فرخ
محفلین
داعش کے حمائیت کرنے والے اور اس کے متعلق علم رکھنے والے اصحاب سے سوالات کے جوابات درکارہیں۔۔۔
جزاک اللہ خیرا
- خلافت سے متعلق یہ بھی ایک سوال ہے کہ خلیفہ کا انتخاب کیا زبردستی کیا جاتا ہے یا اس معاشرے میں موجود علماء اکرام کے مشورے اور تجاویز کی روشنی میں ہوتا ہے؟ نیز یہ کہ کیا یہ سچ ہے کہ داعش کے موجودہ خلیفہ امریکی قید میں رہے ہیں؟
- یہ فرمائیے کہ داعش کا فلسطین، اسرائیل اور امریکہ اور اسکے حواریوں کے خلاف جنگ کا کیا ارادہ ہے اور ابھی تک کیا کررہے ہیں اس سلسلے میں؟ کیونکہ ابھی تک ہم نے داعش کی جانب سے اسرائیل کی غزا پر دھشت گردی اور قتل عام کے جواب میں کچھ بھی نہیں سنا اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے داعش پر اسرائیلی کی تنظیم ہونے کا الزام درست ہو۔
- داعش نے اپنے آغاز سے لیکر آج تک کون کون سی فتوحات غیر مسلم قابض افواج کے خلاف حاصل کی ہیں اور جو جواب آپ دیں گے، ان کی تصدیق کیسے ہوسکتی ہے؟
- ہم نے کچھ وڈیوز میں یہ بھی دیکھا ہے کہ داعش کے افراد نے اپنے زیر قبضہ آنے والے قیدیوں کو اور ان لوگوں کو جو داعش سے نہیں لڑے تھے اور وہ فوجی جو اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے داعش کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے، کو قیدی بنانے کے ، بے دردی سے قتل کیا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے اور خاص طور پر فتح مکہ کے واقعات سے ہمیں اس سنت کا اچھی طرح پتا ہے کہ زیر قبضہ آنے والے قیدی اور جو ہم نے نہ لڑیں، ان سے اچھا سلوک کیا جاتا رہا ہے اور اسکے نتیجے میں ان لوگوں کے لئے بھی دین کا راستہ آسان ہوتا نظر آیا ہے۔۔ تو داعش ان سنتوں پر عمل پیراء ہوتی نظر نہیں آرہی۔۔۔۔
جزاک اللہ خیرا