داعش کا حقيقی چہرہ

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


27336781_1700354563358028_5083452744815496006_n.jpg


افغانستان میں داعش میں کا بچوں کو دہشت گردی کی تربیت دینے کا لرزہ خیز انکشاف۔ خبر کے مطابق داعش نے سینکڑوں بچوں کو کئی ماہ قبل اغوا کیا تھا اب اطلاع آئی ہے کہ اغوا کاروں نے انہیں دہشت گردی کیلئے تربیت دی ہے۔


اغوا شدہ افغان بچے داعش کے دہشت گردانہ کام کرنے کے لیے 'اب تیار' ہیں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عالمی منظر نامے پر دہشت گردی کے عفريت نے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو شديد متاثر کيا ہے۔ تاہم بچوں کی نفسيات اور ان کی بہبود پر پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے منفی اثرات کا تصور بھی نہيں کيا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر عراق کے بچوں کی زندگيوں پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہيں جو کئ شہروں ميں داعش کی بربريت اور ظلم کے زير اثر رہے ہيں۔

اقوام متحدہ کی حاليہ رپورٹ ميں اس ضمن ميں چند چشم کشا حقائق سامنے آئے ہيں۔

ايک اندازے کے مطابق گزشتہ تين برسوں کے دوران ايک ماہ سے سترہ برس کی عمروں کے درميان گمشدہ ہونے والے بچوں کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کر گئ ہے۔ جنگ اور تشدد نے شيعہ، سنی عيسائ يا کسی بھی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندانوں ميں کوئ تفريق نہيں رکھی۔

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے يونيسف کے مطابق ہر چار ميں سے ايک عراقی بچہ غربت اور کسمپرسی کا شکار ہے اور اس کی وجہ ملک ميں داعش کے خلاف جاری جنگ ہے۔

سال 2014 سے اب تک صرف تعليمی اداروں پر ايک سو پچاس سے زائد حملے کيے گئے اور صحت عامہ کے مراکز اور ملازمين پر پچاس سے زائد حملے ريکارڈ پر موجود ہيں۔ عراق کے نصف سے زائد سکولوں ميں مرمت اور تعمير کی ضرورت ہے اور تين ملين سے زائد بچوں کی تعليم تعطل کا شکار ہے۔

www.independent.co.uk/news/world/middle-east/iraq-isis-terrorism-united-nations-unicef-middle-east-us-coalition-kuwait-conference-geert-a8205126.html


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


رقہ ميں داعش نے اپنی شکست کے بعد راہ فرار اختيار کرنے سے پہلے زير زمين بارودی سرنگوں کا جال پھيلا ديا جس کی بدولت بے گناہ شہری بدستور لقمہ اجل بن رہے ہيں۔

داعش نے اپنے اقدامات سے ثابت کيا ہے کہ اپنے کھوکھلے نعروں اور عوام کی بہتری کے ليے اپنی خود ساختہ خلافت کے دعوؤں کے برعکس، اس تنظيم کے دہشت گردوں نے ہميشہ نہتے شہريوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکميل کے ليے استعمال کيا ہے۔

دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنانا تا کہ اپنے ايجنڈے اور تسلط کو برقرار رکھنے کے ليے زيادہ سے زيادہ ہلاکتوں کو يقينی بنايا جائے، ان کی درندگی اور انسانی جانوں کے ليے بے قدری کو واضح کرتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

11 Children From Mosul Left Fatherless By ISIS' Brutality

موصل ميں دو خواتين اور گيارہ بچوں پر مشتمل خاندان کی اندوہناک داستان

عراق ميں داعش کی بربريت اور دہشت گردی نے کئ خاندانوں کی بنياديں ہلا کر رکھ دی ہيں جن کے اثرات آنے والی نسلوں تک جائيں گے۔

اکثر واقعات ميں داعش کی بربريت کے نتيجے ميں باپ اور شوہر ہلاک کر ديے جاتے ہيں جس کے نتيجے ميں خواتين اور بچے معاشی اور معاشرتی تحفظ سے محروم ہو جاتے ہيں۔

پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے واقعات کے منفی اور دوررس اثرات صرف متاثرہ خاندانوں تک محدود نہيں رہتے بلکہ مستقبل کی نسليں بھی ان جرائم کی سزا کاٹتی ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Three_brothers_beheaded.jpg


داعش نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار ميں طب کے شعبے سے وابستہ تين بھائيوں کے سر قلم کر ديے۔

ايک برس قبل ان تين بھائيوں کے والد، جو کہ خود بھی ڈاکٹر تھے اسی جبر کا شکار ہوئے۔

