وَ اَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَ قَطُّ عَین’‘ * وَ اَجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِالنِّسَاء
خُلِقْتَ مُبَرَّ أً مِنْ کُلِّ عَیبٍ * کَاَنَّکَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآء
ترجمہ:کسی آنکھ نے تجھ سے زیادہ خوبصورت شخص نہیں دیکھا
تجھ سے زیادہ صاحبِ جمال کبھی کسی عورت نے نہیں جنا
تو ہر عیب سے اس طرح پاک و صاف ہے
جیسے تو اپنی مرضی اور پسند سے پیدا ہوا ہے
شاعرِ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسان بن ثابت رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا یہ شعر ہم نے بچپن میں یاد کیا تھا آج یہاں درود شریف کا ورد کرتے لوگوں کو دیکھا تو اچانک سے یاد آگیا* اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُوْلِکَ وَ صَلِّ عَلَی الْمُؤْ مِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِینَ وَ الْمُسْلِمَاتِ ۰