مغزل
محفلین
ستاروں سے سجی دنیا ہماری
مگر زرناب کی دنیا تھی تم تھے
آفتاب کے ہم معنع لفظ جسے کھرا سونا بھی کہتے ہیں، کیا یہہ تھیک رہے گا؟
ٹھیک تو ہوسکتا ہے ، مگر یہ لفظ ’’ زرِ ناب ‘‘ ہے ’” زرناب ‘‘ نہیں ۔۔ کہ اس سے پھر وزن کا مسئلہ اپنی جگہ رہتا ہے ۔( گوکہ غلط تلفظ باندھا گیا مگر مجھے خوشی ہے کہ آپ وزن کے معاملات پر درک رکھتے ہیں )
آپ یوں کرلیجے ۔۔
ستاروں سے سجی دنیا ہماری
زرِنایاب کی دنیا تھی تم تھے
ٹھیک ہوجائے گا۔ اور معانی بھی وہی ہوں گے جو آپ چاہتے ہیں۔