دعا دبئی روانگی - دعا کی درخواست

سید رافع

محفلین
امید ہے آپ خیر سے پنہچ گئے ہوں گے ،دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور رزق میں برکت دے آمین

الحمد للہ میں آپکی دعا سے خیریت سے پہنچ گیا ہوں۔ بس جیسے کہ آپ نے دعا کی کی مزید آسانیاں فرمائے اور رزق میں برکت دے سو میرٰ بھی یہی دعا ہے۔ ہم اس لائق تو نہیں لیکن اللہ کے کرم سے بڑی امید ہے۔ اللہ آپ کو یونہی لوگوں کے لیے دعا گو رکھے۔ آمین
 

سید رافع

محفلین
دبئی جاتے ہی پہلے دن سے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔ یعنی آرام وغیرہ کے لئے ایک دو دن کا انتظار ضروری نہیں کل ڈھائی گھنٹے کی فلائٹ ہوتی ہے۔
وہاں جا کر چار سٹپ پر فوکس کریں۔
۱۔ ڈوبیزل اور گلف نیوزکیریئر جو دو درہم یا کسی بھی نیٹ کیفے میں ملتی ہے اس میں سے جس کمپنی کی جاب ہو اس کے میل پر اپنی سی وی بھیجیں
2 مذکورہ بالا ویب سائٹس اور گلف نیوز سے روزانہ کی بنیاد پر نئے اشتہار کے فیکس نمبر لکھیں اور پھر ان نمبرات پر اپنی سی وی بھیجیں
3 اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر جن اشتہار میں ای میل کی جگہ فون نمبر لکھے ہوتے ہیں انہیں کال کریں اور انٹرویو کے لئے وزٹ کریں
4 سب سے ضروری اپنی سی وی کی پچاس سو کاپیاں روزانہ کی بنیادوں پر ایک ایک ایریا میں وزٹ کر کے کمپنیوں کے ایچ آر میں سبمٹ کریں۔

اس سے بھی ضروری بات دبئی میں وزٹرز کو ریکروٹنگ کمپنیوں والے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔ اگر کوئی کال آئے تو سب سے پہلے یہ کنفرم کریں کہ وہ پرنسپل کال ہے یا ریکروٹر تاکہ آپ کو نہ لوٹا جا سکے۔ (سی وی فورورڈنگ فیس)
رہائش کے لئے بر دبئی میں کم سے کم اور ارزاں بیڈ سپیس آپ کو 400 درہم ماہانہ پر مل جائے گا۔ بردبئی میں آپ کے یہ فائدہ ہوگا کہ بس سٹینڈ وہیں مسجد کے پیچھے ہے اور میٹرو سٹیشن بھی بس سٹیشن کے پاس ہی انڈر گراونڈ میں امارات پٹرول پمپ کے سامنے ہے
کسی بھی کسم کی معلومات چاہیئں ہوں تو پی ایم میں رابطہ کریں۔ (میں آپ کی مدد کرتا لیکن میں مستقل پاکستان شفٹ ہوگیا ہوں)

بھیا پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس قدر تفصیل سے اپنے تجربات بیان کیے۔ الحمد للہ ڈیرہ میں رہائش مل گئی ہے۔ آجکل آن لائین جاب پورٹل ہیں ان پر جاب اپلائی کی جاسکتی ہے۔ رقم ظاہر ہے کہ جاب کے سلسلے میں کسی کو نہیں دینی۔باقی کچھ دبئی دیکھ لیں تاکہ جاب سرچ کی تھکان اتاری جا سکے۔

اللہ سے آپ کی صحت و عافیت کی دعا ہے۔ آمین
 

سید رافع

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور اس سفر کو آپ کے لیے رزق میں اضافے اور خیر و برکت میں اضافے کا سبب بنائے ۔ آمین

ڈاکٹر صاحب اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپکی دعاوں کو دنیا میں عافیت اور آخرت میں آپکی سر بلندی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
 

سید رافع

محفلین
رب کریم کرم فرمائے۔ کہتے ہیں پردیس میں جانا آسان ہوتا ہے مگر سیٹل ہونا مشکل، اس کے لئے صبر اور حوصلہ مندی کی شدید ضرورت پڑتی ہے۔ اگر پہلے سے ہی جاب کا بندوبست ہوگیا ہے تو زیادہ بہتر ہے اگر نہیں تو بھی گھبرائیے مت اللہ کا نام لیکر جدوجہد شروع کردیں۔

لئیق احمد بھائی، آپ نے جیسا سمجھایا، میرے والد گرامی بھی مجھ کو اسی طرح سمجھاتے ہیں۔ آپ کی حوصلہ مند نصیحت بڑی ہی بروقت ہے۔ اللہ سے آپکی صحت و سلامتی کی دعا ہے۔ آمین۔
 

سید رافع

محفلین
اللہ تو ہے ہی رحیم و کریم۔ اس کی طرف سے بیماری و تکلیف محض اسکے رحم و کرم کی طرف پلٹنے کی ایک گھنٹی ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھ پر، آپ پر اور تمام محفلین پر اپنی عام رحمت و کرم کے علاوہ خاص کرم و رحمت کی نظر کرے۔ آمین۔
 

