درخت کے بدلے جنت

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک گھر میں کھجور کا درخت تھا جس کے تنے پڑوسی کے گھر تک چلے گئے تھے پڑوسی کے بچے کبھی کبھار کھجور توڑ لیا کرتے تھے کھجور کا مالک ان بچوں سے بری طرح پیش آتا تھا
پھر ایک دن کھجور کے مالک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کر دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس تمام واقعہ پر بہت رنج ہوا کھجور کے مالک کو فرمایا کہ تم اگر یہ درخت اللہ کی راہ میں وقف کر دو تو میں تمہیں جنت کی بشارت دیتا ہوں مگر کھجور کا مالک رضامند نہ ہوا اور اٹھ کر چلا گیا اسی مجلس میں عثمان غنی رضی اللہ عنہ بھی بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ کیا یہ پیشکش صرف اسی کے لئے تھی یا کوئی بھی اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو بھی ایسا کرے" پھر حضرت عثمان بھی اس شخص کے پیچھے پیچھے اس کے گھر پہنچ گئے دستک دی اور کہا فلاں جگہ میں تمہیں اس کے بدلہ میں درخت دیتا ہوں تم یہ چھوڑ دو اس نے انکار کیا حتی کہ پورا باغ دے کر اس سے وہ ایک درخت لے لیا اسی کامیابی کی خوشی میں یہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کی کہ میں وہ درخت فی سبیل اللہ وقف کرتا ہوں یہ سننا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عثمان جنتی ہے عثمان جنتی ہے عثمان جنتی ہے
 
arshadmm

محفلین

جزاک اللہ خیر
 
Top