عمران القادری
محفلین
درس حدیث
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
رب زدنی علما۔ (اے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما(
پیارے محفل کے دوستوں اور اس درس میں تشریف لانے والے ساتھیوں کو میری طرف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے۔سب سے پہلے تو آپ اس تھریڈ کا موضوع پڑھ چکے ہیں ۔ درس حدیث۔ جس کے متعلق کسی وضاحت کی ضرورت نہیں۔میں اپنی ذات کے متعلق اتنا عرض کردوں کہ میں کوئی عالم دین نہیں ہوں بلکہ ایک طالب علم ہوں، جو کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان عالی شان ،بابرکت کے مطابق اور بحکم اپنے شیخ و مرشد اس درس حدیث کا آغاز کر چکا ہوں۔انشاء اللہ امید ہےکہ میرے لیے اور آپ لوگوں کے لیے یہ درس حدیث دنیا و آخرت میں کامیابی اور علم و عمل میں اضافے کا باعث ہوگا۔انشاء اللہ
اس درسحدیث کی خاص بات بتا دوں کہ اس کے تین اہم پوائنٹس ہیں۔ سب سے پہلے یہ کہ عربی کی اصل عبارت میں پیش کروں گا۔ اس کے بعد اس حدیث مبارکہ کا اردو ترجمہ ہوگا۔ اور اس کے بعد ان تمام کتب احادیث کے حوالہ جات ہوں گے جہاں سے یہ حدیث اخذ کی جائے گی۔ انشاء اللہ عزوجل