خیبر ایجنسی: غنڈی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 8 ایف سی اہلکار شہید

خیبر ایجنسی: غنڈی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 8 ایف سی اہلکار شہید
خیبر ایجنسی...... خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا جس میں 8 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔فورسزکی جوابی فائرنگ سے 4 شدت پسند مارے گئے اور 3 کوگرفتارکرلیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں اورشدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حملے میں ایف سی کے 8 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ فورسزکی بھرپورجوابی کارروائی میں 4 شدت پسند ہلاک ہوئے اور 3 کوگرفتار کرلیا گیا۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154176
 
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے ۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم جماعتیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ مذہب، عقیدے اور کسی نظریے کی بنیاد پر قتل وغارت گری اور دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔جسکی اسلام سمیت کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں۔
طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔

........................................................................
ہنگو دھماکے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top