فرمانِ مصطَفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللہ یعنی جو اللہ پاککے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ اسے بلندی عطا فرماتا ہے۔ (شعب الایمان،ج6،ص274، حدیث:8140)
اے عاشقانِ رسول! جو شاخ جس قدر پھل دار ہو اسی قدر جُھکی ہوئی ہوتی ہے، اسی طرح جو انسان جس قدر بلند مرتبہ اور اعلیٰ درجات کا حامِل ہو اسی قدر عاجزی اور انکساری کا پیکر ہوتا ہے۔ ایک شاعر نے کتنی پیاری بات کہی ہے:
جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صُراحی سَرنِگُوں ہوکر بھرا کرتی ہے پیمانہ
نعت لکھنے کو احمد رضا چاہئےاے عاشقانِ اعلیٰ حضرت! امامِ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے نعتیہ کلام کی کیا بات ہے! شعر لکھنا ایک فن ہے اور شاعر ہر دور میں بہت ہوئے ہیں لیکن شرعی اور فنّی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نعت لکھنا ہر شاعر کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ کسی نے خوب کہا ہے:
شعر کہنا شہریار اپنی جگہ نعت کہنے کو احمد رضا چاہیے