بہت خوب ناہید صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید ، محفلِ سخن (شعیب تنویر والی) سے آپ ایسی غائب ہوئیں کہ بس ۔۔
اس کے بعد آج نظر آئیں ہیں ۔۔سدا سلامت رہیں خوش رہیں ۔ امید ہے یہاں آمد تواتر سے رہے گی
تاکہ مجھ ایسے کو سیکھنے کا موقع میسر آتا رہے۔۔۔ غزل بہت خوب آپ کی مہارت کا منھ بولتا
ثبوت ہے ایک ایک مصرع اپنی حیثیت میں شعوری لہریں لیتا دکھائی دیتا ہے ۔۔ مگر ایک تشنگی
کہ ایسی ممتاز زمین میں اتنے کم شعر ۔۔۔ یوں جانیئےکہ داڑھ بھی گیلی نہیں ہوئی۔
امید ہے کرم فرمائیں گی۔۔ غزل پیش کرنے پر ممنون و متشکر ہوں ۔
آتی رہیئے گا۔۔
والسلام
(زمرہ تعارف میں اپنا توصیفی خاکہ پیش کیجئے کہ احباب مزید جاننا چاہتے ہیں۔)
م۔م۔مغل
مغل جی، اس محبت کا بہت شکریہ۔ بس کچھ عرصہ میں سب فورمز سے غائب ہی رہی وجہ وہی کارِ زندگی۔
غزل کی پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں۔ آپ نے غزل کے کم اشعار پر بات اٹھائی ہے تو اس غزل کے شعر تو کافی ہو گئے تھے مگر کاٹ چھانٹ کر پھر یہی 5 شعر غزل میں رکھے۔ کیا پتہ کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ اس غزل کو دیکھوں تو باقی کے شعر بھی مناسب لگیں مگر فی الوقت تو انہی پر گزارہ ہے
شکریہ
ناہید