خیبر پی کے میں پھر خاندانی سیاست، وزیراعلیٰ، وزراء کے رشتے دار ناظم بن گئے

خیبر پی کے میں پھر خاندانی سیاست، وزیراعلیٰ، وزراء کے رشتے دار ناظم بن گئے

پشاور (آئی این پی+ آن لائن) خیبرپی کے میں خاندانی سیاست چھا گئی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو نوشہرہ کا ناظم، وزیر مال علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو تحصیل ناظم، وزیرقانون امتیاز قریشی نے اپنے بھائی اشفاق قریشی کو تحصیل لاچی کا ناظم اور وزیراعلی کے مشیر خلیق نے بھائی کو تحصیل ناظم پبی بنوا دیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے بیٹے نیاز احمد ضلعی ناظم منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ کے بھائی احمد علی شاہ بھی ناظم منتخب ہوگئے۔ آن لائن کے مطابق شانگلہ کا میدان ایک بار پھر موروثی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا اور پی پی پی کے ڈاکٹر آفسر الملک کے بھائی کامران اقبال ضلعی نائب ناظم سیٹ پر براجمان ہو گئے۔ تحصیل الپوری پر سابق تحصیل ناظم ایم پی اے ارشاد کے چچا محمد طاہر جبکہ جے یو آئی کے سینیٹر راحت حسین کے رشتہ دار شوکت علی نائب ناظم، تحصیل پورن سے سابق صوبائی وزیر پیر محمد خان مرحوم کا بھتیجا راجہ عثمان علی تحصیل ناظم اور گوہر علی تحصیل نائب ناظم منتخب ہو گئے۔مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ناظم شانگلہ نیاز احمد نے صوبہ خیبر پی کے کے کم ترین ضلع ناظم ہیں۔ انکی عمر 24 سال ہے، نیاز احمد خان نے بحریہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے اور وہ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما انجینئر امیر مقام کے فرزند اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کے بھتیجے ہیں
 

آوازِ دوست

محفلین
میرا خیال ہے کہ خاندانی سیاست اگر تھرو پراپر چینل ہو تو کُچھ مضائقہ نہیں بس شرط یہ ہے کہ عوام کو مطلوبہ خدمات ڈیلیور کرے ، بانجھ نہ ہو :)
 
میرا خیال ہے کہ خاندانی سیاست اگر تھرو پراپر چینل ہو تو کُچھ مضائقہ نہیں بس شرط یہ ہے کہ عوام کو مطلوبہ خدمات ڈیلیور کرے ، بانجھ نہ ہو :)
خاندانی سیاست پوری دنیا میں ہورہی ہے۔ اگر عوام کو خاندانی سیاست پسند نہیں تو اسے ووٹ نہ دے کر مسترد کر سکتے ہیں۔
 
Top