Islamic State beheads three brothers in Afghanistan: official

عوامی سطح پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے ليے داعش کے دہشت گرد ظلم اور جبر کی کوئ بھی حد پار کر سکتے ہيں۔

چاہے وہ استاد ہوں، مذہبی رہنما يا انسانی جانوں کے تحفظ پر مامور ڈاکٹر – ان مجرموں کے شر سے کوئ بھی محفوظ نہيں ہے۔

معاشرے کی بہتری کے ليے اپنی خود ساختہ خلافت کے قيام کے داعی داعش کے يہ مجرم اپنے کھوکھلے نعروں کے برعکس ہر اس ادارے، پيشہ وارانہ صلاحيتوں کے حامل کسی بھی شخص يا انسانی قدروں کو خاطر ميں نہيں لاتے جو کسی بھی انسانی معاشرے کی بہتری يا استحکام کے ليے ناگزير تصور کيے جاتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عراق : داعش نے پارلیمانی انتخابی امیدوار کی ہلاکت کی ذمّے داری قبول کر لی

عراق ميں داعش کے مجرموں کے ہاتھوں سياسی امیدوار کا بيہيمانہ قتل – گروہ کی جانب سے سوشل ميڈيا پليٹ فارم پر جرم کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ مزيد کاروائيوں کی دھمکی۔

عراقی عوام آنے والے دنوں ميں سنگ ميل انتخابات کی تياری ميں مصروف ہے اور آنے والی نسلوں کے ليے ايک محفوظ اور خوشحال معاشرے کی تشکيل کی خواہش مند ہے۔ تاہم داعش اور اس کے سرغنہ اس ماحول ميں بھی اپنی کاروائيوں سے سب کو يہ باور کروا رہے ہيں کہ عام عوام کے ليے وہ کيا سوچ رکھتے ہيں اور معاشرے ميں کن نظريات کی تشہير کو فوقيت دينا چاہتے ہيں۔

داعش نے بارہا اپنے الفاظ اور اعمال سے يہ ثابت کيا ہے کہ عام لوگوں کی خواہشات، اتفاق رائے اور مستقبل کے ليے ان کی اميدوں کی اس گروہ کے نزديک نا تو کوئ اہميت ہے اور نہ ہی يہ ان کے اہداف ہيں۔ خوف، تشدد اور دھونس کے ذريعے عوامی سطح پر اپنی خونی سوچ کو مسلط کرنا ہی اس گروہ کا تسليم کردہ ايجنڈہ اور حکمت عملی ہے۔

اس بدنام زمانہ تنظيم نے نا صرف يہ کہ اپنے جرم کو تسليم کيا بلکہ اپنے پيغامات ميں اسے اپنی "کاميابی" بھی قرار ديا ہے۔

دنيا کے کسی بھی دہشت گرد گروہ کی طرح داعش بھی انتخابی عمل سے خائف ہے کيونکہ اس گروہ کے کرتا دھرتا اس حقيقت سے بخوبی واقف ہيں کہ ايسی سوچ اور فکر جو بغير کسی تفريق کے صرف تشدد کو حکمت عملی قرار دے، وہ کبھی بھی عام انسانوں کے دل و دماغ کو نا تو جيت سکتی ہے اور نا ہی قابل قبول ہو سکتی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


ISIS claims deadly attack on Belgium police in Liege


داعش نے اپنی تشہيری مہم ميں گزشتہ ہفتے بيلجيم ميں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے ليے ناصرف يہ کہ ذمہ داری قبول کر لی ہے بلکہ اس کو اپنی "کاميابی" بھی قرار ديا ہے۔ اس حملے ميں دو خواتين اور ايک طالب علم ہلاک ہوئے تھے۔

ايک جانب تو داعش اپنے تشہيری مواد ميں سر گرم دہشت گردوں کے ليے "فوجی" کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔ ليکن يہ نام نہاد فوجی اپنے خونی ايجنڈے کی تکميل کے ليے ميدان جنگ کی بجائے شہری علاقوں کو ترجيح ديتے ہيں اور عورتوں او بچوں سميت طالب علموں کو نشانہ بنا کر اسے اپنی کاميابی گردانتے ہيں۔

کوئ بھی سياسی اور مذہبی سوچ اور نظريہ جو اجتماعی سطح پر انصاف، امن اور خوشحالی کا پيغام دے، دانستہ عام شہريوں کی ہلاکت کو درست قرار نہيں دے سکتا ہے۔

