السلام علیکم،
آج مجھے ایک
نئی علمی اور ادبی ڈسکشن فورم دانشکدہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ تفسیر نے خاموشی سے اتنی اچھی سائٹ سیٹ اپ بھی کر لی۔
یہ غالباً پہلا موقعہ ہے کہ میں کٹیگری موڈ اور آئی ایم پورٹل کو کسی دوسری اردو فورم پر صحیح انداز میں چلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ ویسے تو برادرم شاکر القادری نے بھی کٹیگری موڈ والی فورم انسٹال کی تھی، لیکن وہ امتداد زمانہ کا شکار ہو گئی۔
دانش کدہ ابھی ابتدائی مراحل میں لگتا ہے لیکن اس میں ایک بھرپور علمی اور ادبی سائٹ کے نمو پانے کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔ میری کافی عرصے سے خواہش رہی ہے کہ یونیکوڈ اردو پر مبنی کوئی ادبی اور علمی موضوعات کی سائٹ وجود میں آئے اور اب دانشکدہ کے قیام سے یہ خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تفسیر جیسی باصلاحیت شخصیت کے زیرسایہ دانش کدہ علم اور ادب سے محبت رکھنے والوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ میں تفسیر کو ایک مرتبہ پھر دانشکدہ کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے دعاگو رہوں گا۔
والسلام