دروپل 5 کا اردو ترجمہ دستیاب!

نبیل

تکنیکی معاون
اس ربط پر دروپل 5 کے اردو ترجمہ کا ایک پراجیکٹ موجود ہے جس میں اگرچہ کوئی فائلیں ریلیز نہیں کی گئی ہیں، لیکن CVS ورژن کنٹرول میں ترجمہ شدہ پو فائلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ فی الحال میں نے اسے استعمال کرکے نہیں دیکھا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے بعد ہی اس کے مکمل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں انداتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو اس ترجمے کو دروپل 6 کے اردو ترجمہ کی بنیاد کے طور پر بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔

جملہ کی طرح دروپل بھی ایک ایڈوانسڈ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ جملہ کے مقابلے میں دروپل میں سائٹ تشکیل دینا قدرے پیچیدہ ثابت ہوتا ہے لیکن یہ ویب ڈیویلوپرز کے لیے ایک ڈیویلپمنٹ فریم ورک مہیا کرتا ہے جس سے اس کے استعمال کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
 

Attachments

  • Drupal5-urdu-po.zip
    185.3 KB · مناظر: 25

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے اوپر کی پوسٹ میں ذکر کیا تھا دروپل کی پراجیکٹ سائٹ پر اس کے ورژن 5 کا اردو ترجمہ موجود ہے لیکن اس کی ڈاؤنلوڈ کے لیے کوئی پیکج تیار نہیں کیا گیا۔ اب میں نے اس اردو ترجمہ کو Cvs ورژن کنٹرول سے چیک آؤٹ کر لیا ہے اور اس کی زپ فائل اوپر والی پوسٹ میں اپلوڈ بھی کر دی ہے۔ میں نے اس ترجمے کو چیک کیا ہے اور یہ دروپل 5 کے حالیہ ورژن کے اعتبار سے مکمل لگتا ہے۔ میرے خیال میں یہ کافی اہم پیشرفت ہے۔ اس کے ذریعے دروپل 5 کا اردو پیکج تیار کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ کئی ویب ڈیویلوپر ابھی تک دروپل 5 کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ابھی تک زیادہ تر ماڈیول اسی پر کام کرتے ہیں اور ابھی تمام ماڈیول دروپل کے ورژن 6 پر پورٹ نہیں کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس کے ذریعے دروپل 6 کا اردو ترجمہ تیار کرنے کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ پہلے چیک کرنا پڑے گا۔
میں فی الحال کچھ اور پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔ ان سے وقت ملے گا تو اس کے بعد دروپل 5 کے اردو پیکج کی تیاری کی جانب توجہ دوں گا۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے دروپل 5 کے اس اردو ترجمہ کو استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے اور اس کا نتیجہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہا ہے:

attachment.php

ابھی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن نہیں ہوئی ہوئی لیکن ترجمہ تقریباً ٹھیک کام کر رہا ہے۔ البتہ کچھ جگہ پر ترجمہ مکمل نہیں ہے۔ مجھے یہ خامی بھی نظر آئی ہے کہ جہاں ترجمہ مسنگ ہوتا ہے، وہاں انگریزی عبارت بطور فال بیک سامنے نہیں آ رہی۔ بہرحال اسے مزید استعمال کرنے پر اس کے متعلق پتا چلے گا۔
 

Attachments

  • drupal5_urdu.gif
    drupal5_urdu.gif
    26.7 KB · مناظر: 50

نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، یہ تو معلوم نہیں کہ ترجمہ کس نے کیا ہے۔ لیکن ترجمے میں بے شمار غلطیاں نظر آ رہی ہیں۔ بہرحال یہ ترجمہ نہ ہونے سے کہیں بہتر ہے۔ اب یہ آپ دوستوں پر منحصر ہے کہ کب آپ اس کی پڑتال کرتے ہیں۔ :)
مجھ سے جب بھی ممکن ہوا، دروپل 5 کا اردو پیکج تیار کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

مکی

معطل
یہ نا معلوم مترجم داد کا مستحق ہے.. اس کے ترجمہ کا نظام کیا ہے...؟؟ وقت آنے پر پڑتال بھی کر ہی لیں گے فی الحال تو بندہ گھٹنوں گھٹنوں پانی میں ہے..
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، یہ بھی پو فائلیں ہی ہیں، اوپر والی پوسٹ میں انہیں کو زپ کرکے اپلوڈ کیا ہے۔ آپ دوستوں سے مراد کوئی بھی دوست ہو سکتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ آج کل بہت مصروف ہیں۔ :) بہرحال ترجمہ کی درستگی کا عمل ارتقائی ہوتا ہے، یہ استعمال کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوتا رہے گا۔
 

