محمد اجمل خان
محفلین
دجالی فتنہ ہمارے دروازے پر
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
''قریب ہے کہ مسلمان کا بہتر مال بکریاں ہوں، جنہیں لے کر وہ پہاڑ کی چوٹیوں اور بارش کے مقامات پر پھرتا اور اپنا دین لے کر وہ فساد اور فتنوں سے بھاگتا ہو''۔ (سنن ابي داود، كِتَاب الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ، حدیث نمبر: 4267)
ذیل کی دعا پر غور کیجئے، اسے یاد کر لیجئے اور مانگئے:
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (5) سورة الممتحنة
اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں کیلئے فتنہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے رب بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے (5) سورة الممتحنة
یہاں ’’ ہمیں کافروں کیلئے فتنہ نہ بنا‘‘ کے مختلف معنی ہیں جیسے:
ہم پر کافروں کو مسلّط نہ کر
ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنا
ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال
ہمیں کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دینا
ہمیں کافروں کے لئے سببِ آزمائش نہ بناوغیرہ
اور
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک تشہد کیلئے بیٹھے تو اللہ تعالیٰ سے چار چیزوں سے پناہ طلب کرے اور اس طرح کہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ الْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ
’’اے اللہ! میں آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں عذابِ جہنم سے اور عذاب قبر سے اور زندگی اور موت کے فتنہ سے اور مسیح دجال کے فتنہ کے شرسے‘‘(صحیح مسلم کتاب المساجد باب ما یستعاذ منہ فی الصلاۃ حدیث نمبر ۵۸۸)۔
اس دعا میں دجال کے فتنہ کے شرسے پناہ مانگنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں جن میں فتنۂ دجال سے اللہ کی پناہ مانگنا سکھائی گئی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سب کو یاد کر لیں۔
ہر جمعہ کو سورہ کہف کی کم از کم پہلی دس آیت کی تلاوت کو معمول بنائیں اور اسکی معنی و مطلب میں غور کریں۔
بھائیوں! موجودہ اور آئندہ آنے والے فتنوں کو سمجھئے اور ان سے بچاؤ کی تدبیر کیجئے۔ اپنے بچوں کو ان فتنوں سے آگاہ کیجئے اور انہیں دین سکھائے۔
یاد رکھیں! فتنہ چھوٹا ہو یا بڑا، اس کا انجام دجال کے فتنے پر ہی ہونا ہے۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو اور ہماری آئندہ نسلوں کو دجال ہر فتنہ سے اپنی پناہ میں رکھیں۔ آمین
اپنی دعاؤں میں مجھے اور میرے گھرانے کو اور تمام مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں۔
جزاک اللہ خیرا۔آمین
تحریر: محمد اجمل خان
۔

آخری تدوین: