ابن سعید
خادم
سب سے پہلے تو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ محفل سے جڑے تمام احباب کے لیے یہ تیرہ برس فقط گزرتے ماہ و سال نہیں، بلکہ انٹرنیٹ پر اردو کے انمٹ نقوش ثبت کرتے سفر کی داستان ہے۔ یہ پڑاؤ رک کر سستانے کے لیے نہیں، بلکہ اب تک کی مسافت کے تلخ و شیریں واقعات کا جائزہ لینے اور چشمہ آب کیف و سرور سے چھاگل بھر کر قافلے کی ترتیب درست کر کے آگے بڑھ جانے کے لیے ہے۔
محفل کے اس قافلے میں بانیان سے لے کر نو آمد اراکین و خاموش زائرین تک ہر طرح کے احباب شامل ہیں۔ وہ بھی جو مسلسل اس سفر کا حصہ رہے اور وہ بھی جنھیں خار زار راہ یا وقتی تکان نے گھڑی دو گھڑی روک لیا۔ یہ بھی عجب فطرت ہے کہ جیسے جیسے قافلہ بڑا ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کے مشعل برداروں اور نو سواروں کے درمیان فاصلہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔ اس ہنگامہ جشن سالگرہ میں یہ لڑی اس فاصلے کو مٹانے یا کم کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔
انٹرنیٹ کی روایت AMA (آسک می اینی تھنگ) کی طرز پر محفل کے اراکین عملہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپ احباب کے ہر طرح کے سوالوں کا سامنا کرنے کو دربار عام کے اس کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ آپ احباب محفل کی نظامت، ادارت، اور تاریخ، یا پھر اس کے منصوبوں، وسائل، مسائل، اور طریقہائے کار کے بارے میں اپنے سوالات، خدشات، اور تحفظات پیش کر سکتے ہیں۔
یوں تو اراکین عملہ پر ہر سوال کا جواب دینا لازم نہیں، لیکن ہماری مشترکہ کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ سوالات کو خلوص اور دیانتداری کے ساتھ برتا جا سکے۔ بعض سوالات کے جوابات ایک سے زائد اراکین عملہ کی جانب سے موصول ہو سکتے ہیں اور بعض سوالات ایک دوسرے کو تفویض کیے جا سکتے ہیں، جن کے پاس زیادہ معقول جواب ہونے کی توقع ہو۔
محفل میں اس نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہے اس لیے اس لڑی کو سوالات کے لیے محض پانچ دنوں تک کھلا رکھا جائے گا۔ بعد ازاں اسے مقفل کر دیا جائے گا، البتہ کچھ ماندہ جوابات اس کے بعد بھی متوقع ہوں گے۔ اگر یہ دربار عام مفید ثابت ہوا تو اسے ایک سلسلے کے طور پر مستقبل میں دہرایا جا سکتا ہے، جس کے تحت ہر چند ماہ بعد چند دنوں کے لیے اراکین عملہ احباب کے سوالات سے رو برو ہوں گے۔ امید اینکہ اس کوشش سے نہ صرف محفلین کا اردو ویب پر اعتماد پختہ ہو گا بلکہ انھیں اس کارواں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی مہمیز بھی ملے گی۔