مکی

معطل
میرے خدا.. یہ تو سارا کا سارا نظرِ ثانی مانگتا ہے.. اس قدر غلطیاں ہیں کہ انہیں درست کرنا گویا دوبارہ ترجمہ کرنے کے مترادف ہے.. مترجم کی محنت قابلِ قدر ہے مگر اس کی اردو خاصی کمزور معلوم ہوتی ہے..
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، آپ کی بات سے میں کسی حد تک اتفاق کرتا ہوں۔ دراصل اردو پیکج تیار کرنے میں اردو ترجمہ کے علاوہ تھیم کی اردو کسٹمائزیشن اور اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن بھی شامل ہوتے ہیں۔ اگر اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن اور تھیم کی کسٹمائزیشن کا کام ہو جائے تو ترجمہ کا کام علیحدہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے بھی زیادہ تر ماڈیول ایڈمنسٹریٹر سائیڈ کے ہیں، یوزر کے اعتبار سے زیادہ اہمیت فرنٹ اینڈ کے ماڈیولز کی ہوتی ہے۔ اگر یہ درست کام کر رہے ہوں تو کسی حد تک ایڈمن سیکشن کے عیبوں کی پردہ پوشی ہو جاتی ہے۔ :)
میں نے دروپل کی ڈیفالٹ تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کی کوشش کی تھی جو فائرفاکس میں تو ٹھیک کام کرتی ہیں لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کافی گڑبڑ کر دیتی ہیں۔ میں نے انٹرنیٹ سے دروپل 5 کی کچھ بنی بنائی رائٹ ٹو لیفٹ تھیمز ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کی ہیں اور یہ دونوں براؤزرز میں ٹھیک کام کر رہی ہیں۔
 

مکی

معطل
ہمممممم.. فرنٹ اینڈ پر غور کیا جاسکتا ہے.. خیر وقت آنے پر دیکھا جائے گا..

واللہ الموفق
 

چاند بابو

محفلین
بہت خوب لیکن شاید میں اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کر سکتا سوائے آپ کو اور اس مترجم کو کیونکہ میں تو بالکل کورا ہوں اس معاملے میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے دروپل کے ٹیکسٹ ایریاز میں اوپن پیڈ انٹگریشن کا تجربہ کیا ہے۔ دروپل کے ماڈیول عام طور پر فارم بنانے کے براہ راست ایچ ٹی ایم ایل کے استعمال کی بجائے ایک فارم اے پی آئی (اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس) کا استعمال کرتے ہیں۔ اسی لیے مجھے فارم اے پی آئی کے کوڈ میں کچھ تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ جس ماڈیول کے ٹیکسٹ ایریا میں اوپن پیڈ انٹگریشن درکار ہو اس کی ماڈیول فائل میں ایک اٹریبیوٹ کے اضافے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میں نے دروپل میں اردو یوزر نیم کے استعمال کا بھی تجربہ کیا ہے اور یہ ٹھیک چل رہے ہیں۔ فی الحال تو میں پاکستان جا رہا ہوں، وہاں سے واپسی پر دروپل کا اردو پیکج بنانے پر کام کرنے کے بارے میں دیکھیں گے۔
 

محمد سعد

محفلین
آج یہاں پر نظر پڑی تو سوچا کہ بتا دوں کہ حال ہی میں مجھے CVS تک رسائی دی گئی تو مجھے پہلے سے موجود اس ترجمے کا علم ہوا۔ چنانچہ اس کا پیکج میں نے تیار کر دیا ہے۔ یہاں پر دستیاب ہے۔
http://drupal.org/project/ur

ویسے یہ ترکیب اچھی ہے کہ پہلے صارف کی طرف کے حصے پر توجہ دی جائے۔ میرا سب سے زیادہ وقت مددگار دستاویزات کو ترجمہ کرنے میں لگ جاتا ہے۔ اب پہلے صارف کے حصے کی طرف توجہ دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویب سائٹس تو اچھی لگ رہی ہیں لیکن یہ کیسے معلوم ہوا کہ یہ سائٹس دروپل پر مبنی ہیں؟
میری معلومات کے مطابق دروپل 5 کا ترجمہ فاسٹ سے تعلق رکھنے والے کسی صاحب نے کیا ہے۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دروپل کی صرف تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کی گئی ہو۔
 

باسم

محفلین
پطرس بخاری کی ویب سائٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ پاک ڈیٹا دروپل کو استعمال کررہا ہے۔
This website has been produced and developed exclusively by Syed Ayaz Bokhari, grandson of Late Professor Ahmed Shah Bokhari (Patras Bokhari) in collaboration with Pakistan Data Management Services, Karachi.
This site is built using Drupal web portal technology with custom scripts and uses php/mySQL/HTML.​
آپ کی بات درست معلوم ہورہی ہے کیونکہ دونوں سائٹس میں ترجمہ مختلف ہے
 

محمد سعد

محفلین
پاک ڈیٹا کی اپنی ویب سائٹ بھی دروپل ہی پر چل رہی ہے۔ ;)
پتا ایسے لگا کہ دروپل میں صفحوں کے یو آر ایل میں node کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً node/1 وغیرہ۔ جب تک کہ path alias کا استعمال کرتے ہوئے اسے چھپا نہ دیا جائے۔
 
Top