خیبر پختونخواہ میں 5 سال میں کی گئی تعلیمی میدان میں اصلاحات

فاخر رضا

محفلین
ضرب عضب اور اس سے قبل ہونے والے آپریشنز کو آپ نظر انداز کر گئے۔
ضرب عضب سے اس بات کا کیا تعلق ہے کہ جس مدرسے کو عمران خان نے کروڑوں روپے دیئے اس مدرسے کے طلاب طالبان بنے اور اس مدرسے کے بانی کو طالبان اپنا negotiator بناتے ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
ضرب عضب سے اس بات کا کیا تعلق ہے کہ جس مدرسے کو عمران خان نے کروڑوں روپے دیئے اس مدرسے کے طلاب طالبان بنے اور اس مدرسے کے بانی کو طالبان اپنا negotiator بناتے ہیں
آسان بات ہے کہ آپ امداد کا آڈٹ کر لیجیے۔
مزید یہ کہ ایجوکیشنل گرانٹ مدارس کو کس قانون کے تحت نہیں دی جا سکتی؟
 

فاخر رضا

محفلین
فیکٹری یعنی امریکہ؟
عمران خان نے اسپتال بنایا، یونیورسٹی بنائی اور کھیل کے میدان بنائے پھر دودھ میں مینگنی ڈالنے کی کیا ضرورت تھی
اگر وہ آج سیاست میں نہ ہوتا تو اسٹیبلشمنٹ اس طرح سیاست کو ہائی جیک نہیں کرسکتی تھی. کاش وہ اچھے کام ہی کرتا رہتا
 

الف نظامی

لائبریرین
عمران خان نے اسپتال بنایا، یونیورسٹی بنائی اور کھیل کے میدان بنائے پھر دودھ میں مینگنی ڈالنے کی کیا ضرورت تھی
اگر وہ آج سیاست میں نہ ہوتا تو اسٹیبلشمنٹ اس طرح سیاست کو ہائی جیک نہیں کرسکتی تھی. کاش وہ اچھے کام ہی کرتا رہتا
مفروضوں پر کیا بات کی جا سکتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک انتہا پسندی کے ردعمل میں ایک اور انتہا پسندی جنم لیتی ہے۔ اور انتہا پسندی کو انتہا پسندی سے نہیں بلکہ بصیرت سے ڈیل کرنا چاہیے۔

امریکہ و اسرائیل انتہا پسند نمبر 1
 

فاخر رضا

محفلین
پہلا نکتہ :پہلے نکتے کے طور پر تعلیم کو بیان کرتے ہوئے خان صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ

ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے حالانکہ الٹا پختونخوا میں ان کے دور میں طبقاتی نظام تعلیم کو غیرمعمولی فروغ ملا ۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ ان کے سابق صوبائی صدر اورا سپیکر اسد قیصر سے لے کر وزیرخزانہ مظفر سید تک ، کئی وزراء اور ممبران اسمبلی نجی اسکولوں کے مالک ہیں ۔ ان کی حکومت میں چشم فلک نے یہ نظارہ دیکھا کہ تمام اچھی پوزیشنیں اسد قیصر صاحب اور وزیرخزانہ کے نجی اسکولز لے اڑے جبکہ سرکاری اسکولوں کے میٹرک کا رزلٹ اس قدر تباہ کن رہا کہ پشاور ہائی کورٹ کو سوموٹوایکشن لینا پڑاحالانکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سو موٹوایکشن لینے سے ممکن حد تک اعراض کرتے ہیں ۔ دو سال سے تسلسل کے ساتھ خان صاحب جلسوںمیں یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ والدین نے ایک لاکھ بچے نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرادئیے اور دو سال سے میں اپنا یہ چیلنج ٹی وی اور اخبار میں دئیے جارہا ہوں کہ مجھے ایک ہزار بچے دکھائے جائیں تو میں صحافت چھوڑنے کو تیار ہوں لیکن آج تک کوئی مجھے نہیں دکھا سکا ۔اسی طرح یہ خان صاحب کی حکومت تھی کہ جس میں یونیورسٹیاں تباہی سے دوچار رہیں اور ان کی پارٹی کے لوگوں کی طرف سے من پسند وائس چانسلروں کی تقرری کی کوشش میں اکثر یونیورسٹیاں سالہا سال وائس چانسلروں کے بغیر چلتی رہیں جبکہ ایم این ایز کے ذاتی ایشوز کی بنیاد پر وائس چانسلروں کو فارغ کرنے کی سمریاں بھجوائی جاتی رہیں ۔ اے این پی کی بدنام حکومت میں صوبے کے اندر یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی ہوگئی لیکن تحریک انصاف کے پانچ سالہ حکومت میں ایک بھی نئی یونیورسٹی نہ بن سکی

ادارتی صفحہ - عمران خان کے گیارہ نکات - Today's Paper | Daily Jang

یہ ہے پوسٹ مارٹم عمران خان کی کرپٹ حکومت کے تعلیمی نظام کا
 

فاخر رضا

محفلین
مصنفہ اور ان کے حامیوں سے گزارش ہے کہ ٹی وی پروگرام کرنے والے اس صحافی کی صحافت ختم کرادیں ثبوت دے کر
میں نے آپ سے اتفاق کیا تھا اب اس کا جواب دیں یا اتفاق کریں
 

فاخر رضا

محفلین
میرے بھائی ہزاروں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے نکال کر گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرادیا ہے اور اس وقت بھی تقریباً پینسٹھ ہزار ویٹنگ لسٹ پر ہیں
کچھ دن پہلے بیکن ہاؤس اسکول والے اسکول بند کرکے اس میں گورنمنٹ کے اسکولوں کے لئے کرسیاں بنانے کا کارخانہ لگا چکے ہیں
عمران خان نے اپنے بچوں کو انگلینڈ سے بلا کر ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ اسکول میں داخلہ کرایا ہے
بھائی فرقان اس کے بعد والے مراسلے بھی پڑھ کر رد عمل دیں
 

فاخر رضا

محفلین
مجھے خیبر پختون خواہ کی ایک بات بہت پسند ہے
وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو reject کرنے میں دیر نہیں لگاتے. میری خدا سے دعا ہے کہ عمران خان کو یہ لوگ reject کردیں چاہے پنجابی اسے سینے سے لگالیں. پنجاب کی سیاست برادری سسٹم کی وجہ سے پہلے ہی بہت بد نام ہے
 

آصف اثر

معطل
جو افراد مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ دینے کی مخالفت کرتےہیں کیا وہ پاکستان میں ایرانی فنڈنگ سے چلنے والے اُن ہزاروں مدارس کو ایرانی فنڈنگ ملنے کی بھی مخالفت کریں گے جہاں پر شاہ اسماعیل صفوی جیسے رافضی کے بدبودار دین کو پھیلانے کے روبوٹس تیارکیے جارہے ہیں؟
 
آخری تدوین:
Top