سید رافع

محفلین
اللہ عزوجل آپ کے لئے آسانیاں اور بہتریاں پیدا کرے اور کامیابیاں عطافرمائے آمین ۔
میں یہاں شارجہ میں ہوں مجموعی طور پر یہاں کے حالات جاب مارکیٹ کے حساب سے کچھ اچھے نہیں مگر اب آپ آ ہی گئے ہیں تو جناب بھائی کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں اللہ عزوجل کرم فرمائے آمین۔
یو اے ای کی کسی بھی ریاست میں آنا اور جاب مل جائے یہ سب اللہ عزوجل کا کرم اور ماں باپ کی دعائیں ہوتیں ہیں اس میں بندے کا کوئی کمال نہیں ۔
اور جہاں رزق لکھا ہوتا ہے وہاں بندے کو جانا پڑتا ہے اور وہ رزق حاصل کر لیتا ہے اگر جاب اللہ عزوجل کے کرم سے ٹھیک ہو تو یا اللہ عزوجل تیرا شکر وگرنہ واپسی اپنے ہی ملک میں رزق کھانا ہوتا ہے۔
میں بھی یہاں وزٹ ویزے پر ہوں مگر آن ڈیوٹی ہوں ابھی تک تو ویزہ نہیں لگا ۔مجھے بھی آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔
آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کس فیلڈ میں جاب ڈھونڈ رہے ہیں ؟

آپ نے بہت سے باتیں بجا فرمائیں بھیا۔ میں سافٹ وئیر کی فیلڈ سے ہوں۔

اللہ سے آپ کے لیے خوب آسانیوں کی دعا ہے۔ اللہ آپ کے تفکرات کو دور فرمائے اور خوب حوصلہ مندی عطا فرمائے۔ آمین۔
 

سید رافع

محفلین
اللہ تعالیٰ آسانی والا معاملہ فرمائے۔ آمین
تابش بھیا، یہ دعا آئی سی یو کے مریض کے لیے مختص ہے! :ROFLMAO: کوئی دوسری کریں۔ مذاق برطرف، اللہ ہم سب کے لیے خوب آسانیاں پیدا فرمائے۔

اللّہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہواورہرمشکل کو آسان کرے ، کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔:):)
آمین ثم آمین۔ یہی دعا میری طرف سے آپکے لیے۔
آمین۔

اللہ تعالٰی آسانیاں پیدا فرمائے اور حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اللہ سے وہ طاقت ، توانائی و دانائی عطا فرمائے کہ حلال طریقے سے رزق کمائیں۔ آمین۔ اللہ سے آپ کی صحت، عافیت و سلامتی کی دعا ہے۔ آمین۔

اللہ میرا اور آپکا مقدر خوب اچھا بنا دے۔ آمین۔

ہماری جناب سے بھی نیک خواہشات اور بہت دعائیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپکی تمام نیک خواہشات اور دعاوں کو پورا فرمائے۔ آمین اور الفاظ بدل بدل کر اللہ سے خوب دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
تابش بھیا، یہ دعا آئی سی یو کے مریض کے لیے مختص ہے! :ROFLMAO: کوئی دوسری کریں۔ مذاق برطرف، اللہ ہم سب کے لیے خوب آسانیاں پیدا فرمائے۔
آمین.
کسی بھی آزمائش کے مرحلہ میں، چاہے چھوٹی ہو یا بڑی. یہ دعا بہت اہم ہے.
رب یسر ولا تعسر و تمم بالخیر

دعا نیت سے مخصوص ہوتی ہے. :)
 

bilal260

محفلین
اگر آپ ہیلپر ہوتے
یا ویلڈر
یا پھر اکائونٹنٹ
تو پھر میں آپ کے لئے شاید کچھ کر سکتا اللہ آپ کو یو اے ای میں روزگار دے آمین انشاء اللہ ۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

محترم زلفی اگر ہو سکے تو اپنے ویزہ سٹیٹس پر بتائیں کونسا ہے پھر دیکھتے ہیں کہ آپکے لئے کیا کچھ ہو سکتا ہے وزٹ ویزہ پر تو مشکل ہوتی ہے مگر ناممکن نہیں اگر قسمت ساتھ دے، مشکل یہ کہ وزٹ ویزہ سے کمپنی کو اپروول لینی پڑتی ہے لیبر کورٹ سے اور اس پر کمپنی کو بہت زیادہ اخراجات کرنے پڑتے ہیں اس لئے پرمننٹ ویزہ پر صرف ٹرانسفر کرنا پڑتا ہے اور اس پر کمپنی کو خرچہ کم کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹرانسفر والا ہی مل جائے کیونکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہوتا ہے۔ پھر اگر پرمننٹ ویزہ پر کوئی نیا ہو تو لیبر لاء ہے کہ 10 مہینے سے ایک سال سے پہلے ویزہ ٹرانسفر نہیں ہو سکتا اس لئے کسی بھی چھوٹی کمپنی میں جاب اگر مل جائے تو وہاں سے تجربہ حاصل ہو جاتا ہے اور جب لیبر لاء کی مدت پوری ہونے کے قریب ہو تو پھر کسی بڑی کمپنی کے لئے قسمت آزما کی جا سکتی ہے، خیال رہے کہ اگر ویزہ پرمننٹ ہو تو جس کا ویزہ ہے اس سے ریلیز لیٹر یا این او سی لیٹر لے لینا سوفٹویئر کے لئے کوشش کرنا کہ ویزہ تبدیل کسی بڑی کمپنی سے ہی ہو چھوٹی والی کمپنی دبئی سے تجربہ کے لئے بہتر ہے۔ آنلائن اور اخبارات کے علاوہ خود بھی قریب کمپنیوں میں وزٹ کرنا بہتر رہے گا اس کے لئے آپ کو اپنی سی وی پر توجہ دینی ہو گی یعنی سٹرونگ بنوانی پڑے گی اس کے ساتھ آپکو کوئی کوئی فری والا ڈومین حاصل کر کے اس پر پہلے سوفٹ ویئر پر جتنے پروجیکٹ پر کام کر چکے ہیں انہیں بھی ڈالنا ہو گا اور اس کا ایڈریس بھی سی وی میں ڈال دیں بہتر جاب آپ کے قریب ہو گی۔

والسلام
 
Top