خیبر پختونخوا میں بجلی چور دھرنے دیتے ہیں: عابد شیر

حسینی

محفلین
خیبر پختونخوا میں بجلی چور دھرنے دیتے ہیں: عابد شیر
207669_73399674.jpg

وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزراء بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ دھرنے دینا آسان اور کارکردگی دکھانا مشکل ہے۔ عمران خان اپنے صوبے میں بجلی چوری رکوائیں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی کا اسلام آباد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو 2 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے فضل الہیٰ نے پیسکو اہلکاروں پر بندوقیں تان لیں تھیں۔ ہمارے سٹاف پر ہاتھ اٹھایا گیا تو ہاتھ کاٹ دیں گے۔ پیسکو چیف کو ہدایت جاری کی ہے کہ بجلی چوروں کو آخری وارننگ جاری کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو مفت میں بجلی نہیں دے سکتے۔ شاہ فرمان کے علاقے میں لائن لاسز 90 فیصد ہیں۔ جہاں لائن لاسز کم ہوں وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی کمی ہوگی۔ خیبر پختونخوا کے وزراء بجلی کے پیسے ادا کریں ، پھر چاہے قطب مینار پر دھرنے دیں۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/207669_1
 

شمشاد

لائبریرین
بلے بلے

لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ اس کے متعلق کیا خیال ہے۔ یہ شہر کا حال ہے، دیہات کی تو بات ہی جانے دیں۔
 

کاشفی

محفلین
بجلی چوری کا معاملہ،تحریک انصاف اور ن لیگ آمنے سامنے
پشاور : وزیر مملکت عابد شیر علی بجلی چوری کے معاملے پر ایک بار پھر بھڑک اٹھے، پشاور میں پریس کانفرنس کے درمیان عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کی خوب کھنچائی کی۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی چور دھرنے دیتے ہیں، عمران خان خیبر پختونخوا میں بجلی چوری کانوٹس لیں، خیبر پختونخوا میں بجلی چوری سے صارفین کا حق مارا جا رہا ہے،، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے فضل الٰہی نے پیسکو اہلکاروں پر بندوقیں تانیں، پیسکو اہل کاروں کی طرف بڑھنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے، خیبرپختونخوا میں لائن لاسز90فیصد ہیں،، بنوں کے شہری سسٹم میں آ ہی نہیں رہے، خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کے علاقے میں ڈیڑھ ارب روپے واجب الادا ہیں،۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزراء اور ایم پی ایز بجلی چوروں کا ساتھ دے رہے ہیں،تنقید کرنا اور دھرنے دینا آسان ہے، بنوں میں واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے، بنوں میں ادائیگی نہ ہوئی تو بجلی بند کردیں گے، ،وزیر اطلاعات شاہ فرمان بولیں ضرور لیکن پہلے پیسے دیں، یہ چوروں کے حق میں دھرنے دیکر خیبرپختونخوا کا حق مارتے ہیں۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نئے آرڈیننس سے بجلی چوری پر7سال قید،ایک کروڑروپےجرمانہ ہوگا،خیبر پختونخوا کو مفت میں بجلی نہیں دے سکتے، 6ماہ میں پیسکو میں213 ارب روپے کے لاسز ہوئے، بجلی چوری پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزراء بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ دھرنے دینا آسان اور کارکردگی دکھانا مشکل ہے۔ عمران خان اپنے صوبے میں بجلی چوری رکوائیں۔ خیبر پختونخوا کے وزراء بجلی کے پیسے ادا کریں ، پھر چاہے قطب مینار پر دھرنے دیں۔ سماء
 
لوڈ شیڈنگ تو پورے ملک کا مسئلہ ہے، اور خیبر پختون خواہ میں بجلی کافی زیادہ چوری ہوتی ہے۔ لیکن یہ آج کا نہیں کافی پرانا مسئلہ ہے۔ یہ بجلی چوری تحریک انصاف نے شروع نہیں کرائی لیکن انکی حکومت کو بجلی چوری کے مسئلے پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ بجلی کے معاملے پر ساری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو ملکر کام کرنا چاہئے بجائے اسکے کہ پریس کانفرنس کر کے اور دھرنے دیکر سیاسی تماشہ گری کی جائے۔
 

