تعارف درست آید

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
علی جعفری نے اپنا تعارف بڑے ہی ڈرامائی انداز میں کچھ اس طرح کروایا:
بڑے خلوص سے سبکو سلام کرتا ہوں۔ادا ئے سنّتِ خیر الانام کرتا ہوں!ّعاجز موسوم بہ علی و مدعو بہ حافظ اکبر آ بادی ہے۔تمام ارکان و حااضرینِ محفل کو فرداً فرداً تسلیمات بجا لاتا ھوں۔ ایل ایل بی کا طالب علم ہوں ۔ بزم سے آشنا ئ بطفیل جناب حسّان خان علیہ الرضوان ہوئی۔ آپ تمام شمع ہائے محفل کے لئے دعا گو ہون کہ اللہ کرے زورِ شباب اور زیادہ۔
گویا داستان طلسم ہوش رُبا یا فسانہ آزاد کا کوئی کردار ٹائم مشین سے سفر کرکے اردو محفل میں آ دھمکا ہو۔ کاش ایسا ہی کچھ ہوا ہوتا۔ بہر حال عالی جناب علی جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی اگر مذکورہ دو سطری تعارف حسان خان علیہ الرضوان کی املا کرایا ہوا نہیں ہے تب تو آپ اُردو محفل کے لیے واقعی Worth Keepingہیں۔ بہر حال جس گرم جوشی سے آپ وارِدِ محفل ہوئے ہیں اُسی گرم جوشی کے ساتھ ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔:welcome: عالی جناب علی صاحب جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی۔ اگر اِجازت ہو تو دو ایک سوال کرتا چلوں:
1۔ موسوم بہ علی تو سمجھ میں آتا ہے۔ یہ مدعو بہ حافظ اکبرآبادی سے آپ کی کیا مراد ہے؟
2۔ اکبرآباد(یعنی موجودہ آگرہ)سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
3۔ جناب حسان خان کے نام کے ساتھ علیہ الرضوان کس خوشی میں لکھا گیا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید علی :) امید ہے یہاں بہت اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)

محفلین کے لیے تھوڑا تعارف مزید دیتا چلوں۔ علی میرے چند قریبی ترین (اور اولین شیعہ) دوستوں میں شامل ہے۔۔۔۔۔۔

اردو محفل کے رکن کے طور پر خاص طور پر یہ اولین شیعہ لکھنا سمجھ میں نہیں آیا۔ جبکہ اردو محفل کے تمام اراکین صرف رکن ہیں نہ کہ یہ شیعہ، سُنی، وہابی، دیو بندی و غیرہ کی بنیاد پر رکن ہیں۔
 
اردو محفل کے رکن کے طور پر خاص طور پر یہ اولین شیعہ لکھنا سمجھ میں نہیں آیا۔ جبکہ اردو محفل کے تمام اراکین صرف رکن ہیں نہ کہ یہ شیعہ، سُنی، وہابی، دیو بندی و غیرہ کی بنیاد پر رکن ہیں۔
جہاں تک میرا خیال ہے حسان بھائی نے یہاں اردو محفل کا زکر نہیں کیا بلکہ اپنی بات کی ہے کہ علی "ان کے" اولین شیعہ دوستوں میں سے ہیں۔

علی میرے چند قریبی ترین (اور اولین شیعہ) دوستوں میں شامل ہے۔
 
علی جعفری

محفلین
خوش آمدید علی جعفری صاحب!
لگتا ہے آپ کا ہاتھ کی بورڈ پر کچھ دھیما ہے اس لئے آپ کے بدلے جناب حسان خان صاحب نے آپ کا تعارف "ٹائپ" کیا ہے۔۔۔ :)
جی جی پرویز بھائی یہ جو مضامیں خیال میں آتے ہیں،مخطوطہ تو خان صاحب کےہیں مگر ہیں نوائے سروش ہی!​
 
علی جعفری

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے حسان بھائی نے یہاں اردو محفل کا زکر نہیں کیا بلکہ اپنی بات کی ہے کہ علی "ان کے" اولین شیعہ دوستوں میں سے ہیں۔
عزیزی نے محفل میں میرا تعارف یوں اس واسطے کرایا ہے کہ جناب کے حلقہِ احباب میں اہل تشیّع کا اضافہ بندے کی آمد سے ہوا۔یہی تو محفل کا حسن ہے کہ مختلف ہونے کے با وجود سب ایک ہوں۔
 
حسان خان

لائبریرین
اردو محفل کے رکن کے طور پر خاص طور پر یہ اولین شیعہ لکھنا سمجھ میں نہیں آیا۔ جبکہ اردو محفل کے تمام اراکین صرف رکن ہیں نہ کہ یہ شیعہ، سُنی، وہابی، دیو بندی و غیرہ کی بنیاد پر رکن ہیں۔
معذرت چاہتا ہوں اگر میرا لکھا کسی کو عجیب یا ناگوار گزرا ہو، میری ذاتی حیثیت میں یہ بات اس لیے اہم تھی کیونکہ علی کی دوستی کے باعث ہی مجھے ایک بالکل نئی دنیا سے متعارف ہونے کا موقع ملا تھا۔ جس کے لیے میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔
 
علی جعفری

محفلین
علی جعفری نے اپنا تعارف بڑے ہی ڈرامائی انداز میں کچھ اس طرح کروایا:

گویا داستان طلسم ہوش رُبا یا فسانہ آزاد کا کوئی کردار ٹائم مشین سے سفر کرکے اردو محفل میں آ دھمکا ہو۔ کاش ایسا ہی کچھ ہوا ہوتا۔ بہر حال عالی جناب علی جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی اگر مذکورہ دو سطری تعارف حسان خان علیہ الرضوان کی املا کرایا ہوا نہیں ہے تب تو آپ اُردو محفل کے لیے واقعی Worth Keepingہیں۔ بہر حال جس گرم جوشی سے آپ وارِدِ محفل ہوئے ہیں اُسی گرم جوشی کے ساتھ ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔:welcome: عالی جناب علی صاحب جعفری المعروف بہ حافظ اکبر آبادی۔ اگر اِجازت ہو تو دو ایک سوال کرتا چلوں:
1۔ موسوم بہ علی تو سمجھ میں آتا ہے۔ یہ مدعو بہ حافظ اکبرآبادی سے آپ کی کیا مراد ہے؟
2۔ اکبرآباد(یعنی موجودہ آگرہ)سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
3۔ جناب حسان خان کے نام کے ساتھ علیہ الرضوان کس خوشی میں لکھا گیا ہے؟

خوشبو کی طرح پزیرائی کا بہت شکریہ فارقلیط صاحب،
1:ناچیزشاعری میں بھی طبع آزما ہے اور وادیِ جاناں والے بندے کو یوں ہی پکارتے ہیں۔
2:کعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ھے دور کی!۔
3:علیہ الرضوان خوشی ہی میں تو لکھا ھے صاحبو،ورنہ تو علیہ الّعان ہوتے۔ خیر یہ تو جملہِ معترضہ ہے مگر جیسی شخصیت آنجناب کی ہے آپ انہی القابات کے لائق ہیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ !
عالی جناب علی صاحب جعفری​
المعروف بہ حافظ اکبر آبادی!​
آپ کے جوابات کو سمجھنے کے لیے گویا از سرِنوگجرات یونیورسٹی کے شعبہ اردو -فارسی کی کلاسز میں حاضری دینا پڑے گی۔ اور نہ صرف صنائع -بدائع، ابہام و ایہام، علامت نگاری وتمثیل نگاری، متنی تنقید اور اسلوبیاتی تنقید جیسے نہ جانے کتنے سبق از سرَ نو پڑھنا پڑیں گے۔ بہر حال اردو محفل میں آپ کے ورودِ مسعود سےہمارے زنگ خوردہ،فرسودہ علم میں تازگی، توانائی اور بہار آجائے گی۔ ایسی اُمید غالبا بے جانہ ہو گی۔​
 
علی جعفری

محفلین
بہت بہت شکریہ !
عالی جناب علی صاحب جعفری

المعروف بہ حافظ اکبر آبادی!

آپ کے جوابات کو سمجھنے کے لیے گویا از سرِنوگجرات یونیورسٹی کے شعبہ اردو -فارسی کی کلاسز میں حاضری دینا پڑے گی۔ اور نہ صرف صنائع -بدائع، ابہام و ایہام، علامت نگاری وتمثیل نگاری، متنی تنقید اور اسلوبیاتی تنقید جیسے نہ جانے کتنے سبق از سرَ نو پڑھنا پڑیں گے۔ بہر حال اردو محفل میں آپ کے ورودِ مسعود سےہمارے زنگ خوردہ،فرسودہ علم میں تازگی، توانائی اور بہار آجائے گی۔ ایسی اُمید غالبا بے جانہ ہو گی۔
بلبلیں سن کر مرے نالے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں یہاں ایک نئے ممبر کا تعارف ہو رہا ہے، بات اسی تک محدود رکھی جائے تو بہتر رہے گا۔
 
علی جعفری

محفلین
خوش آمدید جناب علی جعفری صاحب اور حسان صاحب کا بھی شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے۔

اور زورِ شباب کی دعا دیکر تو آپ نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کر دی :)
آپکا بھی بہت شکریہ، ارے کہاں صاحب؛شراب بھی کبھی پرانی ہوتی ہے-وہ کیا ہے نا

کہ با وجودِ خزاں بوئے یاسمیں باقیست!
 
Top