حقيقت يہی ہے کہ اپنے بلند وبانگ دعوؤں کے برخلاف داعش محض عادی مجرموں اور قاتلوں کا ايک گروہ ہے جو اپنے سياسی عزائم کی تکميل کے ليے دہشت، خوف اور بربريت کے استعمال پر يقين رکھتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


Df_Gi7iq_W0_AA2_GZX.jpg



Suicide Bombing on Ulema Council Meeting

افغانستان ميں رمضان کے مقدس مہينے ميں علماء پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے سے ايک بار پھر ان مجرموں اور قاتلوں کی حقيقت سب پر آشکار ہو گئ ہے جو اپنی پرتشدد کاروائيوں کے ليے عبادات اور پرہيزگاری کے مہينے کا احترام ملحوظ رکھنے کے ليے بھی تيار نہيں ہيں۔

مختلف مکتبۂ فکر کے اسلامی سکالرز کا بے رحمانہ قتل اس سوچ کو بھی بے نقاب کرتا ہے جس کے تحت دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے ليے دانستہ مذہبی رہنماؤں کو بھی نشانہ بنانے سے نہيں چوکتے۔

حاليہ حملہ افغان دارالحکومت ميں واقع ايک بڑے کمپاؤنڈ کے صدر دروازے پر کيا گيا ہے جہاں دو ہزار سے زائد علماء کرام اور مذہبی رہنما طالبان اور داعش کی جانب سے جاری ان حملوں پر بات چيت کے ليے اکٹھے ہوئے تھے جو افغان حکومت کے خلاف کيے جا رہے ہيں۔

افغان علماء کونسل نامی اس گروپ کی جانب سے حملے کے روز ہی ايک فتوی بھی جاری کيا گيا تھا جس ميں واضح کيا گيا تھا کہ افغانستان ميں مزاحمت کے نام پر جاری دہشت گردی کی کوئ مذہبی توجيہہ پيش نہيں کی جا سکتی ہے۔ اس اعلاميے ميں يہ بھی واضح کر ديا گيا کہ طالبان اور داعش کی جانب سے کيے جانے والے خودکش حملے بھی قطعی طور پر حرام اور اسلامی قوانين کی روشنی ميں ممنوع ہيں۔

افغانستان ميں سترہ سال سے جاری جنگ کے دوران يہ پہلا موقع تھا کہ ملک کے سينير اسلامی سکالرز کی جانب سے اجتماعی سطح پر اس قسم کی اپيل کی گئ۔

امریکہ افغان حکومت اور افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے افغان علما کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم امن، سلامتی اور جمہوریت کے حصول کے لیے افغان عوام کی کوششوں کی حمایت میں پرعزم ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


35193517_1835572273169589_60249483400708096_n.jpg


رمضان کے مقدس مہينے ميں بھی داعش کی دہشت گردی جاری – کابل ميں درجنوں بے گناہ شہريوں ہلاک۔

افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق افطار کے وقت دہشت گردی کے تازہ واقعے ميں محکمے کے تيرہ ملازمين ہلاک اور پچيس زخمی ہو گئے ہيں۔

واقعے سے محض چند گھنٹے پہلے جلال آباد کے مشرقی شہر ميں ايک خودکش حملہ آور نے اپنے چار ساتھيوں سميت وزارت تعليم کے دفتر ميں گھسنے کی کوشش کی۔

داعش نے نا صرف يہ کہ حملے کی ذمہ داری قبول کی بلکہ سانحے کو اپنی کاميابی قرار ديتے ہوئے ايسے ہی مزيد حملوں کا بھی عنديہ ديا ہے۔

https://www.dailystar.com.lb/News/W...sponsibility-for-kabul-attack-on-clerics.ashx

دنيا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہينے کو رحمت قرار دے کر اپنی مذہبی عبادات کی تجديد، عبادات اور خود احتسابی کے ليے ايک نادر موقع سے تعبير کرتے ہيں۔ تاہم اس کے برعکس، داعش کے دہشت گرد اور مجرموں کے ليے رمضان اور ديگر مذہبی تہوار اور اجتماعی عبادات اپنی کاروائيوں کو مزيد "فعال" بنانے کا ايک ذريعہ ہيں۔

روزے کے دوران دانستہ زيادہ سے زيادہ شہريوں کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کرنا اور پھر اس غير انسانی خون ريزی کی ذمہ داری قبول کر کے اس پر اترانا داعش اور اس کی بزدلانہ قيادت کی حقيقت سب پر آشکار کر رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

#NoToChemicalWeapons

36188154_1856149684445181_7889653265447518208_n.jpg


نہتے شہريوں کے خلاف داعش کے مظالم صرف عام ہتھياروں کے استعمال تک ہی محدود نہيں تھے۔

