داعش خلیفہ ابو بکر البغدادی اسرائیل کے ایک اسپتال میں ہلاک
اپریل ۲۷, ۲۰۱۵ —
بغداد:﴿سچ ڈاٹ ٹی وی﴾ عراق اور شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم داعش کے سربراہ اور خلیفہ ابو بکر البغدادی اسرائیل کے ایک اسپتال میں ہلاک ہو گیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ اور ایران اردو ریڈیو سروس کی رپورٹ کے مطابق عراقی انٹیلیجنس نے داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ عراقی انٹیلیجنس کے ایک موثق ذریعے نے بتایا کہ البغدادی کو مقبوضہ جولان کے ایک اسرائیلی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم اسے موت کے منہ سے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں- بتایا جاتا ہے کہ ابو بکر البغدادی کو اس کی سیکورٹی کی بنا پر ترکی یا کسی دوسرے عرب ملک کی بجائے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے- مغربی میڈیا اور خصوصا امریکی حکام نے داعش کے سربراہ کی موت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے-
واضح رہے کہ ابوبکر البغدادی کے جانشین کے تعین کی خبروں کے سامنے آنے پر امریکی ذرائع نے ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی-