تعارف درست آید

علی جعفری

محفلین
بڑے خلوص سے سبکو سلام کرتا ہوں۔ادا ئے سنّتِ خیر الانام کرتا ہوں!ّعاجز موسوم بہ علی و مدعو بہ حافظ اکبر آ بادی ہے۔تمام ارکان و حااضرینِ محفل کو فرداً فرداً تسلیمات بجا لاتا ھوں۔ ایل ایل بی کا طالب علم ہوں ۔ بزم سے آشنا ئ بطفیل جناب حسّان خان علیہ الرضوان ہوئی۔ آپ تمام شمع ہائے محفل کے لئے دعا گو ہون کہ اللہ کرے زورِ شباب اور زیادہ۔
 

حسان خان

لائبریرین
خوش آمدید علی :) امید ہے یہاں بہت اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)

محفلین کے لیے تھوڑا تعارف مزید دیتا چلوں۔ علی میرے چند قریبی ترین (اور اولین شیعہ) دوستوں میں شامل ہے۔ ہم عمر تو ہم ہیں ہی، لیکن ساتھ ساتھ ہم دونوں کی دلچسپیاں، عادات و اطوار اور سوچ کا انداز بھی ایک دوسرے سے حیران کن حد تک ملتا ہے۔ ہماری دوستی صرف پانچ سال پرانی ہے، لیکن یوں لگتا ہے جیسے ہم دونوں بچپن کے لنگوٹی دوست ہوں۔ میرا گھر علی کے گھر سے کافی دور ہے، لیکن اس کے باوجود کوشش ہوتی ہے کہ ہفتے میں ایک بار ضرور ملاقات کی جائے۔ باقی فیس بوک اور موبائل کے ذریعے تو ہم چوبیس گھنٹے رابطے میں رہتے ہیں۔ ماشاءاللہ سے جناب حافظ شیرازی کی طرح حافظِ قرآن ہیں، جس کے باعث اپنا تخلص (شاعری کے بغیر ہی) حافظ رکھا ہوا ہے۔ اردو و انگریزی ادب میں جناب کافی دلچسپی رکھتے ہے۔ فی الحال سندھ لا یونیورسٹی سے وکالت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور مستقبل میں بیرسٹری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان جانے کا ارادہ ہے۔ باتونی بہت ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ یہ تقریر کے مقابلوں میں انعامات بھی حاصل کر چکا ہے۔ دوسری اہم دلچسپیوں میں کمپیوٹر گیم اور انگریزی فلموں کا نام لیا جا سکتا ہے۔ نیز میری طرح ہی روح کی گہرائیوں سے پاکستانی ہے۔ میں کافی عرصے سے علی سے اردو محفل کا حصہ بننے کی استدعا کر رہا تھا۔ یہ کچھ عرصے پہلے رکن تو بن گیا تھا، لیکن اب باقاعدگی سے یہاں فعال ہونے کا ارادہ کیا ہے۔ اب باقی علی سے کوئی اور سوال پوچھنا ہو تو پوچھ لیجیے گا۔
 

حسان خان

لائبریرین
علی تقریر کرتے ہوئے۔۔۔
مجھے بھی اکثر یونہیں تقریریں جھیلنی پڑتی ہیں :)
528782_388981741161187_512430319_n.jpg
 

فلک شیر

محفلین
مشکل اردو بولنے والے بھائی :p
عینی بہن! توبہ ہے........لگتا ہے آپ کو یہی ٹاسک دے کے بھیجا گیا ہے کہ ’’مشکل اردو بولنے والے بھائیوں‘‘کی گوشمالی فرماتی رہیں...میں تو اب باقاعدہ ڈرتا رہتا ہوں ، یقین کیجیے.............:):)
 

حسان خان

لائبریرین

عینی شاہ

محفلین
عینی بہن! توبہ ہے........لگتا ہے آپ کو یہی ٹاسک دے کے بھیجا گیا ہے کہ ’’مشکل اردو بولنے والے بھائیوں‘‘کی گوشمالی فرماتی رہیں...میں تو اب باقاعدہ ڈرتا رہتا ہوں ، یقین کیجیے.............:):)
ایک تو مجھے اسکی سمجھ نہیں آئی ہے بھائی :pدوسرا مجھے تو کسی نے نہیں تھا بھیجا میں خود آئی ہوں :p:rollingonthefloor:
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید جناب علی جعفری صاحب اور حسان صاحب کا بھی شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے۔

اور زورِ شباب کی دعا دیکر تو آپ نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کر دی :)
 
Top