محمد نعمان
محفلین
درختوں اور پودوں کو کوئی بھی شکل دی جاسکتی ہے، کیونکہ یہ اپنے وزن پر کھڑے نہیں ہو سکتے ، اور کسی دوسرے کے محتاج ہوتے ہیں!
جی مگر یہ اس وقت جب پودے چھوٹے ہوتے ہیں اور انگریزی یا سائنس کی اصطلاح میں Tender ہوتے ہیں۔بعد میں جب پودے بڑے ہو جاتے ہیں تو ان میں لکڑی کا مادہ زیادہ ہو جاتا ہے۔ اور اس وقت ان کو موڑنا اسی طرح ہے جیسے دریا کا رخ موڑنا۔ ہاں کچھ پودوں یا پودوں کی اقسام کے لیے یہ ممکن ہے کہ انہیں جو شکل دے دی جائے، مگر تصاویر میں جو پودے دکھائے گئے ہیں یہ اس قسم سے تعلق نہیں رکھتے۔ اور جس ٹیکنیک کا آپ کہہ رہے ہیں وہ پیوند کاری یا "
Grafting" کہلاتی ہے جس کی اتنی اقسام ہیں کہ بحیثیت ہارٹیکلچر کا طالبعلم ہونے کے بھی مجھے مکمل یاد نہیں رہتیں
اس کی تفصیل اور درختوں کو اپنی پسند کی اشکال دینے پر یہیں مفصل عرض کروں گا انشااللہ۔