درندہ صفت کارکنوں کا خون کے پیاسے قائد کے لئے سالگرہ کا تحفہ

غازی عثمان

محفلین
Apmso جامعہ کراچی کے درندہ صفت کارکنان نے بلاخر اپنے خون کے پیاسے قائد کے لئے سالگرہ پر ان کا من پسند تحفہ دے ہی دیا ۔۔۔

ستمبر 12 کو جامعہ کراچی میں میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ذیر اھتمام " تعلیم بالغاں" نامی ڈرامہ اسٹیج کیا جانا تھا اسی دن قائد کے جیالے اپنے قائد کی سالگرہ بصد احترام رمضان قبل از وقت منانا چاھتے تھے ۔ اس لئے انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بناکر جامعہ بدر کر دیا تاکہ قائد کی سالگرہ شایان شان منائی جاسکے، گلشن ٹاؤن کے ناظم واسع جلیل و دیگر نے جامعہ میں بھنگڑے ڈالے اور قائد کے لئے ایک اونٹ صدقہ کردیا مگر یہ بھول گئے کہ قائد جانوروں‌ کا نہیں انسانوں‌ کا خون پیتے ہیں۔

اسی شام وہ قائد کی شدید خونی بھوک کا مداوا کرنے یونیورسٹی روڈ پر واقع اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکز پہچے جہاں انہوں نے نیچے موجود جمعیت کے کارکنان پر فائرنگ کردی لیکن ان کی بدقسمتی کہ اس کے نتیجے میں من پسند نتیجہ نہ نکل سکا اور صرف برادر عتیق ( ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ، جامعہ ملیہ کمرشل کالج )‌ گولیاں لگنے سے Icu پہچے اور چند مزید زخمی ہوئے۔ عتیق بھائی تاحال لیاقت نیشنل ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

مگر ایم کیو ایم کی درندگی کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا تھا ۔۔۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے کچھ کارکنان نماز عصر ادا کرکے جامعہ سے باہر نکلے اور گھر جانے کے لیئے منی بس روٹ G-7 میں سوار ہوے تو شیخ ذید اسلامک سینٹر کے سامنے APMSO کے دہشگردوں نے بس کوگھیر لیا اور اس میں ہینڈ گرنیڈ دے مارا اس کے بعد بس کے پچھلے حصہ میں اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے چار کارکنان موقع پر شہید ہوگئے اور دو کارکنان زخمی ہوے، بربریت کے اس کھیل نے تین مزید بے گناہوں کی جان لی۔
 

غازی عثمان

محفلین
6761d1c1ca.gif
 

زینب

محفلین
ابھی بھی نیوز میں بتایا ہے ۔۔۔۔۔کوئی جے یو ائی کئ سربرہ ہیں جنہیں قتل کیا گیا ہے اج۔۔۔۔۔۔۔۔
 

اظہرالحق

محفلین
صدیوں سے رہا ہے یہ شیوہ سیاہ ست
جب جواں ہوں بچے تو جائیں قتل!!!!!!

خون تو اس قوم کا اب دریا کی مانند بہ رہا ہے ۔ ۔۔ ۔

اب موت بھی ڈرتی ہے اس دیس کے لوگوں سے
زندگی کو بھی اک موت کا کھیل بنایا ہے ہم نے!!!
 
Top