داڑھی منڈانا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

faqintel

محفلین
پیارے بھائی!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔وبعد
اللہ تعالی میری اور آپ کی آنکھیں نعمتوں بھری جنتوں میں ٹھنڈی کرے۔
میرے پیارے بھائی!
میں آپ کی خدمت میں یہ چند الفاظ اس امید کے ساتھ پیؤ کر نے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں کہ آپ انہیں اپنے دل کی گہرائیوں میں جگہ دیں گے اور ان پر عمل کریں گے۔
میرس بھائی! آپ جانتے ہیں کہ نبی کریمۖ ہمارے لیے قابل اتباع نمونہ ہیں۔ ہر معاملہ میں آپ کی پیروی کرنا اور آپ کے ہر حکم کی تعمیل کرنا ہم پر فرض ہے۔ آپ ۖ کا ارشاد گرامی ہے: "دازھی پوری رکھو اور مونچھیں ہلکی کرؤ" لہزا داڑھی منڈوانا ایک حرام کام ہے اور انبیائے کرام کی ہدایت کی مخالفت ہے۔ نیز یہ غیر مسلموں سے مشابہت بھی ہے۔ قردن اولی میں کوئی بھی مسلمان داڑھی منڈوانے والا نہیں ہوتا تھا۔ آپ اپنے نبی کریمۖ کی اطاعت کریں اور انہی جیسی شکل بنانے کی کوشش کریں تاکہ کل قیامت کے دن میدان محشر میں آپ نبی کریمۖ کس جھنڈے تلے ہوں اور ان کے حوض کوثر کا میٹھا اور ٹھنڈا پانی پی سکیں۔ اپنے نفس کی خواہشات کی مخالفت کریں تا کہ آپ اللہ تعالی کی نعمتوں والی جنتوں میں مزے کر سکیں۔
 
بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ بھائی اصل نام معلوم نہ ہونے کی وجہ سے " Faqintel"

اس سلسلے میں مفتی رشید احمد صاحب کے کچھ کتابچے ہیں ایک ہے " اللہ کے باغی مسلمان " اس میں بھی داڑھی کا ذکر دوسرا کتابچہ ہے "داڑھی کی شریعی حثیت "
مفتی صاحب کے بیانات بھی کچھ سائیٹ پر دستیاب ہے


اللہ اکبر کبیرا
یا اللہ ہمیں دین اسلام میں کامل داخل کردیں اور توہی ہمارا خالق مالک اور رازق ہے اور تو ہی ہمیں نفس اور شیطان کے وسوسو سے بچا کے رکھنا اگر تو ایسا نہیں کریگا تو ہم جہنم کا ایندھن بن جائینگے اور ہم کچھھھھھھھھھھھھ بھی نہیں کر سکتے تو ہی ہمارا ناصر بن اور ہم اسی زندگی میں بھی خوش ہیں اور اسکے بعد والے زندگی میں بھی ہمیں خوش رکھ کیونکہ تیری کائنات ہے یہاں رہے یا وہاں تیرے ہی بندے ہیں

یا اللہ میرا ایک دوست شہید ہوا ہے تو ان کی درجات بلند کر اور ہمیں بھی شہادت کی سعادت دیں آًمین
 

طالوت

محفلین
بھائی قرون اولٰی سے پہلے بھی کوئی داڑھی نہیں منڈواتا تھا ۔۔ بلکہ قریب قریب ساری دنیا میں کسی وقت میں داڑھی رکھنا مردوں کا پسندیدہ شوق تھا ۔۔
وسلام
 

دوست

محفلین
جو داڑھی نہ رکھے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کو کوڑے مارے جائیں یا بم سے اڑا دیا جائے۔
 

ساقی۔

محفلین
جو داڑھی نہ رکھے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کو کوڑے مارے جائیں یا بم سے اڑا دیا جائے۔

یعنی جو کھلے عام کبیرہ گناہ کرے اس کے لیئے کوئی سزا نہیں ہونی چاہیئے.؟:confused:
شریعت کے مطابق کبیرہ گناہ کی سزا اسے نہیں ملنی چاہیئے کیا؟
 

