محمد تابش صدیقی
منتظم
آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ مدیر کا کام تو خود گلے سننا اور حل کرنا ہوتا ہے۔ یہ کیسا مدیر ہے جو خود گلے کرنے پر آ گیا ہے؟
تو جناب خاطر جمع رکھیے، یہ کوئی سخت والے گلے نہیں، بلکہ کچھ امور کی جانب توجہ دلانا مقصود ہے۔
ایک شکوہ اپنی ادارت کے دور سے پہلے بھی اور اب بھی تواتر کے ساتھ سننے کو ملتا ہے کہ محفل سنجیدہ اور تعمیری کام سے زیادہ گپ شپ اور ہلہ گلہ کا مرکز بن کر رہ گئی ہے۔ علمی مباحث اور تخلیقی کام کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ یہ شکوہ تو شاید اپنی جگہ درست ہے مگر اس کی وجوہات کیا رہی ہیں؟
میں اگر محفل پر بہت پیچھے بھی جاتا ہوں تو مجھے گپ شپ اور ہلہ گلہ وہاں بھی نظر آتا ہے، بلاشبہ علمی اور تحقیقی کام بھی اب سے زیادہ نظر آتا ہے۔ دراصل اردو محفل ایک گراؤنڈ کی طرح ہے۔ چاہے تو یہاں معیاری کلب اپنے میچز کروائے یا محلہ کی مختلف ٹیمز یہاں کھیلیں۔ اگر معیاری ٹیمز یا کھلاڑی آنا چھوڑ دیں گے تو گراؤنڈ خالی نہیں رہے گا، بلکہ محلہ کے کم تجربہ کار کھلاڑی ہی کھیلتے رہیں گے۔ جنھیں نہ سکھانے والا کوئی ہو گا، اور نہ ہی ان کو اپنے ارد گرد معیاری کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
لمبی تحاریر لکھ سکنے کی سکت نہ ہونے کے باعث بیچ میں دیگر بہت سی باتیں چھوڑ کر میں موجودہ سالگرہ کی سرگرمی کی طرف آتا ہوں۔
اس سالگرہ پر اب تک اسی کے لگ بھگ لڑیاں بنائی جا چکی ہیں۔ جس میں سب سے بڑا حصہ انٹرویوز کے سلسلہ کا ہے، جو بلاشبہ ایک دلچسپ اور محفلین کے مزاج کو سمجھنے میں ممد و معاون سلسلہ ہے۔
بہت سے سلسلے سالگرہ کی مناسبت سے کھیل اور جشن منانے والے ہیں، جو ہر سالگرہ کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔
کچھ سلسلے ایسے شروع کیے گئے کہ اس ہلہ گلہ کے ماحول میں کچھ تعمیری اور تخلیقی کام بھی ہو سکے۔ اور یہ امید تھی کہ معیاری کام کر سکنے والے محفلین ان میں حصہ لے کر نہ صرف یہ کہ ان سلسلوں کو کامیاب بنائیں گے، بلکہ میرے جیسے ناتجربہ کار محفلین کے لیے مشعلِ راہ بنیں گے۔ مگر افسوس کے ساتھ ان سلسلوں پر ان محفلین کا ریسپانس نہ ہونے کے برابر رہا، جو معیاری انداز سے ان سلسلوں کو آگے بڑھاتے۔ ایسے میں ان محفلین کی حوصلہ شکنی ہرگز نہیں کی جا سکتی، جو ان سلسلوں میں دلچسپی رکھنے کے باعث ان میں حصہ لیتے رہے۔ کاش ان کو سینئر محفلین کا تعاون اور سرپرستی حاصل رہتی۔
ذیل میں ان سلسلوں کا تعارف شامل ہے۔ ابھی بھی وقت ہے اور ان سلسلوں کو کامیاب بھی بنایا جا سکتا ہے۔ سالگرہ پر پیش کیے گئے مواد میں معیاری مواد کا اضافہ ہو سکتا ہے، مگر باہر بیٹھ کر کفِ افسوس ملنے سے یہ کام نہیں ہو گا۔ آگے بڑھ کر نئے محفلین اور خام مال کو کندن بنانے کا کام سنبھالنا ہو گا۔ ورنہ کچھ مزید ایسے سلسلے اسی وجہ شروع کرنے میں تامل ہے کہ وہ بھی ان سلسلوں کی طرح نظر انداز ہو کر رہ جائیں گے۔
زبردست اور پرمزاح
یہ سلسلہ نئے محفلین کو محفل میں چھپے خزانوں سے متعارف کروانے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ابھی تک بہت کم محفلین نے اس میں اقتباسات شیئر کیے ہیں۔ اور اس سلسلے کو پرانے محفلین ہی زیادہ بہتر انداز سے آگے بڑھا سکتے ہیں، جو ان چھپے خزانوں سے واقف ہیں۔ نئے افراد میں کم ہی کو یہ موقع مل پاتا ہے کہ محفل کے گوشے چھانتے پھریں۔
پیراگراف کی تلخیص کریں اور مناسب عنوان تجویز کریں!
