درود بر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 46

صحیح مسلم
کتاب: نماز کا بیان
باب: تشہد کے بعد بنی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 911

ترجمہ:
محمد بن عبداللہ بن نمیر، روح، عبداللہ بن نافع، اسحاق بن ابراہیم، روح، مالک بن انس، عبداللہ بن ابی بکر، عمرو بن سلیم حضرت ابوحمید ساعدی سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ہم آپ ﷺ پر درود کیسے بھیجیں آپ ﷺ نے فرمایا کہو (اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ) اے اللہ درود بھیج محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ کی ازواج اور اولاد پر جیسا کہ تو نے درود بھیجا آل ابراہیم پر اور برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ کی ازواج واولاد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی آل ابراہیم پر بیشک تو تعریف کے لائق اور بزرگی والا ہے۔
 
سنن ابوداؤد
کتاب: نماز کا بیان
باب: تشہد کے بعد نبی ﷺ پر درود پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 979

ترجمہ:
عمرو بن سلیم زرقی انصاری کہتے ہیں کہ مجھے ابو حمید ساعدی ؓ نے خبر دی ہے کہ لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! ہم آپ پر درود کس طرح بھیجیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ کہو: اللهم صل على محمد وأزواجه وذريته كما صليت على آل إبراهيم و بارک على محمد وأزواجه وذريته كما بارکت على آل إبراهيم إنک حميد مجيد اے اللہ! محمد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے اپنی رحمت آل ابراہیم پر نازل فرمائی، اور محمد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد پر اپنی برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے آل ابراہیم پر نازل فرمائی، بیشک تو بڑی خوبیوں والا بزرگی والا ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء ١٠ (٣٣٦٩)، والدعوات ٣٣ (٦٣٦٠)، صحیح مسلم/الصلاة ١٧ (٤٠٧)، سنن النسائی/السھو ٥٥ (١٢٩٥)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٢٥ (٩٠٥)، (تحفة الأشراف: ١١٨٩٧)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/قصر الصلاة ٢٢ (٦٦)، مسند احمد (٥/٤٢٤) (صحیح )
 
سنن ابوداؤد
کتاب: نماز کا بیان
باب: تشہد کے بعد نبی ﷺ پر درود پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 982

ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جسے یہ بات خوش کرتی ہو کہ اسے پورا پیمانہ بھر کردیا جائے تو وہ ہم اہل بیت پر جب درود بھیجے تو کہے: اللهم صل على محمد النبي وأزواجه أمهات المؤمنين وذريته وأهل بيته كما صليت على آل إبراهيم إنک حميد مجيد ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٤٦٤٥) (ضعیف) (اس کے راوی حبان الکلابی میں کلام ہے )
 
سنن نسائی
کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث
باب: ایک دوسری قسم کے درود شریف سے متعلق
حدیث نمبر: 1293

ترجمہ:
موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ میں نے زید بن خارجہ ؓ سے پوچھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: مجھ پر صلاۃ (درود و رحمت) بھیجو، اور دعا میں کوشش کرو، اور کہو: اللہم صل على محمد وعلى آل محمد اے اللہ! صلاۃ (درود و رحمت) بھیج محمد پر اور آل محمد پر ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، حم ١/١٩٩، (تحفة الأشراف: ٣٧٤٦) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1292
 
سنن نسائی
کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث
باب: ایک دوسری قسم کا دود شریف
حدیث نمبر: 1294

ترجمہ:
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم جان چکے ہیں، پر مگر آپ پر صلاۃ (درود و رحمت) کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس طرح کہو: اللہم صل على محمد عبدک ورسولک کما صليت على إبراهيم و بارک على محمد وآل محمد کما بارکت على إبراهيم اے اللہ! درود و رحمت بھیج اپنے بندے اور رسول محمد پر جس طرح تو نے ابراہیم پر بھیجا ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر ویسے ہی جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر الأحزاب ١٠ (٤٧٩٨)، الدعوات ٣٢ (٦٣٥٨)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٢٥ (٩٠٣)، (تحفة الأشراف: ٤٠٩٣)، مسند احمد ٣/٤٧ (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1293
 
