دروپل کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں یہاں دروپل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول کا ابتدائی ورژن پیش کر رہا ہوں۔ آپ اس ماڈیول کے ذریعے دروپل کے کسی بھی ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کر سکتے ہیں۔ اس ماڈیول کو ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کریں:

دروپل کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول ڈاؤنلوڈ کریں

اس زپ فائل کو ان کمپریس کرکے اس میں سے حاصل ہونے والا urdueditor فولڈر اپنی دروپل انسٹالیشن کی modules ڈائریکٹری یا modules/site/all ڈائریکٹری میں کاپی کر لیں۔ اس کے بعد آپ دروپل کی ایڈمنسٹریشن میں Site building->Modules میں جا کر ذیل کی تصویر کے مطابق اس اردو ایڈیٹر ماڈیول کو فعال کر سکتے ہیں:

urdueditor1.gif

اردو ایڈیٹر ماڈیول فعال کرنے کے بعد آپ کو اس ماڈیول کی کنفگریشن میں ان ایڈٹ ایریاز کے آئی ڈی فراہم کرنا ہوں گے جہاں اردو ایڈیٹر کا استعمال مقصود ہو۔ ایڈٹ ایریاز کے آئی ڈی دریافت کرنے کے لیے ان صفحات کے سورس کا مطالعہ کیا جانا ضروری ہے جہاں یہ ایڈٹ ایریا ظاہر ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں فائرفاکس ویب براؤزر کی فائربگ ایکسٹینشن بھی کافی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں اس کی ایک مثال دکھائی گئی ہے۔

urdueditor2.gif

بالا کی تصویر میں دروپل کے کئی ایڈٹ ایریاز کے آئی ڈی فراہم کیے گئے ہیں۔ ذیل کی تصویر میں اس اردو انٹگریشن کے استعمال کی ایک مثال دکھائی گئی ہے:

urdueditor3.gif

بالا کی تصویر میں دروپل میں نئی Story شامل کرنے کا انٹرفیس اردو ایڈیٹر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

میں اس اردو ایڈیٹر ماڈیول میں بہتری لاتا رہوں گا۔ دروپل ایک مفید کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے اور اس میں اردو سپورٹ کی شمولیت سے اچھی اردو ویب سائٹس ڈیویلپ کرنا پہلے کی نسبت آسان ہو سکتا ہے۔

دروپل کے اردو ایڈیٹر ماڈیول پر تبصروں اور تجاویز کے لیے اس تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہ بتانا بھول گیا تھا کہ یہ ماڈیول دروپل کے ورژن 6+ کے ساتھ کام کرے گا۔
میں نے اس ماڈیول کے لیے دروپل کے انڈک سکرپٹ ماڈیول سے بھی مدد لی تھی۔ سکرین شاٹس میں بھی اس کے کچھ ٹریس ظاہر ہو رہے ہیں۔ میں نے انہیں درست کرکے ڈانلوڈ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
میں چونکہ آج کل محفل پر باقاعدگی سے نہیں آتا چنانچہ اس طرح کی اہم خبریں دیر سے معلوم ہوتی ہیں۔ کل رات کو ایک رشتہ دار کو ڈاؤن لوڈ سیکشن میں نستعلیق خطوط کا بتاتے ہوئے اچانک دروپل کے لفظ پر نظر پڑی تو اس کے متعلق معلوم ہوا۔ چنانچہ راتوں رات ہی اسے اپنے کمپیوٹر پر چلتے ہوئے دروپل پر نصب کر کے آزما لیا۔ اب تک کی میری آزمائش کے مطابق یہ بالکل درست کام کر رہا ہے۔ لیکن خود سے ہر ٹیکسٹ ایریا کی آئی ڈی ڈھونڈ کر اسے بتانا ذرا محنت کا کام ہے۔ اگر چند ایک قیمتیں اس میں ابتدائی طور پر ہی درج کر دی جائیں تو سست لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔
آپ نے اسے دروپل کی مرکزی سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہے؟ اگر نہیں تو وہاں بھی کر دیں تاکہ جنہیں اردو محفل کا پتا نہیں انہیں بھی معلوم ہو جائے کہ ایسی سہولت دستیاب ہے۔ یوں تو میں بھی اپ لوڈ کر دوں لیکن پھر مسئلہ یہ ہوگا کہ لوگ مسائل کی نشاندہی کرنے یا مدد مانگنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا کریں گے جبکہ مجھے اس کے کام کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔ :idontknow:

اور ہاں۔۔۔
شکریہ انکل! :biggrin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد سعد۔ میں نے دروپل کی سائٹ پر سی وی ایس اکاؤنٹ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن پاکستان جانے کی وجہ سے اس کام میں تاخیر ہوگئی۔ میں دوبارہ سی وی ایس اکاؤنٹ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کے بعد اس پر کام آگے بڑھایا جا سکے گا۔
اور آپ بھی کم از کم دروپل کے فرنٹ اینڈ کا ترجمہ مکمل کرنے پر غور کریں۔ :)
 

محمد سعد

محفلین
کچھ قیمتیں جن کو ابتدائی طور پر شامل کرنا مفید رہے گا۔
کوڈ:
edit-title
edit-teaser-js
edit-body
edit-comment
edit-name
edit-description
edit-search-theme-form-1
edit-subject
edit-message
 

محمد سعد

محفلین
ایک مسئلہ درپیش ہے۔
sites/all/modules/urdueditor/js/jquery.textarearesizer.js نام کی کوئی فائل موجود نہیں ہے۔ ہر بار کوئی صفحہ لوڈ ہونے پر لاگ میں ایک عدد 404 ایرر درج ہو جاتا ہے۔ اگرچہ ایڈیٹر کام کر رہا ہے لیکن لاگ میں کام کی معلومات ڈھونڈنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کا کچھ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اردو ایڈیٹر ماڈیول کی urdueditor.module فائل میں سے ذیل کی لائن ڈھونڈ کر اسے ڈیلیٹ کر دیں:

[SYNTAX="php"]drupal_add_js(drupal_get_path('module', 'urdueditor') .'/js/jquery.textarearesizer.js');[/SYNTAX]
 

chkashif167

محفلین
i want integration of urdueditor with fck editor in drupal. please assist me site is

کچھ قیمتیں جن کو ابتدائی طور پر شامل کرنا مفید رہے گا۔
کوڈ:
edit-title
edit-teaser-js
edit-body
edit-comment
edit-name
edit-description
edit-search-theme-form-1
edit-subject
edit-message

i want integration of urdueditor with fck editor in drupal. please assist me
site is www.dahranwala.com
 
Top