ۔

بہت خوب لکھا ہے آپ نے۔

بہت مبارک ہو آپ کو۔

ہم تو یہاں اس خیال سے آئے تھے کہ ایک عدد مبارکباد کا دھاگہ ہے لیکن یہاں تو لطف آ گیا۔ نہ آتے تو افسوس ہی ہوتا۔ :)
 
آخری تدوین:

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
یہ غلط بات ہے انسان اپنی کی ہوئی غلطیوں ، گناھوں اور اپنے ساتھ ہوئے سانحے کو کبھی بھی نہیں بھولتا
مثال کے طور پر شادی ہاہاہاہا :) :) :(:( :(
محمد وارث بھائی کچھ روشنی ڈالیں ان نقطہ ہر

شادی کا لفظ بھی استعمال کررہے ہیں اور ہنس بھی رہے ہیں۔ زمین و آسمان جیسا تضاد۔
 
Top