فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
داعش کے زیرقبضہ علاقے کی آزادی پر صدر کا بیان
وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
23 مارچ 2019
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ امریکہ نے داعش کو شکست دینے کے لیے بنائے گئے عالمی اتحاد میں شامل شراکت داروں بشمول عراقی افواج اور شامی جمہوری فورسز کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں داعش کی ”خلافت” کا 100 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔
دو سال پہلے تک عراق اور شام میں بہت بڑا علاقہ داعش کے زیرتسلط تھا۔ اس کے بعد ہم نے 20000 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ واپس لیا اور لاکھوں شامیوں اور عراقیوں کو داعش کی ”خلافت” سے آزادی دلائی۔ داعش کا اپنے زیرقبضہ علاقہ کھونا اس کے جھوٹے بیانیے کا ایک اور ثبوت ہے۔ اس نے بے مثل سفاکیت کو جائز قرار دینے کی کوشش کی جس میں وحشیانہ سزائے موت، بچوں کا سپاہیوں کے طور پر استحصال اور خواتین و بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور ان کا قتل شامل ہے۔ ہم انٹرنیٹ پر داعش کے پروپیگنڈے پر یقین کرنے والے تمام نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ اگر آپ نے اس کا ساتھ دیا تو مارے جائیں گے۔ اس کے بجائے اچھی زندگی جینے کا سوچیں۔
اگرچہ بعض مواقع پر یہ بزدل دوبارہ سامنے آئیں گے، تاہم یہ اپنی تمام تر ساکھ اور قوت کھو چکے ہیں۔ وہ ناکام ہیں اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
ہم ہر جگہ داعش کی حتمی شکست تک اس کے خلاف لڑنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عالمگیر کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مستعد رہیں گے۔ امریکہ جب اور جہاں ضروری ہوا امریکیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ ہم بنیاد پرست اسلامی دہشت گردوں کو پوری طرح کچلنے کے لیے اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