جامع ترمذی
کتاب: وترکا بیان
باب: نبی ﷺ پر درود کس طرح بھیجا جائے
حدیث نمبر: 483

ترجمہ:
کعب بن عجرہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم نے جان لیا ہے ١ ؎ لیکن آپ پر صلاۃ (درود) بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟۔ آپ نے فرمایا: کہو: «اللهم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صليت علی إبراهيم إنک حميد مجيد وبارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی إبراهيم إنک حميد مجيد» ٢ ؎ اے اللہ! محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ہے، یقیناً تو حمید (تعریف کے قابل) اور مجید (بزرگی والا) ہے، اور محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی ہے، یقیناً تو حمید (تعریف کے قابل) اور مجید (بزرگی والا) ہے ۔ زائدہ نے بطریق اعمش عن الحکم عن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ ایک زائد لفظ کی روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: اور ہم (درود میں) «وعلينا معهم» یعنی اور ہمارے اوپر بھی رحمت و برکت بھیج بھی کہتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- کعب بن عجرہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں علی، ابوحمید، ابومسعود، طلحہ، ابوسعید، بریدہ، زید بن خارجہ اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء ١٠ (٣٣٧)، وتفسیر الأحزاب ١٠ (٤٧٩٧)، والدعوات ٣٢ (٦٣٥٧)، صحیح مسلم/الصلاة ١٧ (٤٠٦)، سنن ابی داود/ الصلاة ١٨٣ (٩٧٦)، سنن النسائی/السہو ٥١ (١٢٨٨)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٢٥ (٩٠٤)، ( تحفة الأشراف: ١١١١٣)، مسند احمد (٤/٢٤١، ٢٤٤)، سنن الدارمی/الصلاة ٨٥ (١٣٨١) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: اس سے مراد وہ سلام ہے جو التحیات میں پڑھا جاتا ہے۔ ٢ ؎: مولف نے درود ابراہیمی کے سلسلے میں مروی صرف ایک روایت کا ذکر کیا ہے، اس باب میں کئی ایک روایات میں متعدد الفاظ وارد ہوئے ہیں، عام طور پر جو درود ابراہیمی پڑھا جاتا ہے وہ صحیح طرق سے مروی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (704)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 483
 
سنن ابن ماجہ
کتاب: اقامت نماز اور اس کا طریقہ
باب: نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا
حدیث نمبر: 903

ترجمہ:
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنا تو ہمیں معلوم ہوگیا، لیکن درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم کہو: اللهم صل على محمد عبدک ورسولک کما صليت على إبراهيم و بارک على محمد وعلى آل محمد کما بارکت على إبراهيم اے اللہ! اپنے بندے اور رسول محمد ( ﷺ ) پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل فرمائی ہے، اور محمد ( ﷺ ) اور ان کے اہل و عیال پہ برکت اتار جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اتاری ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر الأحزاب ١٠ (٤٧٩٨)، الدعوات ٣٢ (٦٣٥٨)، سنن النسائی/السہو ٥٣ (١٢٩٤)، (تحفة الأشراف: ٤٠٩٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٧) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: نبی اکرم ﷺ پر صلاۃ (درود) کے حدیث میں کئی الفاظ وارد ہیں جو چاہے پڑھے۔
 
مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: نماز کا بیان
باب: امی کی تحقیق
حدیث نمبر: 897