اس بات کے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ القيارۃ ميں عام شہريوں کے خلاف داعش کی جانب سے کيميائ ہتھياروں کا بے دريخ استعمال کيا گيا۔

Video: ISIS launches 3 attacks using chemical weapons on Qayyarah

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


"داعش تضادات کا مجموعہ ثابت ہوئ"

جھوٹ در جھوٹ اور تضادات نے داعش کی حقيقت اور ايجنڈے کو بالکل واضح کر ديا۔

تونيزيا سے تعلق رکھنے والا داعش کا ايک جنگجو سيرين ڈيموکريٹک فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور اپنے بيانات ميں اس نے اس بات کا اعتراف کيا کہ اس دہشت گرد تنظيم کی سوچ اور طرز فکر تضادات کا مجموعہ ہے۔ انھی وجوہات کی بنياد پر اس نے تنظيم سے عليحدگی کا فیصلہ کيا۔

يہ ايک ناقابل ترديد حقیقت ہے کہ داعش اور اس کے سرغنہ عام لوگوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے ليے دہشت اور خوف کو استعمال کر رہے ہيں، اور يہ طرز عمل اسلام سميت دنيا کے تمام مذاہب کی بنيادی تعلميات اور اصولوں کے خلاف ہے۔

ايک قابل فہم پيغام کا فقدان اور ان کے تشہيری بيانات ميں تسلسل کے ساتھ پائے جانے والے تضادات اس حقيقت کو آشکار کر رہے ہيں کہ سياسی اثر ورسوخ کا حصول اور دھونس کے ذريعے اپنی سوچ دوسروں پر مسلط کرنا ہی اس تنظيم کا ہدف اور مقصد ہے۔

دہشت، خوف اور دھونس ان مجرموں کے ترجيحی ہتھيار ہيں اور انسانيت کے خلاف اپنے جرائم کی توجيح کے ليے مذہبی نعروں کا استعمال ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


کسی بھی قسم کی دليل يا تاويل بزدلی کے اس عمل پر پردہ ڈالنے کے ليے کافی نہيں ہے جس ميں داعش کی جانب سے کمسن بچوں کو بطور ہتھيار استعمال کر کے اس پر فخر کيا جاتا رہا ہے۔

ايک تازہ رپورٹ ميں يہ انکشاف سامنے آيا ہے کہ کس طرح سے داعش سکول کے بچوں کو انتہائ ديدہ دليری سے اپنی صفوں ميں بھرتی کرنے کے ليے استعمال کر رہی تھی۔

سکول کی ديواروں پر موجود گوليوں کے ان گنت نشانات، سکول کے نصاب ميں زبردستی نفرت انگيز مواد کی شموليت اور نفسياتی طور پر کمسن بچوں کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کے ليے تشہيری مواد کا استعمال ان نقصانات اور تکاليف کا آئينہ دار ہے جس کا سامنا داعش کے غلبے کے دوران رقہ کے عام شہريوں کو تھا۔

يہ ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ داعش کے سرغنہ جس مبينہ "کاميابی" پر فخر کرتے نہيں تھکتے اس کی بنياد تبائ و بربادی اور وہ شہری ہلاکتيں ہيں جو دہشت گردی کی جاری لہر اور ان افراد کی جانب سے خودکش دھماکوں کی مہم کا شاخسانہ ہے جنھيں نظرياتی طور پر برين واش کر کے يہ يقین دلا ديا گيا ہے کہ وہ ايک مقدس تحريک کے ليے اپنی جانيں قربان کر رہے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

45590128-2051938771532937-7294199398962036736-o.jpg


داعش کی بربريت بے نقاب – عراق ميں بڑے پيمانے پر اجتماعی قبروں کا انکشاف


عراق سے 202 اجتماعی قبریں برآمد ہوئیں، اقوام متحدہ - ایکسپریس اردو

اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ جس ميں عراق ميں 200 سے زائد اجتماعی قبروں کی تفصيل درج ہے۔ ہزاروں کی تعداد ميں عام عراقی شہری ان قبروں ميں دفن ہيں۔


United Nations Iraq - ISIL’s legacy of terror: at least 200 mass graves in Iraq, says UN report

ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عراقی مرد، عورتيں اور بچے داعش کی بربريت کی بھينٹ چڑھ گئے۔ اور يہ وہی داعش ہے جو موصل اور عراق کے دوسرے شہروں پر زبردستی قبضے جمانے کے بعد دنيا کو يہ باور کروانے کی کوشش کر رہی تھی کہ وہ عراقی عوام کی بھلائ اور بہتری کے ليے کوششيں کر رہے ہيں۔

