خیالی پلاؤ

عظیم

محفلین
میرا نام محمد عظیم صاحب ہے ۔ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں، جناب ! مسکرائیے گا کیوں ؟ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ! یقین جانئے حضور مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ۔ یہ لیجئے میرا پاسپورٹ ملاحظہ فرمالیجئے ۔ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ۔
جی ہاں ! مَیں اُسی پاکستان سے آیا ہُوں جس میں پاکیزگی کا نام و نشان نہیں ۔
جی میرے محترم ! مَیں اُسی پاکستان کا حصہ ہُوں جسے ہم نے کئی ٹکڑوں مَیں بانٹ رکھا ہے ۔
جی میرے عزیز ! مَیں اُسی پاکستان سے وابستہ ہُوں جس میں غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں ۔
میری ریا کاری پر مت جائیے گا حضور ! مَیں پاکستان سے آیا ہُوں !
ایک پاکستانی ہُوں۔ اور مَیں ''پاکستان'' سے آیا ہُوں !
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
خیالی پُلاؤ؟
ادبی؟
لطیفہ؟

خیر یہ تو عنوان اور زمرے ہیں ان میں کیا رکھا ہے؟

رہی تحریر ! تو بات تو نکتہء نگاہ کی ہے۔

Two men looked out from prison bars
One saw the mud, the other saw stars

پاکستان میں لاکھ برائیاں ہیں، لیکن پھر بھی ہزاروں لوگ اس کی محبت میں پاگل ہیں۔

اگر آپ پاکستان کو ریپریزینٹ کرتے ہیں تو پاکستان کا امیج بنانا آپ کا کام ہے۔

سو بجائے اس کے کہ اپنی بُرائیاں بھی پاکستان کے سر مُنڈھ دی جائیں یا تو آپ خود کو پاکستان سے الگ کر لیں یا پھر اس کا امیج بہتر بنانے کے لئے کام کیجے۔
 
عظیم

محفلین
خیالی پُلاؤ؟
ادبی؟
لطیفہ؟

خیر یہ تو عنوان اور زمرے ہیں ان میں کیا رکھا ہے؟

رہی تحریر ! تو بات تو نکتہء نگاہ کی ہے۔

پاکستان میں لاکھ برائیاں ہیں، لیکن پھر بھی ہزاروں لوگ اس کی محبت میں پاگل ہیں۔

اگر آپ پاکستان کو ریپریزینٹ کرتے ہیں تو پاکستان کا امیج بنانا آپ کا کام ہے۔

سو بجائے اس کے کہ اپنی بُرائیاں بھی پاکستان کے سر مُنڈھ دی جائیں یا تو آپ خود کو پاکستان سے الگ کر لیں یا پھر اس کا امیج بہتر بنانے کے لئے کام کیجے۔

یعنی آپ بھی پاکستانی ہیں ؟ حیرت ہے میں تو آپ کو ''پاکستانی'' سمجھا تھا !
 
عظیم

محفلین
کُچھ اور نام رکھ لیجئے اپنے '' خاکستان '' کا مَیں تو '' پاکستان '' سے آیا ہُوں ۔۔
معاف کر دیجئے گا حضور !
پاکستان سے آیا ہُوں !
 
اچھا مزاح چل رہا ہے.
لیکن ایسے مزاح کے لیے دل گردے کی ضرورت پڑتی ہے.
ورنہ انجانے میں کب کس کا دل دکھ جائے کچھ پتہ نہیں چلتا.

یہاں بھی عظیم صاحب یہی کہیں گے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں.یہی سچ بھی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں.آخر پاکستان سے آکر جھوٹ کیوں بولنے لگیں .لیکن ایسا لگتا ہے احباب کو اب خواہش ہونے لگی ہے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ میں پاکستان سے نہیں آیا لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں.
 
ضیاء حیدری

محفلین
میرا نام محمد عظیم صاحب ہے ۔ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں، جناب ! مسکرائیے گا کیوں ؟ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ! یقین جانئے حضور مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ۔ یہ لیجئے میرا پاسپورٹ ملاحظہ فرمالیجئے ۔ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ۔
جی ہاں ! مَیں اُسی پاکستان سے آیا ہُوں جس میں پاکیزگی کا نام و نشان نہیں ۔
جی میرے محترم ! مَیں اُسی پاکستان کا حصہ ہُوں جسے ہم نے کئی ٹکڑوں مَیں بانٹ رکھا ہے ۔
جی میرے عزیز ! مَیں اُسی پاکستان سے وابستہ ہُوں جس میں غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں ۔
میری ریا کاری پر مت جائیے گا حضور ! مَیں پاکستان سے آیا ہُوں !
ایک پاکستانی ہُوں۔ اور مَیں ''پاکستان'' سے آیا ہُوں !

مانا کہ آپ پاکستان سے آئے ہو، کیا آپ پاکستانی ہو، کیون بیروں ملک اپنے وطن کو بدنام کرتے ہو
 
سیما علی

کیونکہ انھیں پاکستان کے علاوہ سب کچھ اچھا لگتا ہے اسکے برعکس ہیں کچھ پاکستانی جنھیں پاکستان برُائی بھی بھلائی لگتی ہے ۔۔۔۔۔
 
میرا نام محمد عظیم صاحب ہے ۔ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں، جناب ! مسکرائیے گا کیوں ؟ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ! یقین جانئے حضور مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ۔ یہ لیجئے میرا پاسپورٹ ملاحظہ فرمالیجئے ۔ مَیں پاکستان سے آیا ہُوں ۔
جی ہاں ! مَیں اُسی پاکستان سے آیا ہُوں جس میں پاکیزگی کا نام و نشان نہیں ۔
جی میرے محترم ! مَیں اُسی پاکستان کا حصہ ہُوں جسے ہم نے کئی ٹکڑوں مَیں بانٹ رکھا ہے ۔
جی میرے عزیز ! مَیں اُسی پاکستان سے وابستہ ہُوں جس میں غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں ۔
میری ریا کاری پر مت جائیے گا حضور ! مَیں پاکستان سے آیا ہُوں !
ایک پاکستانی ہُوں۔ اور مَیں ''پاکستان'' سے آیا ہُوں !
تو پاکستان سے آئے کیوں ہو:ROFLMAO:
 
الف عین

لائبریرین
عظیم کا پتہ نہیں کہ آج کل کہاں ہے، بہت پریشان رہتا تھا بیچارہ۔ خدا کرے جہاں رہے، بخیر ریے۔ اس کے لئے میری بہت سی دعائیں۔
 
Top