ایچ اے خان
معطل
ارے فوج کے اداروں کے رسائل اٹھا کر پڑھ لیجیے۔ اپ کو ان کی کہانیاںپتہ لگ جائیںگی۔
بی بی سی کا لنک مہیا کر دیجئے گا تاکہ کسی غلطی کی صورت میں اصل صفحے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے اور ریفرنس میں بھی آسانی رہےپشاور میں وفاقی وزیر امیر مقام کے گھر پر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں دو سکیورٹی اہلکار ہوئے ہیں۔ اس خود کش حملے کے بعد پاکستان میں ہونے والے خود کش حملوں کے تعداد باسٹھ ہو گئی ہے اور ان حملوں میں تقریباً آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلا خودکش حملہ انیس نومبر انیس سو پچانوے میں اسلام آباد میں قائم مصر کے سفارتخانے میں ہوا۔ مصری حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک سفارتخانے کے احاطے میں اڑا دیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان میں دوسرا خودکش حملہ آٹھ مئی دو ہزار دو کو کراچی کے شیریٹن ہوٹل کے باہر ہوا جس میں فرانسیسی انجینیرز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں گیارہ فرانسیسیوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ اس لئے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان میں یہ پہلا خودکش حملہ تھا جس میں پاکستانی خودکش حملہ آور ملوث تھا۔
اس حملے کے بعد سنہ دو ہزار دو میں ایک اور خودکش حملہ چودہ جون کو کراچی ہی میں ہوا۔ اس حملے میں بارود سے بھرا ٹرک امریکی سفارتخانے کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ دو ہزار تین میں صرف ایک خودکش حملہ ہوا۔ یہ حملہ پچیس دسمبر کو راولپنڈی میں ہوا اور حملے میں ہدف صدر جنرل پرویز مشرف تھے۔ اس واقع میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ دو ہزار چار میں پانچ خودکش حملے ہوئے جن میں ستاون افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں سے چار حملے فرقہ وارانہ تھے جبکہ ایک حملہ وزیر اعظم پر اٹک میں ہوا۔
سنہ دو ہزار پانچ میں خودکش حملوں میں کمی آئی اور صرف دو حملے ہوئے۔ یہ دونوں حملے فرقہ وارانہ تھے جن میں اکتیس افراد ہلاک ہوئے۔
اگلے سال یعنی دو ہزار چھ میں ایک بار پھر خودکش حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اس سال چھ حملوں میں لگ بھگ ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں صرف دو حملے فرقہ وارانہ تھے جن میں چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ان دو حملوں کے علاوہ ایک حملہ امریکی سفارتخانے کے سامنے ہوا جب کہ باقی تین سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ہوئے تھے۔
سنہ دو ہزار سات کا آغاز ہی خودکش حملوں کے نہ تھمنے والے سلسلے سے ہوا۔ پشاور میں آج کے خود کش حملے کے بعد پاکستان میں رواں سال میں اب تک ہونے والے خودکش حملوں کی تعداد چھیالیس ہو گئی ہے۔ جبکہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سو اٹھتیس ہوگئی ہے۔
ان تمام حملوں کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ کُل آٹھ فرقہ وارانہ حملے ہوئے اور اس نوعیت کا آخری حملہ آٹھ نومبر دو ہزار چھ کو ہوا جس میں علامہ حسن ترابی مارے گئے۔
اس کے علاوہ سات حملوں میں سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ جیسے کہ دسمبر دو ہزار تین میں جنرل پرویز مشرف پر خودکش حملہ۔ دو ہزار چار میں وزیر اعظم شوکت عزیز پر اٹک میں جلسے کے بعد حملہ۔ دو ہزار سات میں وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ پر چارسدہ کے جلسے میں حملہ اور بینظیر بھٹو کے قافلے پر دو حملے۔ ان حملوں میں سیاسی شخصیات تو بال بال بچ گئے لیکن ایک سو ستتر لوگ مارے گئے۔
سنہ دو ہزار دو سے اب تک کراچی میں نو حملے ہوئے۔ ان حملوں میں دو سو تیس افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے ایک سو پینتیس بینظیر کی ریلی میں اور سینتالیس دو ہزار چھ کی سنی تحریک کے مجمعے میں حملوں میں جاں بحق ہوئے۔ باقی اڑتالیس لوگ فرقہ وارانہ حملوں میں ہلاک ہوئے۔
پنجاب میں گیارہ خودکش حملے ہوئے جن میں نوے افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے چھتیس افراد تین حملوں میں فرقہ واریت کی بھینٹ چڑہے۔ جبکہ باقی حملے سیکورٹی اہلکاروں پر ہوئے۔ ان گیارہ حملوں میں سے سے پانچ حملے راولپنڈی میں ہوئے۔ جبکہ ان پانچ حملوں میں سے چار حملے فوجی ہیڈ کوارٹر کے بہت قریب تھے۔
بلوچستان میں صرف دو خودکش حملے ہوئے جس میں سینتالیس افراد ہلاک ہوئے۔ یہ دونوں حملے دو ہزار سات میں ہوئے۔ ایک حملہ کوئٹہ کی عدالت میں ہوا اور دوسرا حملہ چینی قافلے پر ہوا جس میں تیس افراد ہلاک ہوئے۔
صوبہ سرحد میں اب تک پینتیس خودکش حملے ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں تقریباً تین سو ستر افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے صرف ایک فرقہ وارانہ خودکش حملہ تھا جن میں انتالیس افراد مارے گئے۔ باقی بیشتر حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسلام آباد میں پانچ خودکش حملوں میں اکسٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں سے ایک حملہ فرقہ وارانہ نوعیت کا تھا جس میں پچیس افراد ہلاک ہوئے۔ باقی حملوں میں میریٹ ہوٹل، ائرپورٹ اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے شامل ہیں۔
ان باسٹھ حملوں میں سے چھیالیس خودکش حملے بندوبستی علاقوں میں ہوئے جن میں سات سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ صرف سولہ حملے علاقہ غیر میں ہوئے جن میں نوے افراد ہلاک ہوئے۔
تحقیق ( کیوں) تحقیق ( کیا) تحقیق ( کہاں) تحقیق ( کب ) تحقیق ( کیسے)
I keep six honest serving-men
They taught me all I knew
Their names are What and Why and When
And How and Where and Who
بی بی سی کا لنک مہیا کر دیجئے گا تاکہ کسی غلطی کی صورت میں اصل صفحے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے اور ریفرنس میں بھی آسانی رہے
: )
اُف آپ بھی ہمت بھائی بعض وقت کمال لکھ جاتے ہیں !
آپ کی دلچسپی کے لئے شکریہ ! پہلے بتانا تھا میں تو آہستہ روی سے کام کروں گی آپ کو انتظار کی ہمت کرنا ہوگی۔
لیکن ہاں
ایک بات پہلے ہی واضح ہو جائے ۔۔۔ خرید کر پڑھیے گا، مفت میں زیارت نہیں ملے گی ۔۔۔ اچھا !
ایسا نہ ہو کہ آپ کہیں زیارت کے بہانے اسے اپنی سائٹ پر رکھنے کی سرکشی کا ارادہ رکھتے ہوں !