ان قبروں کی دريافت اور داعش کے غيرانسانی جرائم سے ايک بار پھر يہ حقيقت آشکار ہو گئ ہے کہ عراق کی عوام نے داعش کے درندوں سے اپنے معاشرے کو آزاد کروانے کے ليے کتنی بھاری قيمت چکائ ہے۔ يہ وہ درندے ہيں جو عام شہريوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے ليے کسی بھی حد تک جانے کے ليے تيار تھے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

رقہ ميں پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف خواتين کا موثر کردار

شام ميں خواتين کی ايک تنظيم نے معاشرے ميں انتہا پسند سوچ کو روکنے اور خواتين ميں اس ضمن ميں آگہی اور شعور اجاگر کرنے کے ليے گراہ قدر کوششيں کی ہيں۔



داعش اور اس جيسی ديگر دہشت گرد تنظيموں نے معاشرے پر جو منفی اثرات مرتب کيے ہيں اور جس طريقے سے کم سن بچوں کو استعمال کر کے انھيں خودکش حملہ آور بنانے کی ترغيب دی ہے، اس پر تو کافی کچھ لکھا جا چکا ہے۔ تاہم داعش کی خونی سوچ نے خواتين پر جو منفی اثرات ڈالے ہيں، اس حوالے سے حقائق پوری طرح اجاگر نہيں کيے گئے ہيں اور بعض جگہ پر تو انھيں سرے سے نظرانداز ہی کر ديا گيا ہے۔

ايک حاليہ تحقيقی رپورٹ کے مطابق عالمی دہشت گردی کے بے شمار واقعات ميں خواتين نے عملی کردار ادا کيا ہے۔ اپريل 2013 سے جون 2018 کے درميانی عرصے ميں عراق اور شام ميں جن 41490 غير ملکی شہريوں نے داعش ميں شموليت اختيار کی ان ميں سے 13 فيصد خواتين تھيں۔ علاوہ ازيں 12 فيصد يا 4640 کم سن بچے تھے۔

Number of women and children who joined Isis 'significantly underestimated'


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



داعش کی جانب سے عدل اور انصاف کے نام پر بربريت اور دہشت کی بدترين مثال

داعش نے سال 2014 ميں فلوجہ شہر پر قبضہ کيا تھا۔ اس وقت داعش کی جانب سے انتہائ شد و مد کے ساتھ اس بات کی تشہير کی جاتی تھی کہ ان کے خود ساختہ "نظام عدل" کی برکتوں سے عام عراقی شہريوں کی حالت زار بہتر ہو رہی ہے۔ تاہم شہر سے داعش کی شکست اور بے دخلی کے بعد حقائق جب دنيا کے سامنے آئے تو اس گروہ کی بربريت سب پر عياں ہو گئ۔

"کمرہ عدالت" ميں انسانی پنجرے رکھے جاتے جن کا مقصد مقامی آبادی کے لوگوں پر جانوروں کی طرح تشدد کر کے ان کی تضحيک کرنا تھا۔

عراقی فوج کے جرنل جليل کے مطابق "يہ لوگ عام شہريوں کو جانوروں کی طرح پنجروں ميں بند کرتے تھے۔ ان پنجروں کو اس طرح بنايا گيا تھا کہ ان ميں صرف گھٹنے کے بل بيٹھنا ہی ممکن تھا، اس سے دہشت گرد گروہ کی بربريت کا اندازہ لگايا جا سکتا ہے"۔

علاوہ ازيں، داعش کے زير استعمال دستاويزات کے جائزے سے يہ حقيقت بھی عياں ہو گئ کہ کس طرح داعش انصاف کے نام پر ظلم ڈھا رہی تھی۔ شہريوں پر ظلم اور تشدد کے ذريعے قواعد وضوابط لاگو کيے جاتے اور عام شہريوں کو دھونس اور زبردستی کے ذريعے اس بات کے ليے مجبور کيا جاتا کہ وہ ايسا طرز زندگی اختيار کريں جس سے داعش کی اجارہ داری مزيد مضبوط ہو۔

بے يارومددگار شہريوں کو دانستہ ظلم کا نشانہ بنايا جاتا تا کہ ان کے بنيادی انسانی حقوق سلب کر کے ان پر حکومت کی جا سکے۔ مذہب کی آڑ ميں خوف کو بطور ہتھيار استعمال کیا جاتا جس سے انسانی جان کے حوالے سے ان کی پراگندہ سوچ سب کے سامنے بے نقاب ہو گئ ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top