ترجمہ:
اور حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رحمت عالم ﷺ نے فرمایا جس آدمی کو یہ پسند ہو (یعنی اس کی خواہش ہو) کہ اسے بھر پور (اور زیادہ سے زیادہ) ثواب ملے تو اسے چاہئے کہ ہم اہل بیت پر اس طرح درود بھیجے اللہم صل علی محمد النبی الامی وازواجہ امھات المومنین وذریتہ واھل بیتہ کما صلیت علی ال ابراہیم انک حمید مجید۔ اے بار خدایا! محمد ﷺ پر جو نبی امی ہیں، آپ ﷺ کی ازواج مطہرات پر جو سب مومنوں کی مائیں ہیں اور آپ ﷺ کی اولاد و اہل بیت پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی بیشک تو بزرگ و برتر ہے۔ ( ابوداؤد، )

تشریح
سرکار دو عالم ﷺ کے جہاں اور بہت سے اسماء ہیں کہ جو آپ ﷺ کی مختلف خصوصیات وصفات پر دلالت کرتے ہیں۔ وہیں آپ ﷺ کا ایک خاص اور عظیم لقب امی بھی ہے، آپ ﷺ کا یہ لقب توریت و انجیل اور آسمان سے اتری ہوئی تمام کتابوں میں مذکور ہے۔ امی لغت میں اس آدمی کو کہتے ہیں جو نہ تو لکھنا جانتا ہو اور نہ لکھے ہوئے کو پڑھنا جانتا ہو اور نہ کبھی مکتب و مدرسہ گیا ہو اور نہ کسی سے تعلیم حاصل کی ہو اور چونکہ امی منسوب ہے ام یعنی ماں کی طرف لہٰذا اس مناسبت سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایسا آدمی ہے جو ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے والے بچہ کی طرح ہے اسے کسی نے نہ لکھنے کی تعلیم دی ہے اور نہ پڑھنے کی۔ چنانچہ جب رسول اللہ ﷺ اس دنیا میں آخری نبی کی حیثیت سے مبعوث فرمائے گئے تو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو کسی استاد، کسی مکتب اور کسی معلم کا محتاج نہیں رکھا بلکہ خود آپ ﷺ کو دین و دنیا کے تمام علوم سے پوری طرح مکمل کر کے اس دنیا میں بھیجا چناچہ اس دنیا میں نہ تو آپ ﷺ نے کسی مکتب میں قدم رکھا اور نہ کسی استاد کی شاگردی کی بلکہ بظاہر نہ تو آپ ﷺ لکھتے تھے اور نہ لکھے ہوئے کو پڑھتے تھے اس وجہ سے آپ ﷺ کو امی کہا گیا نگار من کہ بہ مکتب نہ رفت و خط نہ نوشت بغمزہ مسئلہ آموز صد مدرس شد یتیمے کہ نا کردہ قرآن درست کتب خانہ چند ملت بشست بہ تعلیم و ادب اور اچہ نسبت کہ خود زآغاز او آد مودب بعض حضرات فرماتے ہیں کہ امی دراصل ام القری یعنی مکہ کی طرف منسوب ہے جو تمام زمین کی اصل ہے۔
 
مسند احمد
کتاب: حضرت ابومسعودعقبہ بن عمروانصاری (رض) کی مرویات
باب: حضرت ابومسعودعقبہ بن عمروانصاری (رض) کی مرویات
حدیث نمبر: 21324

ترجمہ:
حضرت ابو مسعود ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ کی مجلس میں ہمارے پاس نبی کریم ﷺ تشریف لائے حضرت بشیر بن سعد ؓ نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ پر درود پڑھنے کا حکم دیا ہے ہم آپ پر درود کیسے پڑھیں؟ نبی کریم ﷺ نے اس پر اتنی دیر سکوت فرمایا کہ ہم تمنا کرنے لگے کہ کاش! ہم نے یہ سوال پوچھا ہی نہ ہوتا پھر فرمایا کہا کرو " اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وبارک علی محمد کمابارکت علی آل ابراہیم فی العالمین انک حمید مجید " اور سلام کے الفاظ تو تم جانتے ہی ہو۔
 
معارف الحدیث
کتاب: کتاب الاذکار والدعوات
باب: درود شریف کے خاص کلمات
حدیث نمبر: 1359