یہ ایک تخلیقی لڑی ہے۔ جس میں مختلف نامور مصنفین کی تحاریر پیش کی جائیں گی۔ اور محفلین نے اس کو سمجھ کر اس کی تلخیص کرنی ہے۔ بلاشبہ محفل میں ایسے زرخیز اذہان موجود ہیں جو اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔ صرف وقت نکال کر حصہ لینا ہو گا۔ ورنہ یا تو لڑی مردہ ہو جائے گی، یا میرے جیسے افراد کھیل بنا لیں گے۔ کچھ محفلین نے بہت اچھے انداز سے حصہ لیا، مگر سلسلہ جاری رکھنے کے لیے سینئر اور سخن فہم احباب کو آگے آنا ہو گا۔
اردوئے معلی
اس لڑی کے ذریعہ عام محفلین اردوئے معلیٰ کی چاشنی سے محظوظ ہو سکتے تھے، اگر اردوئے معلیٰ کو سمجھنے والے بھرپور حصہ لیتے۔
ورنہ پھر ہم جیسے اردوئے محلہ والے اردوئے معلیٰ کی توہین کرتے رہیں گے۔
کیسے لگے یہ محفلین
یہاں بھی خاکہ نگاری میں طاق محفلین کو حصہ لینا چاہیے تھا، تاہ نئے محفلین خاکہ نگاری کا فن سیکھ سکیں اور معیاری تحاریر سے بھی محظوظ ہو سکیں۔ مگر صاحبانِ فن کی عدم توجہی کے سبب لڑی محض گپ شپ کی آماجگاہ بن گئی۔
محفل کے شعراء کرام کے کلام کی مدح سرائی
پیروڈی اور مزاحیہ تشریح بھی مزاح میں ایک مقام رکھتی ہیں۔ اور محفلین میں ایسے عبقری موجود ہیں جو کسی سنجیدہ سے سنجیدہ کلام میں بھی مزاح کا پہلو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اور نئے اور نا تجربہ کار محفلین کو معیاری مزاح لکھنے کا فن سکھا سکتے ہیں۔ مگر یہ لڑی بھی پذیرائی حاصل نہ کر سکی۔
اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ پہ تہنیتی پیغامات اور کارڈز
محفل پر بہت اچھے ڈیزائنر موجود ہیں، مگر اس لڑی میں ان کی شرکت محدود ہے۔ سلسلہ کی کامیابی کے لیے کوشاں محفلین نے اپنے خلوص سے اچھے ڈیزائن پیش کیے۔ مگر تخلیقی ڈیزائنز کی کمی محسوس ہوئی۔
اردو محفل عالمی اردو مشاعرہ ۲۰۱۸
ابھی اس سلسلہ میں تیاریاں جاری ہیں۔ مگر شعراء کی جانب سے اس لڑی میں خود سے دلچسپی کا اظہار مفقود ہے۔ جو پرانے محفلین اچھے شعراء سے واقف ہیں، انھیں بھی ان شعراء کو ترغیب دلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
آئیے آئیے - گرہ لگائیے
یہ بھی ایک تخلیقی سلسلہ ہے، اور امید تھی کہ محفل کے شعراء اس میں بھرپور حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ مگر بہت کم شعراء نے اس میں حصہ لیا۔ جب اچھے اور پختہ کار شعراءدور رہیں گے تو پھر مخلص احباب جو ہر سلسلہ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، وہ اپنے طور پر کوشش کرتے رہیں گے۔
سب سے پہلے تو جن احباب نے ان سلسلوں میں اپنے طور پر حصہ لیا، ان کے لیے یہاں کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہے، بلکہ یہ ان کا خلوص ہے کہ وہ ایسے سلسلوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ میری سینئر، سخن فہم اور سخنور محفلین احباب سے سربستہ گزارش ہے کہ پیچھے بیٹھ کر محفل کی حالتِ زار پر کڑھنے کے بجائے ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھ کر ان سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ نئے اور نا تجربہ کار محفلین نے آپ سے ہی سیکھنا ہے۔
اسے شکوہ سے زیادہ ترغیب سمجھا جائے۔