غیر ضروری بے سروپا باتیںکرنے سے پرھیز کرنے کے لیے۔نبیل نے کہا:محفل فورم کے آغاز میں یہ بحث چلی تھی کہ یہاں مذہبی موضوعات پر فورم ہوں یا نہیں۔ اسے غلطی کہیں یا کچھ اور، میں یہ فورم سیٹ اپ کر دیے۔ اگر ان پر پوسٹ کیے گئے پیغامات پر نظر ڈالی جائے تو بظاہر یہ فورمز کسی مسئلے کا باعث نہیں بنیں۔ اگر ان کی وجہ سے کوئی صاحب اس فورم پر آنے سے گریزاں رہتے ہیں تو مجھے اس کا افسوس رہے گا۔ ان فورمز کا مقصد اس بورڈ کو اسلامی تشخص دینا ہرگز نہیں تھا اور میں نے شروع میں واضح کر دیا تھا کہ اگر کوئی صاحب کمیونزم، مارکسزم وغیرہ پر گفتگو کرنا چاہیں تو اس کے لیے بھی فورم سیٹ اپ کر دی جائے گی۔
فورم پر فساد کا آغاز ایک صاحب نے سیاست کے فورم سے سیکولرازم کے موضوع سے کیا تھا۔ اب سیاست، اسلام اور عصر حاضر اور تاریخ اور فلسفہ کی چوپالیں مستقل لڑائی کا گڑھ بن چکی ہیں۔ میں تو پرائیویٹ فورمز میں دوسرے منتظمین کے ساتھ اس بات پر غور کر رہا ہوں کہ ان فورمز کا قصہ ہی ختم کر دیا جائے۔
ہمت علی: مجھے آپ کی برہمی کی وجہ سمجھ نہیں آئی اور آپ کس چکر میں نعمان کو وارننگ دے رہے ہیں؟
محب علوی نے کہا:نبیل فورمز کو ختم نہ کریں کیونکہ یہ موضوعات ہیں ایسے کہ ان میں لڑائی کی گنجائش ہوتی ہے ۔ آہستہ آہستہ بہتری آئے گی نہ بھی آئے تب بھی یہ جنگ جاری ہے اور رہنی چاہیے
ہمت علی نے کہا:فورم کے منتظمین اپ ہیں اور اگر ہمارے پسند کے موضوع کو ختم کردیںگے تو کم اس کم میں تو یہاں نہ اوں گا(اس سے کسی کو فرق نہیںپڑتا میںصرف اپنی پسند بتا رہا ہوں)۔ یہ کسی بھی فورم پر میری پہلی شمولیت ہے۔اس کی وجہ یہ کہ ہاں اظہار رائے کی نسبتاً زیادہ ازادی ہے۔
ظاہر ہے کہ اپ یہاں بادشاہ ہیں۔ لیکن دھمکیاں تو نہ دیں بند کردوں گا وغیرہ ۔ کرنا ہے تو کردیں بند۔