عَنْ أَبِيْ حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ قَالَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ: " قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " (رواه البخارى)

ترجمہ:
ضرت ابو حمید ساعدی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ حضرت! ہم آپ پر صلوٰۃ (درود) کس طرح پڑھا کریں؟ آپ صﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے یوں عرض کیا کرو۔ "اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ" اے اللہ! اپنی خاص نوازش اور عنایت و رحمت فرما حضرت محمدﷺ پر اور آپ کی (پاک) بیبیوں اور آپ ﷺ کی نسل پر جیسے کہ آپ نے نوازش اور عنایت و رحمت فرمائی آلِ ابراہیم پر، اور خاص برکت نازل فرما حضرت محمدﷺ پر اور آپ ﷺکی (پاک) بیبیوں اور آپ ﷺ کی نسل پر جیسے کہ آپ نے برکتیں نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر، اے اللہ تو ساری حمد و ستائش کا سزاوار ہے اور تیرے ہی لئے ساری عظمت و بڑائی ہے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث میں دُرود شریف کے جو الفاظ تلقین فرمائے گئے ہیں وہ کعب بن عجرہؓ والی پہلی حدیث سے کچھ مختلف ہیں۔ پہلی حدیث میں "اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ" اور "اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ" فرمایا گیا تھا، اور اس حدیث میں دونوں جگہ "وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ" کے بجائے "وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ" فرمایا گیا ہے، اسی بناء پر اس عاجز نے پہلی حدیث کی تشریح میں ان حضرات کے قول کو راجح قرار دیا تھا جنہوں نے کہا ہے کہ دُرود شریف میں آلِ محمد سے مراد ازواجِ مطہرات اور آپ ﷺ کی ذریت طیبہ ہے۔ ایک دوسرا خفیف لفظی فرق یہ بھی ہے کہ پہلی حدیث میں "كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ" اور "كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ" فرمایا گیا تھا اور اس حدیث میں دونوں جگہ صرف "عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ" ہے۔ اور حضرت ابو حمید ساعدی کی اس روایت کے علاوہ دوسرے اکثر صحابہ کی حدیثوں میں بھی جو آگے درج ہوں گی، اسی طرح صرف "عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ" وارد ہوا ہے۔ لیکن جیسا کہ عرض کیا گیا یہ صرف لفظی فرق ہے۔ اس سے معنی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ عربی محاورات میں جب کسی کا نام لے کر اس کی آل کا ذکر کیا جائے اور خود اس کا ذکر نہ کیا جائے تو وہ بھی اس میں شامل ہوتا ہے مثلاً قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے " إِنَّ اللَّ۔هَ اصْطَفَىٰ آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ" (اللہ تعالیٰ نے دنیا کی ساری قوموں میں برگزیدہ کیا آدمؑ کو اور نوحؑ کو اور آل ابراہیم) کو ظاہر ہے کہ یایہاں آلِ ابراہیم میں کود حضرت ابراہیم بھی شامل ہیں۔ اسی طرح "وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ" اور "أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ" میں خود فرعون بھی شامل ہے۔
بہرحال ان دونوں حدیثوں میں دُرود شریف کے جو کلمات وارد ہوئے ہیں ان میں خفیف سا فرق صرف الفاظ میں ہے۔ اسی لئے علماء و فقہا نے تصریح کی ہے کہ ان میں سے ہر ایک دُرود نماز میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اور اسی طرح دوسرے صحابہ کرام کی روایتوں سے آئندہ درج ہونے والی حدیثوں میں دُرود شریف کے جو کلمات آ رہے ہیں جن میں الفاظ کی کچھ کمی بیشی ہے، وہ سب بھی نماز میں پڑھے جا سکتے ہیں۔
 

رومی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

وجی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

وجی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

وجی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

وجی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

سیما علی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید
 

شمشاد

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

سیما علی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 
Top