زنیرہ عقیل
محفلین
درس دیتے رہے نصابوں سے
ہم محبت بھری کتابوں سے
اک عجب فلسفہ ہے دنیا کا
منسلک ہم رہے خرابوں سے
اک گناہوں کا ٹوکرا بھر کر
میل کرتے رہے ثوابوں سے
وہ جو منکر نکیر پوچھیں گے
ہمیں ڈر ہی نہیں عذابوں سے
فکر گر ہے تو بس اس الفت کی
اَن گِنَت اس جہاں کے خوابوں سے
اب بھی توبہ کا وقت ہے اے "گُل"
فانی دنیا کے ان سرابوں سے
زنیرہ "گُل"
ہم محبت بھری کتابوں سے
اک عجب فلسفہ ہے دنیا کا
منسلک ہم رہے خرابوں سے
اک گناہوں کا ٹوکرا بھر کر
میل کرتے رہے ثوابوں سے
وہ جو منکر نکیر پوچھیں گے
ہمیں ڈر ہی نہیں عذابوں سے
فکر گر ہے تو بس اس الفت کی
اَن گِنَت اس جہاں کے خوابوں سے
اب بھی توبہ کا وقت ہے اے "گُل"
فانی دنیا کے ان سرابوں سے
زنیرہ "گُل"