کاشفی

محفلین
کراچی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کراچی پاکستان کا جنوبی شہر ہے۔۔ جس کے شمال مغرب میں خیبرپختونخوا آتا ہے جہاں بقول عابد شیر علی بجلی چور دھرنا دیتے ہیں۔۔
عابد شیر علی کا تعلق اس شہر سے جو کراچی کے شمال مشرق میں واقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی چوری کرنا غلط بات ہے کہیں بھی ہو۔۔۔ چوری کرنا ایک غلط فعل ہے۔۔
کسی کےحق پر ڈاکہ ڈالنا اور اس کی دولت سے کسی اور کو بجلی فراہم کرنا بھی غلط فعل ہے۔۔
 
کراچی پاکستان کا جنوبی شہر ہے۔۔ جس کے شمال مغرب میں خیبرپختونخوا آتا ہے جہاں بقول عابد شیر علی بجلی چور دھرنا دیتے ہیں۔۔
عابد شیر علی کا تعلق اس شہر سے جو کراچی کے شمال مشرق میں واقع ہے۔
کاشفی! آپ ’غیر متفق‘ کا ہتھیار ایسے چلاتے ہیں جیسے ہمارے ہاں کراچی میں متحدہ دہشت گرد آتشیں ہتھیار چلاتے ہیں۔ :haha:
آپ کبھی کسی بات پر سنجیدگی سے توجہ دے دیا کریں۔ میں نے دھاگے میں پیش کردہ خبر پر تبصرہ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کا شور مچایا جارہا ہے، کراچی کے بعض علاقوں کی بھی خاصی بری صورتِ حال ہے۔ نیز ہم جیسے باقاعدگی سے بِل ادا کرنے والے لوگ بھی طویل لوڈشیڈنگ بھگت رہے ہیں۔ اب اس پس منظر میں آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کا جواب کہاں فٹ ہوتا ہے اور اس کی کیا منطق ہے؟
 

کاشفی

محفلین
کاشفی! آپ ’غیر متفق‘ کا ہتھیار ایسے چلاتے ہیں جیسے ہمارے ہاں کراچی میں متحدہ دہشت گرد آتشیں ہتھیار چلاتے ہیں۔ :haha:
آپ کبھی کسی بات پر سنجیدگی سے توجہ دے دیا کریں۔ میں نے دھاگے میں پیش کردہ خبر پر تبصرہ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کا شور مچایا جارہا ہے، کراچی کے بعض علاقوں کی بھی خاصی بری صورتِ حال ہے۔ نیز ہم جیسے باقاعدگی سے بِل ادا کرنے والے لوگ بھی طویل لوڈشیڈنگ بھگت رہے ہیں۔ اب اس پس منظر میں آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کا جواب کہاں فٹ ہوتا ہے اور اس کی کیا منطق ہے؟
اس غیرمتفق سے دلبرداشتہ بالکل بھی نہیں ہوں۔۔میں نے جہاں جہاں آپ کو غیرمتفق دیا ہے وہ وآپس لے لیتا ہوں۔
لیکن میں جن کو غیرمتفق دیتا ہوں وہ غیر متفق ان بم بلاسٹ اور کلاشنکوف کلچر کے دلدادہ دہشت گرد جماعتِ اسلامی، طالبان وغیرہ وغیرہ کے چاہنے والوں کی دہشتگردی سے کم ہے۔۔۔
لوڈشیڈنگ سب کا مسئلہ ہے۔
لیکن جن لوگوں نے لوڈشیڈنگ پر سیاست کی تھی۔۔ان کے لیئے میدان اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔۔۔
ان کو ہر جگہ ان کو چہرا دکھایا جائے گا۔۔
 
