ایک نعت شریف پیش خدمت ہے
اے با انواز خویش سر مستے
آدمی ہو گئے ہیں کیوں سستے
سنگ پڑتے نہ خوش دماغوں پر
کاش تیری گلی میں جا بستے
تیرے ہی در پہ ختم ہوتے ہیں
آزمائے ہیں میں نے سب رستے
تیرے عشاق کی تلاش میں ہیں
پھر مسلمان فوج کے دستے
میں نے منصور دار دیکھی ہے
عشق پراں بود بیک جستے