زیک

مسافر
یہی عین اسلام ہے نبیل! کوئ مارشین آ کر محفل کے اسلامی سیکشن کو پڑھے تو یقیناً اسے اسلام کا یہی رخ نظر آئے گا۔
 

ساقی۔

محفلین
ڈاڑھی نہ رکھنا گناہِ کبیرہ ہے؟

"عن ابن عمر: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ( خالفوا المشركين وفروا اللحى وأحفوا الشوارب )"
"مشرکین کی مخالفت کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کاٹو"
(صحیح بخاری: کتاب اللباس ، باب تقلیم الاظفار،رقم الحدیث:5553)

"عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه أمر بإحفاء الشوارب وإعفاء اللحية"
" بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھوں کو کٹوانے اور داڑھی کو معاف کرنے(یعنی مکل چھوڑنے) کا حکم دیا"
(مسلم: کتاب الطہارۃ : باب خصال الفطرۃ،رقم الحدیث: 381)





اب جس چیز کا حکم رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہو. ِِِِِِِِاسے چھوڑنے پر کیا ثواب ملے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے زیک، اب آپ کی تسلی ہو جانی چاہیے۔ داڑھی شیو کرنا گناہ کبیرہ ثابت ہو گیا ہے۔ اب ہر چوک پر ایک ملا کی ڈیوٹی لگا دینی چاہیے جو ہر راہگیر کی داڑھی اور مونچھیں ناپتا رہے۔ یہی اسلام کا مقصد باقی رہ گیا ہے۔
 

زیک

مسافر

آپ کا دوسرا لنک میں ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتا کہ اس کے لئے ہلہ گلہ کا ممبر ہونا ضروری ہے۔ پہلے لنک کے مطابق داڑھی مونڈنا گمراہی ہے مگر آپ نے کہا تھا کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اسی بارے میں میں نے آپ سے دلیل مانگی تھی۔ پلیز کوئ حوالہ دیں جس سے ثابت ہو کہ داڑھی منڈوانا گناہِ کبیرہ ہے۔
 

زیک

مسافر
لیجیے زیک، اب آپ کی تسلی ہو جانی چاہیے۔ داڑھی شیو کرنا گناہ کبیرہ ثابت ہو گیا ہے۔ اب ہر چوک پر ایک ملا کی ڈیوٹی لگا دینی چاہیے جو ہر راہگیر کی داڑھی اور مونچھیں ناپتا رہے۔ یہی اسلام کا مقصد باقی رہ گیا ہے۔

یقیناً اسلام یہی ہے (بقول مارشین)
 

ساجد

محفلین
حاجت بہ کلاہِ بر کی داشتنت نیست
درویش صفت باش و کلاہِ تتری وار

"حضرت سید علی ہجویری المعروف حضرت گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ"​
 

خرم

محفلین
اسلام میں داڑھی ہے یا داڑھی میں اسلام ہے؟
ویسے داڑھی منڈوانے کی حد کسی آیت یا حدیث سے مل جائے یا کم ازکم صحابہ نے ہی کسی کو کوڑے وغیرہ لگائے ہوں تو مزا آجائے۔
کوئی سند، کوئی دلیل، کوئی حوالہ؟
 

faqintel

محفلین
ساقی۔ بھائی بہت بہت شکریہ آپ کا جو آپ نے احادیث پیش کر دی
ہمارا کام ہے بات پہنچادینا ماننا یا نا ماننا ان کا کام ہے
 

faqintel

محفلین
دوست جو داڑھی نہ رکھے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کو کوڑے مارے جائیں یا بم سے اڑا دیا جائے۔ کس نے کوڑے مارےیا بم سے اڑا دیا ؟؟ آپ کس اسلام کی بات کر رہے ہیں
ساقی۔ یعنی جو کھلے عام کبیرہ گناہ کرے اس کے لیئے کوئی سزا نہیں ہونی چاہیئے.؟ شریعت کے مطابق کبیرہ گناہ کی سزا اسے نہیں ملنی چاہیئے کیا؟ ڈاڑھی نہ رکھنا گناہِ کبیرہ ہے؟ آپ سے ایسا کس نے کہا ؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top