لوڈشیڈنگ سب کا مسئلہ ہے۔
لیکن جن لوگوں نے لوڈشیڈنگ پر سیاست کی تھی۔۔ان کے لیئے میدان اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔۔۔
میرے خیال میں لوڈشیڈنگ پر سب سے زیادہ سیاست مسلم لیگ نون ہی نے کی تھی۔ کبھی چھے ماہ اور کبھی سال دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اب اُن کی جھولی میں کھسیانے پن، مکر و فریب اور دوسروں پر اُنگلی اُٹھانے کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں۔
 

ساجد

محفلین
حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے تمام سیاستدان ایک ایسے نظام کے کل پرزے ہیں جو منافقت اور جھوٹ کی آبیاری کرتا ہے لہذا ان کے وعدوں اور ان کے بیانات پر ہم عوام کو جھگڑنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان سے کسی وعدے کے ایفاء کی توقع رکھنی چاہئیے ۔ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کر چکی ہیں لیکن حالات بد سے بد تر ہوتے گئے اور اب یہ سچ بھی حقیقت بن کر سامنے آ گیا ہے کہ تبدیلی کی دعویدار پی ٹی آئی کی کارکردگی بھی دیگر جماعتوں سے مختلف نہیں ۔
اگر مسائل کا حل چاہئیے تو اس فرسودہ اور کرپٹ نظام کو بدلنے کے لئے کسی ایسے بندے کا آگے آنا ضروری ہے جو خود کرپشن میں ملوث نہ ہو اور اختیار ملنے کے بعد بھی کرپشن نہ کرے ۔ فی الحال ایسی کوئی امید نظر نہیں آتی ۔
 

کاشفی

محفلین
عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں مرکزی حکومت ان کا علاج کراوئے: سراج الحق
208154_41524173.jpg

سینئر صوبائی وزیر خیبر پختوخواہ سراج الحق نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئَے کہا کہ عابد شیر علی کا ذہنی توازن درست نہیں ان سے منسٹری واپس لیکر کسی اچھے انسان کو دی جائے۔ کے پی کے کی عوام ڈرون حملوں سے مر رہی ہے جبکہ عابد شیر علی بھِی وہاں ڈورن حملے کرنے چلے آتے ہیں۔

فیصل آباد: (دنیا نیوز) کے پی کے کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے کنونشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی تین بار کے پی کے میں آ کر وہاں کی عوام کو بجلی چور کہ چکے ہیں اگر واپڈا میں چوری ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار واپڈا کا چیئرمین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعدادشمار کے مطابق عابد شیر علی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں جس سے مسلم لیگ نواز اور ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کا ذہنی مریض ہیں مرکزی حکومت ان کا علاج کراوئے عابد شیر علی بتائے کہ چند سالوں میں ملوں کے مالک کیسے بن گئے؟؟۔ عابد شیر علی کے والد نے مارشل لا کے دور میں بہت کچھ حاصل کیا۔ انہوں نے نواز شریف سے عابد شیر علی سے منسڑی واپس لیکر کسی اور کو دینے کی بھی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کے لائن لاسز85 عشاریہ 7 بلین سندھ کا 105 بلین کے پی کے کا 48 عشاریہ 7 بلین اور بلوچستان میں 37 عشاریہ 2 فیصد بلین لاسز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسکو کا کنٹرول دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پہلے حساب کتاب برابر کیا جائے 375 بلین کا قرضہ دیا جائے اور تمام اخراجات ادا کریں اور جنریشن بھی دی جائے ورنہ کنٹرول نہیں لے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد لکیر کھنچنے آیا ہو عابد شیرعلی میں ہمت ہے تو میرے ساتھ بات کر لے۔
 

کاشفی

محفلین
میرے خیال میں لوڈشیڈنگ پر سب سے زیادہ سیاست مسلم لیگ نون ہی نے کی تھی۔ کبھی چھے ماہ اور کبھی سال دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اب اُن کی جھولی میں کھسیانے پن، مکر و فریب اور دوسروں پر اُنگلی اُٹھانے کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں۔
1507776_582200241860190_316159142_n.jpg
 
آخری تدوین:
Top